Today News
آبنائے ہرمز بند رہی تو 3 ہفتوں میں جیٹ فیول کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے
گزشتہ ہفتے یورپی جیٹ فیول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 1,838 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی جبکہ جنگ سے قبل یہ قیمت 831 ڈالر فی ٹن تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ہوائی اڈوں کی تنظیم اے سی آئی یورپ نے یورپی کمشنرز برائے توانائی اور سیاحت کو اہم خط لکھا ہے۔
جس میں خبردار کیا گیا کہ اگر آبنائے ہرمز آئندہ 3 ہفتوں میں دوبارہ نہ کھلی تو ہوائی جہازوں کے ایندھن کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اگر آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور ایندھن کی ترسیل جلد معمول پر نہ آئی تو اس کا براہِ راست اثر ہوائی اڈوں کی کارروائیوں اور فضائی رابطوں پر پڑے گا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ یورپی ایئرپورٹس کے درمیان ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ جس سے متاثرہ علاقوں اور یورپ کی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اگر آئندہ تین ہفتوں میں آبنائے ہرمز کے راستے بحری آمد و رفت بحال نہ ہوئی تو یورپی یونین میں نظامی نوعیت کی جیٹ فیول کی کمی حقیقت بن سکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خلیجی خطہ یورپ کے لیے ہوائی ایندھن کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور تقریباً 50 فیصد درآمدات اسی خطے سے ہوتی ہیں۔
اس صورتحال کے باعث کئی ایئرلائنز نے پروازیں کم کر دی ہیں اور ممکنہ قلت کے پیش نظر ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔
Today News
جہازوں پر جدید ہتھیار رکھ رہے ہیں، معاہدہ نہ ہوا تو اس کا بھرپور استعمال کریں گے؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات ناکام ہونے پر ایران کو دوبارہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔
نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی جنگی بحری جہازوں کو دنیا کے بہترین ہتھیاروں سے دوبارہ جدید اور طاقتور ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے دھمکی دی کہ اگر مذاکرات ناکام ہوگئے تو امریکا ان ہتھیاروں کا استعمال ایران پر کرے گا اور انتہائی مؤثر طریقے سے کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ صورتحال آئندہ 24 گھنٹوں میں واضح ہوجائے گی اور جلد معلوم ہوجائے گا کہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔
اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک سخت پیغام میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران کو یہ سمجھ نہیں کہ اس کے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ایران کے پاس کوئی کارڈز نہیں سوائے اس کے کہ وہ بین الاقوامی پانیوں کے ذریعے دنیا کو وقتی طور پر بلیک میل کرے۔
انھوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کے ذریعے دنیا پر وقتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کے بقول ایران کی موجودہ حیثیت اور بقا ہی اس وجہ سے ہے کہ وہ اب بھی مذاکرات کر رہا ہے۔
Today News
پہلے ایشین والی بال کنفیڈریشن مینز کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان
پہلے ایشین والی بال کنفیڈریشن مینز کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ اس ایونٹ کو بھارت کے شہر احمد آباد میں 20 سے 28 جون تک کھیلی جانے والی عالمی چیمپین شپ کے لیے کوالیفائر کی حیثیت حاصل ہے۔
پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے،قطر کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور عمان بھی اس پول کا حصہ ہوں گی۔پول اے میں میزبان بھارت، آسٹریلیا،بحرین، چائنیز تائیپے، کاغستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں قومی والی بال ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان کم ہے۔ایونٹ کی فاتح ٹیم اگست میں کھیلے جانے والی عالمی والی بال چیمپین شپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔
دوسری جانب اے وی سی ویمنز کپ 2026 کینڈن، فلپائن میں6 سے 14 جون تک منعقد ہو گا۔ جس میں میزبان فلپائن، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، چین، انڈونیشیا، ایران، قازقستان، کوریا، کرغزستان، لبنان، چائنیز تائپے، ازبکستان اور ویت نام کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
Source link
Today News
اسلام آباد اور پنڈی میں میں کل بھی تعطیل کا اعلان
اسلام آباد:
حکومت نے ایران امریکا مذاکرات کے سبب اسلام آباد اور پنڈی میں کل ہفتے کو بھی تعطیل کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کل 11 اپریل کو بھی اسلام آباد اور پنڈی میں تعطیل ہوگی جیسا کہ 9 اور دس اپریل کو تھی۔
ڈپٹی کمشنرز کے نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق تمام ایمرجنسی سروسز پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں اس سے قبل 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ہوا تھا۔
ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
11 اور 12 اپریل کو غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا گیا، انتظامیہ نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ ریڈ زون آنے اور جانے والی تمام شاہراہیں دو دنوں میں مکمل طور پر بند رہیں گی، جی ٹی روڈ سے آنے والے ٹیکسلا موڑ، چکری، چک بیلی روڈسے موٹروے استعمال کریں، جی-6, ایف-6, جی-5 سے راولپنڈی جانے کے لیے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، بھارہ کہو، مری سے راولپنڈی جانے والے بنی گالہ ،لہتراڑروڈ استعمال کریں۔
زیروپوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے کے لیے بند ہوگی، پشاورسے لاہور جانے والے ٹیکسلا موڑ اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کریں، لاہور سے اسلام آباد،راولپنڈی جانے والے چکک بیلی روڈ سے چکری روڈ موٹروے استعمال کریں۔
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News2 weeks ago
Rain with Strong Winds and Thunderstorms Forecast in Karachi on Saturday
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final