Today News
بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج، لسبیلہ نے داخلہ مہم میں 100 فیصد ہدف حاصل کرلیا
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور اسکول داخلہ مہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ضلع لسبیلہ نے داخلہ مہم میں 100 فیصد ہدف حاصل کرکے صوبے بھر کے لیے ایک نمایاں مثال قائم کی ہے، وزیراعلیٰ کے مطابق لسبیلہ میں مجموعی طور پر 5,556 بچوں کو اسکولوں میں داخل کیا گیا، جن میں 2,540 بچیاں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے اس پیش رفت کو تعلیم کے فروغ اور صنفی برابری کی جانب اہم قدم قرار دیامیر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بچوں اور بچیوں کی شرح داخلہ میں اضافہ روشن مستقبل اور ترقی یافتہ بلوچستان کی ضمانت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ صوبے میں کوئی اسکول بند نہیں رہے گا اور ہر بچے کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ، خصوصاً ڈپٹی کمشنر کو داخلہ مہم میں سو فیصد ہدف حاصل کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دیگر اضلاع بھی اس کامیابی کی پیروی کریں۔
Today News
نیتن یاہو کی کرپشن کیس موخر کرنے کی درخواست
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمات میں سماعت مؤخر کرنے کی درخواست کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر کرپشن سے متعلق کئی الزامات ہیں جن میں رشوت, دھوکہ دہی اور اختیارات کا غلط استعمال شامل ہے۔
نیتن یاہو کے وکلا کا مؤقف ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جنگی حالات کی وجہ سے وزیراعظم کے پاس عدالت میں پیش ہونے کیلئے مناسب وقت نہیں ہے۔ وکلا نے عدالت میں خاص طور پر ایران اور خطے کی کشیدگی کو بطور جواز پیش کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عدالتیں کچھ مواقع پر سماعت مؤخر کر چکی ہیں مگر کیس کو مکمل طور پر روکنے سے گریز کیا گیا ہے۔ اس بار بھی عدالت فیصلہ کرے گی کہ درخواست منظور کی جائے یا نہیں۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو پر چل رہے کرپشن کیس سیاست میں شدید تقسیم پیدا کر چکے ہیں۔ سماعت میں تاخیر نیتن یاہو کے حامی اور مخالفین کے درمیان کشیدگی بڑھا رہا ہے۔
Today News
سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟
تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جھینگوں اور دیگر سمندری غذاؤں کو متاثر کرنے والا ایک وائرس اب انسانوں میں ایک نئی ابھرتی ہوئی آنکھوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے،ایسی بیماری جو مستقل نابینا پن تک لے جا سکتی ہے۔
چین کے سائنس دانوں نے کوورٹ مورٹیلٹی نوڈا وائرس (CMNV) کو ایک خاص بیماری سے جوڑا ہے جسے پرسسٹنٹ آکیولر ہائپرٹینشن وائرل اینٹیریئر یووائٹس (POH-VAU) کہا جاتا ہے۔
انہوں نے اس بیماری میں مبتلا افراد کی آنکھوں کے ٹشوز میں اس وائرس کے شواہد حاصل کیے اور ان میں سے کئی افراد نے حال ہی میں کچی سمندری خوراک یا آبی جانوروں کے ساتھ رابطے کی بھی تصدیق کی۔
اگر یہ تعلق مکمل طور پر ثابت ہو جاتا ہے تو CMNV پہلا ایسا وائرس ہوگا جو آبی حیات سے انسانوں میں منتقل ہو کر آنکھوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ مستقبل میں ایک سنگین صحت کا مسئلہ بن سکتا ہے۔
تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ آبی جانوروں میں پایا جانے والا ایک وائرس انسانوں میں ابھرتی ہوئی بیماری سے منسلک ہے۔
یہ تحقیق گزشتہ ماہ جریدے Nature Microbiology میں شائع ہوئی۔
Source link
Today News
ایرانی وفد کے طیارے میں مناب حملے میں شہید 168 اسکول بچوں کی تصاویر اور خون آلود بستے بھی شامل
اسلام آباد: ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر ایک جذباتی منظر سامنے آیا ہے، جہاں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دورانِ پرواز ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے دنیا کی توجہ مناب سانحے کی جانب مبذول کرا دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ میں باقر قالیباف نے طیارے کے اندر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “سفر کے دوران یہ میرے ساتھی ہیں۔” تصویر میں جہاز کی نشستوں پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی بچوں کی تصاویر رکھی گئی تھیں، جنہیں پھولوں سے سجایا گیا تھا، جبکہ بچوں کے بستے اور جوتے بھی نمایاں تھے۔
یہ خصوصی پرواز “مناب 168” کے نام سے اسلام آباد پہنچی، جس میں ایرانی وفد اپنے ہمراہ ان معصوم بچوں کی یادیں لے کر آیا جو 28 فروری کو جنگ کے ابتدائی روز مناب کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اس حملے میں کم از کم 168 افراد جاں بحق ہوئے جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔
ایرانی وفد کی جانب سے شہید بچوں کی تصاویر اور ذاتی اشیاء ساتھ لانے کا مقصد نہ صرف انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے بلکہ عالمی برادری کو اس سانحے کی سنگینی کا احساس دلانا بھی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں وہ امریکا کے ساتھ اہم مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے لیے ایک مضبوط ٹیم اسلام آباد بھیجی گئی ہے جس میں جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف شامل ہیں۔
یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے، اور “مناب 168” پرواز اس کشیدہ صورتحال میں انسانی المیے کی ایک دردناک علامت بن کر سامنے آئی ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Magazines2 weeks ago
Story time: An iftar party to remember