Today News
وزیراعظم کی ایران کے مذاکراتی وفد سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے امریکی نائب صدر کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کے بعد ایران کے مذاکراتی وفد سے علیحدہ ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب عباس عراقچی کی معاونت کی۔
اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شمولیت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے مفاد میں بامعنی نتائج کے حصول کی جانب رفتار بڑھانے میں مدد کے لیے ثالث کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی موجود تھے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ حکام نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں آنے والے امریکی مذاکراتی وفد سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ جنگ بندی کے بعد وزیراعظم کی دعوت پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں دونوں فریقین کے درمیان پائیدار امن اور مستقل جنگ بندی کیلیے مذاکرات ہوں گے۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان مذاکرات کی کامیابی کیلیے مخلصانہ کوششیں کررہا ہے تاکہ خطے میں امن اور کروڑوں لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں باقی نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔
Today News
پاکستان کا فوجی دستہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گیا
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کا فوجی دستہ کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ ‘وزارت دفاع اعلان کرتی ہے کہ برادر ممالک کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج مشرقی سیکٹر میں کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئی ہے’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستانی فورس پاک فضائیہ کے فائٹر اور سپورٹ طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد مشترکہ عسکری تعاون بڑھانے، دونوں ممالک کے درمیان جنگی تیاروں میں اضافہ اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی و استحکام میں تعاون ہے’۔
پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سیفر نواف بن سعید المالکی نے بھی ایکس پر سعودی وزارت دفاع کا بیان ری ٹوئٹ کیا اور اردو میں ترجمے کے ساتھ بتایا کہ سعودی وزارت دفاع کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت مشرقی علاقے میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستان کو حرمین الشریفین کی حفاظت کی ذمہ داری مل گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ پاکستانی وفد کی موجودگی میں دونوں ممالک کے سربراہاں نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کی ایک اہم شق ہے کہ کسی قسم کا بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا اور جارحیت کی صورت میں دونوں ممالک دشمن کو مشترکہ طور پر بھرپور جواب دیں گے۔
اسی طرح مشترکہ دفاع کی صورت میں دونوں ممالک کسی بھی خطرے کو مل کر دیکھیں گے اور ایک ملک کی طاقت کو دوسرے ملک کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
Source link
Today News
دنیا بھر سے خالی آئل ٹینکرز اعلیٰ معیار کا تیل اور گیس خریدنے امریکا پہنچ رہے ہیں؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز اس وقت امریکہ کا رخ کر رہے ہیں تاکہ وہاں سے اعلیٰ معیار کا تیل اور گیس حاصل کر سکیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بیان امریکی صر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دیا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے بہت بڑی تعداد میں بڑے بڑے خالی آئل ٹینکرز دنیا کے بہترین اور سب سے اعلیٰ معیار کے تیل اور گیس کی لوڈنگ کے لیے امریکا آ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس تیل کے ذخائر دنیا کی اگلی دو بڑی تیل کی معیشتوں کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ ہیں اور ان کا معیار بھی بہت بہتر ہے۔
صدر ٹرمپ نے دیگر ممالک کو بھی دعوت دی کہ ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں، جلدی آئیں اور فوری تیل و گیس لوڈنگ کروایں۔
صدر ٹرمپ کے دنیا بھر سے آئل ٹینکرز کی امریکا آمد اور تیل و گیس کی خریداری کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
یاد رہے کہ وینزویلا کے صدر کو اہلیہ سمیت حراست میں لینے کے بعد وہاں کے تیل کے ذخائر کے حوالے سے بھی صدر ٹرمپ کے متضاد دعوے سامنے آئے تھے۔
آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قلت پر بھی ان کا مؤقف مبہم تھا کہ اس سے امریکا کو فائدہ ہوگا کیوں کہ تیل کے لیے دنیا ان کے ملک کا رخ کرے گی۔
Today News
جلد احتجاج کی کال دیں گے، ریڈ زون آپ کو مبارک ہو، منعم ظفر خان
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جلد احتجاج کی کال دیں گے، ریڈ زون آپ کو مبارک ہو، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کرپشن کا دھندا ہے جسے ختم ہونا چاہئے۔
ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ اس وقت شہر کا کوئی ایک پروجیکٹ بھی مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، اربوں روپے کراچی پر خرچ کرنے کے اعلانات کیئے جاتے ہیں لیکن کوئی بھی عمل نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ٹاؤن چئرمینز کو اختیارات دینے کو تیار نہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے، یہ نظام بلاول ہاؤس اور ایوان صدر سے چل رہا ہے، ریڈ لائن منصوبہ ایک سو تین ارب تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عدم اعتماد کے ووٹ کے باعث مرتضیٰ وہاب نے سٹی کونسل میں فسطائیت کا مظاہرہ کیا، لوگوں کی آواز کو دبانے کیلئے پارلیمانی لیڈر کو زد و کوب کیا گیا، اس کی ہم مذمت کرتے ہیں، اس کا جواب پی پی کو دینا پڑے گا۔
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Magazines2 weeks ago
Story time: An iftar party to remember