Today News
پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی
پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ 2026 میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی،موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے ڈاگانا، سری لنکا میں منعقدہ جنوبی ایشیائی چیمپئن شپ 2026 میں 12 گولڈ، 5 سلور میڈل اور اتنے ہی برانز میڈلز جیتے، چیمپین شپ میں مجموعی طور پر 22 میڈلز جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑی فائنل مقابلوں میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئے۔
پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں خصوصا زنیرہ ذوالفقار علی، سندس علی اور رشال خان، محمد عبدللہ علی اور عباد الرحمن نے انڈر 16 اور انڈر 18 ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی۔
ایڈلٹ ڈو کیٹیگری کےڈو مین کلاسک میں ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے گولڈ، ڈو مکسڈ میں ایم علی راشد اور اسرا وسیم نےگولڈ،ڈو ویمن شو میں کائنات عارف اور اسرا وسیم نےسلور،ڈو مکسڈ میں رشال خان اور عبداللہ نے سلور، دیگر ایونٹس میں کائنات عارف نے گولڈ، رشال خان نےسلور،یوتھ (انڈر 16 و انڈر 18) ڈو شو، محمد عبداللہ علی اور سندس علی نے گولڈ، سندس علی اور زنیرہ ذوالفقار نے گولڈ، سندس علی اور زنیرہ ذوالفقار نے برانز، محمد عبداللہ علی عباد الرحمن نے سلور، سندس علی اور زنیرہ نے برانز،عباد الرحمن اور محمد عبداللہ علی نے برانز، ایم یوسف علی اورعمر یاسین نے گولڈ،کائنات عارف اور اسرا وسیم نے گولڈ، محمد علی راشد اسرا وسیم نے گولڈ،زنیرہ ذوالفقار اور سندس علی نے گولڈ، محمد عبداللہ علی اور سندس علی نے گولڈ، عباد الرحمن اور محمد عبداللہ علی نے سلور،زنیرہ ذوالفقار نےبرانز، محمد علی راشد نے گولڈ، عبداللہ نے گولڈ اور رشال خان نے برانز میڈل جیتا۔
دریں اثنا چیمپین شپ میں شاندار کامیابی پر پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کےبانی و صدر خلیل احمد خان اور سیکرٹری جنرل طارق علی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور محنت اور لگن کی بدولت فتوحات حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا، پاکستانی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
Source link
Today News
بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی سلیکشن کمیٹی نے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وہی 15 رکنی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
Squad revealed! 📢🇧🇩The Bangladesh Cricket Board (BCB) announces the squad for the opening two ODIs against New Zealand 🏏⚡#BCB #Cricket #NewZealand #Tigers pic.twitter.com/9lePYlulkH
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) April 12, 2026
چیف سلیکٹر حبیب الحق (حبیبال بشار) کی قیادت میں نئی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دینا پالیسی کا حصہ ہے اور ٹیم کے مجموعی کمبینیشن پر اعتماد کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں کپتانی کے فرائض مہدی حسن مرزا نبھائیں گے جبکہ لٹن داس، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مصطفیٰ الرحمٰن اور تسکین احمد سمیت دیگر اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
سلیکٹرز نے اوپنر سیف حسن کو بھی برقرار رکھا ہے، حالانکہ وہ گزشتہ سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے، تاہم انہیں مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 20 اپریل کو اسی مقام پر ہوگا۔ تیسرا اور آخری میچ 23 اپریل کو چٹوگرام میں شیڈول ہے۔
Source link
Today News
کویت: دہشتگردی کیلئے مالی معاونت کے الزام میں 24 افراد گرفتار
کویت میں دہشتگردی کیلئے مالی معاونت کے الزام میں بڑی کارروائی سامنے آئی ہے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی کویت کی سکیورٹی ایجنسیوں نے کی ہے جس میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان پر دہشتگردی کیلئے مالی تعاون فراہم کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار افراد پر شبہ ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقوں سے فنڈز جمع کیے۔ یہ رقم شدت پسند گروہوں تک پہنچائی گئی۔
حکام کے مطابق یہ ایک منظم نیٹ ورک ہو سکتا ہے۔ کویتی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ نیٹ ورک کے دیگر افراد اور روابط کا پتہ لگایا جا سکے۔
Today News
گلین میکسویل نے بھی حیدرآباد کنگز مین کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا
آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل پاکستان پہنچ کر حیدرآباد کنگز مین اسکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں، وہ ہفتے کے ڈبل ہیڈر میں اہم میچ سے قبل ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
کنگز مین کا مقابلہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوا، ٹیم انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر میکسویل کی ہوٹل میں موجودگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی آمد کی تصدیق کی۔
دائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی دھواں دار بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں، میکسول نے 129 میچز میں 2897 رنز اور 49 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
فرنچائز کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھنے والے میکسویل اب پہلی بار پی ایس ایل میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، مارنس لبوشین کی قیادت میں کنگز مین کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں ہوا تھا۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports2 weeks ago
England Test captain Stokes sidelined as he recovers from injury