Connect with us

Today News

ٹرمپ نےوزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو غیرمعمولی شخصیات قرار دے دیا، مذاکرات کی تفصیل بھی بتا دی

Published

on



امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد مذاکرات میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں غیرمعمولی شخصیات قرار دیا اور ایران کے ساتھ ڈیڈلاک کا باعث بننے والے واحد مسئلے کا بھی تفصیل سے ذکر کردیا۔

امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک اور بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا تھا اور جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا، اس کے نتیجے میں دنیا بھر کے بہت سے لوگوں اور ممالک میں بے چینی اور تکلیف پیدا ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے پانی میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں حالانکہ ان کی پوری بحریہ اور ان کے زیادہ تر بارودی سرنگیں بچھانے والے مکمل طور پر تباہ کردیے گئے ہیں، ممکن ہے انہوں نے ایسا کیا ہو لیکن کون سا جہاز مالک یہ خطرہ مول لینا چاہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے باقی ماندہ رہنماؤں کی عزت بھی متاثر ہوئی ہے لیکن ہم اب ان سب باتوں سے آگے بڑھ چکے ہیں جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا، انہیں فوری طور پر اس بین الاقوامی آبی گزرگاہ کو کھولنے کا عمل شروع کرنا چاہیے اور تیزی سے کرنا چاہیے! وہ ہر قانون کی کتاب کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی تعریف کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مجھے نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اسلام آباد میں پاکستان کی مہربان اور نہایت قابل قیادت فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہوئی ملاقات کی مکمل بریفنگ دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ وہ غیر معمولی شخصیات ہیں اور مسلسل میرا شکریہ ادا کرتے رہتے ہیں کہ میں نے بھارت کے ساتھ ایک بدترین جنگ روک کر 3 سے 5 کروڑ جانیں بچائیں، میں یہ سن کرہمیشہ سراہتا ہوں کہ انسانیت کے بارے میں جو باتیں کی جاتی ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/116391830634836370

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ملاقات صبح سویرے شروع ہوئی اور پوری رات جاری رہی اور تقریباً 20 گھنٹے لگے، میں مکمل تفصیل میں جا سکتا ہوں اور بہت سی حاصل شدہ باتوں کا ذکر کر سکتا ہوں لیکن صرف ایک چیز اہم ہے ایران اپنے جوہری عزائم ترک کرنے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی حوالوں سے طے پانے والے نکات اس بات سے بہتر ہیں کہ ہم اپنی فوجی کارروائیوں کومنطقی انجام تک پہنچاتے لیکن ان تمام نکات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی جب بات اس چیز کی ہو کہ جوہری طاقت ایسے غیر مستحکم، مشکل اور غیرمتوقع لوگوں کے ہاتھ میں چلی جائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میرے تین نمائندوں نے اس طویل دورانیے میں حیران کن طور پر ایران کے نمائندوں محمد باقر قالیباف، عباس عراقچی اور علی باقری کے ساتھ دوستانہ اور احترام کے ساتھ تعلقات قائم کر بیٹھے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ سب سے اہم مسئلے پر سختی سے قائم رہے اور جیسا کہ میں نے بالکل شروع سے اور کئی سال پہلے کہا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آئی پی ایل: ٹیم منیجر ڈگ آؤٹ میں شرمناک حرکت کرتے پکڑا گیا

Published

on



آئی پی ایل فرنچائز راجھستان رائلز کے منیجر رائل چیلنجرز بینگالورو کے خلاف میچ کے دوران ٹیم ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرتے پکڑے گئے۔

جمعے کے روز گواہٹی میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم منیجر رومی بھِنڈر کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ٹی وی کیمرا نے عکس بند کیا۔ موبائل فون استعمال کرتے وقت ان کے ساتھ 15 سالہ اوپنر ویبوھ سوریا ونشی بھی موجود تھے۔

بی سی سی آئی سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے میڈیا کو بتایا کہ بورڈ کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل فوٹج کا جائزہ لے گا اور شواہد اکٹھے کرے گا۔ ویڈیو کا بغور جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

میچ کے بعد رومی بھِنڈر اور سوریا ونشی کی یہ تصویر وائرل ہوگئی۔

بورڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فونز پر پابندی ہوتی ہے اور رومی بھِنڈر سے پروٹول کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

آئی پی ایل قواعد کے مطابق ٹیم منیجر ڈریسنگ روم میں تو فون استعمال کر سکتا ہے لیکن ڈگ آؤٹ میں نہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11 دلچسپ مرحلے میں داخل، پیر کو زلمی 5ویں کامیابی کیلیے میدان میں اترے گی

Published

on



پی ایس ایل 11 دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی، لیگ کے دوسرے مرحلہ کے کراچی میں جاری مقابلوں میں پیر کو 21واں میچ کھیلا جائے گا،2017کی چیمپین اور اب تک ناقابل شکست پشاور زلمی اپنے چھٹے میچ میں ملتان سلطانز کو ہرا کر پانچویں کامیابی کے لیے میدان میں اترے گی۔

گزشتہ پانچ میچز میں چار  فتوحات حاصل کرنے والی پشاور زلمی کی ٹیم نو پوائنٹس جوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ بارش کی نظر ہوجانے کے باعث پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ ملا تھا۔

اپنے گزشتہ میچ میں دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کو 76 رنز سے مات دینے والی پشاور زلمی کی ٹیم ایک مرتبہ پھر فارم میں واپس آنے والے کپتان بابر اعظم اور کوشل مینڈس سے بیٹنگ میں اچھی توقعات وابستہ کرے گی جبکہ مچل بریسویل، عبدالصمد سفیان مقیم اور افتخار احمد بھی اچھی اننگز کھیل سکتے ہیں۔

بولنگ میں بھی افتخار احمد،مچل بریسویل اور سفیان مقیم پشاور زلمی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جبکہ شرف الاسلام  اور ناہید رانا بھی حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن میں شگاف ڈالنے میں سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز کی ٹیم اپنے چھٹے میچ میں پانچویں کامیابی کے لیے جستجو کرے گی ،کراچی میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم پانچ میچز میں چار فتوحات اور ایک ناکامی کے ساتھ آٹھ پوائنٹس جوڑ چکی ہے۔

اپنے گزشتہ میچ میں راولپنڈی پنڈیز اس کو ناکامی سے دوچار کرنے والی  2012 کی فاتح ملتان سلطانز کی نظریں  ٹاپ فارم میں موجودبیٹر صاحبزادہ فرحان پر ہوں گی ،آسسٹن ٹرنر، محمد نواز اور اسٹیون اسمتھ کے ساتھ شان مسعود بھی اچھی بیٹنگ کر سکتے ہیں،بولنگ میں ملتان سلطانز کو سلمان مرزا اور پیٹر سڈل سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ لیگ میں دو بڑی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا ممکن ہے جبکہ سخت گرمی کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواوں میں ٹاس کا کردار بھی اہم ہوگا،ملتان سلطانز  نے اتوار  نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر بھرپور پریکٹس کی، اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے ہتھیاروں کی جانچ کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

چین: شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے بیوی ٹرک پر لٹک گئی

Published

on



چین میں ایک خاتون نے شوہر کو بے وفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے انوکھا قدم اٹھا لیا۔

گزشتہ ماہ شمالی چین کی ایک کاؤنٹی میرل بیشی میں ٹریفک پولیس کو ٹرک کے پیچے خاتون کے لٹک کر سفر کرنے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے عملے کو روانہ کیا جس سے واقعے کی تصدیق ہوئی۔

ٹرک روکنے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ ٹرک کے پچھلے لٹکی خاتون ٹرک ڈرائیور کی بیوی ہے۔ بیوی نے یہ اقدام اپنے شوہر پر شک کی بنیاد پر اٹھایا اور اس کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے چپکے سے ٹرک کے پیچھے لٹک گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون انتہائی خوش قسمت ہیں کہ ابھی تک زندہ ہیں کیوں کہ اگر ان کے خاوند نے ٹرک زیادہ رفتار سے چلایا ہوتا یا روڈ ناہموار ہوتا تو ٹرک سے گر سکتی تھیں۔

خاتون کے اس اقدام کی وجہ سے ان کے شوہر پر 200 یوان کا جرمانہ اور سالانہ 12 پوائنٹ ریکارڈ میں تین پوائنٹس کی کٹوتی کا جرمانہ عائد کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Trending