Connect with us

Today News

کراچی؛ اندھے قتل کا معمہ حل، نوجوان کے قتل میں مبینہ طور پر بیوی، ساس، سالا اور دوست ملوث

Published

on



پولیس نے کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں 33 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل کرلیا اور قتل میں مبینہ طور پر ملوث بیوی، ساس، سالا اور دوست کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے میڈیا کو بتایا کہ اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل ہوگیا اور4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل میں دو خواتین بیوی، ساس سمیت سالا اور دوست میں ملوث ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری میں 33 سالہ نوجوان ریحان کو فجر کے وقت قتل کیا گیا تھا، نوجوان کو مسجد کے دروازے پر صبح 5:30 بجے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جس کا مقدمہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی، ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس سے کیس حل کیا، ابتدائی تاثر ڈکیتی مزاحمت یا ٹارگٹ کلنگ کا تھا لیکن تحقیقات میں واقعہ منصوبہ بند قتل ثابت ہوا، مقتول کی بیوی صدف، ساس فاطمہ، سالا جبران اور دوست شیزان مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم شیزان نے 9 ایم ایم پستول چوری کر کے واردات کی، جبران نے گولیاں اور ماسک فراہم کیا، بیوی نے شوہر کی روزمرہ روٹین ملزم کو فراہم کیں اور ملزمان نے فجر کے وقت مسجد جاتے ہوئے مقتول کو نشانہ بنایا، دونوں ملزمان سی سی ٹی وی میں جائے وقوع کی طرف جاتے ہوئے ریکارڈنگ میں آئے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمہ شوہر کو راستے سے ہٹا کر شیزان سے شادی کرنا چاہتی تھی، ملزمہ کی ماں فاطمہ نے بھی سازش کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا کی آبنائے ہرمز کی ناکا بندی پر ایرانی اسپیکر کا مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں سخت جواب

Published

on



تہران:

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ممکنہ بلاک ایڈ منصوبے کا مزاحیہ انداز میں مذاق اڑاتے ہوئے سخت وارننگ جاری کر دی ہے کہ امریکی عوام جلد آج کی موجودہ پیٹرول قیمتوں کو ترسیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ تیل قیمتوں سے لطف اٹھائیں اس نام نہاد بلاک ایڈ کے بعد آپ کو 4 سے 5 ڈالر فی گیلن پیٹرول بھی سستا لگے گا۔

ایرانی اسپیکر نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وائٹ ہاؤس کے اردگرد موجود پیٹرول پمپس پر آج کے پیٹرول ریٹس لکھے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک ریاضیاتی فارمولا بھی شیئر کیا (ΔO_BSOH>0 ⇒ f(f(O))>f(O)) جس کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھی تو تیل کی عالمی منڈی میں اس کے اثرات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس، وطن عزیز کو کلیدی ملک قرار دے دیا گیا

Published

on



کراچی:

امریکا کی معروف درسگاہ  ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس کے دوران امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اہم خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک باصلاحیت اور کلیدی ملک قرار دے دیا۔

اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل، نوجوان آبادی اور اسٹریٹجک محلِ وقوع کی بدولت دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن میں انسانی صلاحیتیں اور نوجوان نسل سب سے بڑی طاقت ہیں۔

سفیر نے محمد علی جناح کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کو عالمی محور بننے کی پیشگوئی کی تھی جو آج حقیقت کا روپ دھارتی نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مثبت سفارتی کوششوں کے باعث اسے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ملا، جو عالمی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل رہا ہے اور اس جنگ میں بھاری قیمت ادا کی، تاہم قوم اب بھی اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

انہوں نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سعودی حکومت نے 18 اپریل تک تمام غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ چھوڑنے کا حکم دے دیا

Published

on



ریاض:

سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن سے قبل اہم اور سخت انتظامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق 28 اپریل کے بعد صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد کو ہی مکہ مکرمہ میں قیام کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام ویزہ ہولڈرز کے لیے شہر میں رہنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ اور دیگر اقسام کے ویزہ رکھنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 اپریل تک مکہ مکرمہ چھوڑ دیں۔

اس مقررہ تاریخ کے بعد قیام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا شامل ہے۔

مزید برآں 13 اپریل سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بھی مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب تک کہ ان کے پاس باقاعدہ پرمٹ نہ ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات حج انتظامات کو بہتر اور منظم بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ حجاج کرام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Trending