Today News
سعودی حکومت نے 18 اپریل تک تمام غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ چھوڑنے کا حکم دے دیا
ریاض:
سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن سے قبل اہم اور سخت انتظامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری بیان کے مطابق 28 اپریل کے بعد صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد کو ہی مکہ مکرمہ میں قیام کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام ویزہ ہولڈرز کے لیے شہر میں رہنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ اور دیگر اقسام کے ویزہ رکھنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 اپریل تک مکہ مکرمہ چھوڑ دیں۔
اس مقررہ تاریخ کے بعد قیام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا شامل ہے۔
مزید برآں 13 اپریل سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بھی مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب تک کہ ان کے پاس باقاعدہ پرمٹ نہ ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات حج انتظامات کو بہتر اور منظم بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ حجاج کرام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
Today News
کراچی، ایس ایس پی ملیر کا سرپرائز دورہ، اسٹریٹ کرائمز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم
کراچی:
شہرِ قائد میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں جہاں ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں اچانک سرپرائز دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے شاہ فیصل برج، شارع بھٹو اور اطراف کے علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور شرافی گوٹھ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ملیر نے موقع پر موجود ایس ایچ او سے سیکیورٹی صورتحال اور نفری کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ لی اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔
انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈاکٹر عبدالخالق نے واضح کیا کہ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے مؤثر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو چوکس اور مستعد رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فرائض میں غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Today News
کراچی، ناتھاخان پل کے نیچے پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار
کراچی:
شہرِ قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جہاں شاہراہِ فیصل پولیس نے ناتھاخان پل کے نیچے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ارشد کے نام سے کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Today News
خانہ کعبہ کی تقدس اور خوبصورتی کیلیے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا
مکہ مکرمہ:
روح پرور فضاؤں اور ایمان افروز لمحات کے درمیان بیت اللہ شریف کی خوبصورتی اور تقدس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیت اللہ شریف کے بیرونی اور اندرونی حصوں کی دیواروں کو مضبوط اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔
اس نازک اور مقدس ذمہ داری کے لیے ماہر اور تجربہ کار کاریگر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو نہایت احتیاط اور عقیدت کے ساتھ اس کام میں مصروف ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خانہ کعبہ کے تقدس اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین اس مقدس مقام پر پرسکون اور محفوظ عبادت کر سکیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کام آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد مسجد الحرام میں آنے والے زائرین ایک بار پھر اسی روحانی کیفیت کے ساتھ عبادات ادا کر سکیں گے۔
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport