Today News
پی ایس ایل11؛ حیدرآباد کنگزمین کی مسلسل دوسری فتح، کوئی کھلاڑی 50 اسکور نہ کر سکا
حیدرآباد کنگز مین نے پی ایس ایل 11 میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرکے تہلکہ مچا دیا ،لیگ کے پہلے چار میچز میں شکست سے ہمکنار ہونے والی فاتح ٹیم نے تین مرتبہ کی چیمپین اسلام اباد یونائٹیڈ کو 6وکٹوں سے ہرا کر 24 گھنٹے کے اندر دوسری جیت کو گلے لگایا،کوئی بھی کھلاڑی ففٹی اسکور نہ کر سکا۔
اننگ کے آخری اوور میں ناکام ٹیم کے چار کھلاڑی آصف محمود کا شکار بنے،حیدرآباد کنگز مین نے گزشتہ روز کراچی کنگز کی مضبوط ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔حیدراباد کی کامیابی کا سہرا ایک اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے اصف محمود اور 61 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے والے کپتان لوشن کے سر رہا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،شاداب خان کی جگہ کرس گرین کی قیادت میں کھیلنے والی اسلام آباد یونائٹیڈ کو56 رنز کابہترین آغاز ملا ،تاہم چھٹے اوور کی اخری گیند پر محمد علی نے13 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنانے والے سمیر منہاس کو بولڈ کر دیا، 10ویں اوور میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو دو وکٹیں گنوانی پڑیں، تیسری گیند میں 87 رنز کے اسکور پرمحمد فائق 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکا بھی لگایا، دو گیندوں بعد 89 رنز کے مجموعی سکور پر ڈیوڈ کانوائے بھی رن آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 17 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے جارحانہ انداز میں 45 رنز بنائے،105 رنز کے مجموعی سکور پر اسلام آباد یونائٹیڈ کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا۔
14ویں اوور کی چوتھی گیند پرحیدر علی6 رنز بنانے کے بعد میکسویل کی گیند پر معاذ صداقت کو کیچ دے بیٹھے ،حیدر علی نے 11 گیندوں کا سامنا کیا،16 اوور کی تیسری گیند پر جب اسکور 113 رنز پہنچا تو 8گیندوں پر 5 بنانے والے فہیم اشرف بھی محمد علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے،اننگ کے آخری اوور میں آصف محمود نے جاودوئی بولنگ کی اور محض 3رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو ڈھیر کردیا،پہلی ہی گیند پر 150 رنز کے مجموعی اسکور پر مارک چیمپین آصف محمود کا پہلا شکار بنے۔
30 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنانے والے مارک چیمپمین کا کیچ عرفان خان نے پکڑا، دو رنز کے اضافہ کے بعد تیسری گیند پر عماد وسیم بھی آصف محمود کا دوسرا شکار بن گئے، عماد وسیم نے 2گیندوں پر 2 رنز بنائے، ان کا کیچ حنین شاہ نے تھاما، اگلی ہی گیند پر مہران ممتاز کوئی رن بنائے بغیر عثمان خان کو کیچ دے بیٹھے،اننگ کی آخری گیند پر کپتان کرس گرین بھی آصف محمود کا چوتھا شکار بن گئے۔
9 گیندوں پر 6 رنز بنانے والے کرس گرین نے حریف کپتان مارنس لبوشن کو کیچ دیا،سلمان ارشد ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،آصف محمود نے دو اوورز میں 18 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
صائم ایوب گزشتہ مقابلے کی طرح اس میچ میں بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے ،حنین شاہ، گلین میکسویل اور حسان خان کو بھی کوئی وکٹ نہیں ملی،جواب میں ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین نے گزشتہ میچ کی طرح جارحانہ انداز اپنایا ،اوپنرز کی جانب سے 50 رنز کی عمدہ شراکت کے بعد پانچویں اوور کی پانچویں گیند پر معاذ صداقت 16 گیندوں پر 30 رنز جوڑنے کے بعد کرس گرین کی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔
معاذ صداقت کی اننگ میں چار چوکے اور دو چھکے بھی شامل رہے ،دوسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز کا اضافہ ہوا ،110 رنز کے مجموعی اسکور پر 14 ویں اوور فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کر دیا ، پہلی گیند پر صائم ایوب 26 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 35 رنزکی اننگ کھیل کر کانوائے کو کیچ دے بیٹھے، اسکور میں دو رنز کے اضافے کے بعد ہی چوتھی گیند پر عثمان خان بھی فہیم اشرف کا شکار بن گئے ،دو گیندوں کا سامنا کرکے ایک رن پر وکٹ گنوا دینے والے عثمان خان کا کیچ بھی کانوائے نے پکڑا،115 رنز پر حیدرآباد کنگز مین کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑ گیا ،کرس گرین کی گیند پرکوشل پریرا چار گیندوں پر دو رنز جوڑ کر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،فتح کے نزدیک پہنچ جانے والی حیدرآباد کنگزمین کو آخری دو اوور میں کامیابی کے لیے 18 رنز درکار تھے۔
کپتان لبوشن اور میکسول نے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا،19 میں اوور کی پہلی گیند پر گلین میکسویل نے سلمان ارشاد کی گیند پر چوکا لگا کرحیدرآباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے کامیابی دلوا دی،کپتان مارنوس لوبشن 53 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،جبکہ گلین میکس ویل کے9گیندوں پر ناقابل شکست 21 رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل رہے ، سکرین نے 19 اور سلمان ارشاد نے 27 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا۔
Source link
Today News
یوٹیوب شارٹس کی نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
یوٹیوب شارٹس ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ایسے اے آئی اوتار بنا سکیں گے جو بالکل انہی جیسے نظر آئیں گے اور انہی کی طرح بولیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹول صارفین کو اپنی ڈیجیٹل کاپی بنانے کی سہولت دیتا ہے، جسے وہ اپنی موجودہ شارٹس ویڈیوز میں شامل کر سکتے ہیں یا نئی ویڈیوز بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ یہ اوتار فیچر ویڈیو بنانے کے موجودہ ٹولز کو مزید بہتر بناتا ہے، جس سے آپ کے لیے اپنی ویڈیوز میں خود کو شامل کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور درست ہو جاتا ہے۔ اوتار آپ کی ایک ڈیجیٹل شکل تیار کرتا ہے تاکہ آپ ایسی ویڈیوز بنا سکیں جو آپ جیسی دکھیں اور سنائی دیں، وہ بھی محفوظ طریقے سے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر یوٹیوب اور یوٹیوب کریئٹ دونوں میں دستیاب ہوگا۔
اوتار بنانے کے لیے صارفین کو پہلے ایک ’لائیو سیلفی‘ ریکارڈ کرنی ہوگی، جس میں انہیں مختلف زاویوں سے اپنا چہرہ اور آواز ریکارڈ کرنی ہوگی اور اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
Source link
Today News
کراچی، منگنی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی
کراچی:
شہرِ قائد کے علاقے منظور کالونی ایف سیکٹر میواتی چوک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر جناح منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک منگنی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص اپنے برادر نسبتی ولید کی منگنی کی تقریب میں شریک تھا جب اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔
پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ فائرنگ کس نے اور کس وجہ سے کی۔
Today News
ساہیوال، کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جان کی بازی ہار گئے، ڈرائیور فرار
ساہیوال:
ساہیوال کے علاقے کمیر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ بشیراں بی بی اور 22 سالہ حسن کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد نواحی گاؤں 124 نائن ایل کے رہائشی تھے اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ موٹرسائیکل پر سفر کر رہے تھے۔
حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس تھانہ کمیر نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم