Today News
خانہ کعبہ کی تقدس اور خوبصورتی کیلیے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا
مکہ مکرمہ:
روح پرور فضاؤں اور ایمان افروز لمحات کے درمیان بیت اللہ شریف کی خوبصورتی اور تقدس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیت اللہ شریف کے بیرونی اور اندرونی حصوں کی دیواروں کو مضبوط اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔
اس نازک اور مقدس ذمہ داری کے لیے ماہر اور تجربہ کار کاریگر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو نہایت احتیاط اور عقیدت کے ساتھ اس کام میں مصروف ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خانہ کعبہ کے تقدس اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین اس مقدس مقام پر پرسکون اور محفوظ عبادت کر سکیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کام آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد مسجد الحرام میں آنے والے زائرین ایک بار پھر اسی روحانی کیفیت کے ساتھ عبادات ادا کر سکیں گے۔
Today News
خون کی کمی کی تشخیص اور کینسر کے درمیان تعلق کا انکشاف!
تازہ ترین تحقیق کے مطابق صحت کے نظام میں خون کی کمی (انیمیا) کی تشخیص ہونے والے افراد میں کینسر اور موت کے خطرے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آبادی پر کی گئی کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کی اس نئی تحقیق میں شائع ہونے والے نتائج روزمرہ کے علاج میں انیمیا کے مریضوں کی بہتر نگرانی میں مدد دے سکتے ہیں
انیمیا ایک عام حالت ہے جس میں خون میں ہیموگلوبن کی سطح نارمل سے کم ہو جاتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جانچنے کی کوشش کی کہ نئے تشخیص شدہ انیمیا کا کینسر اور اموات کے خطرے سے کیا تعلق ہے، اور یہ بھی دیکھا کہ کیا سرخ خون کے خلیوں کے سائز کے مطابق انیمیا کی مختلف اقسام اس خطرے کو متاثر کرتی ہیں۔
یہ تحقیق اسٹاک ہوم ارلی ڈیٹیکشن آف کینسر اسٹڈی (STEADY-CAN) کے رجسٹر ڈیٹا پر مبنی ہے، جس میں 2011 سے 2021 تک اسٹاک ہوم کاؤنٹی کی تقریباً پوری بالغ آبادی شامل تھی۔
مطالعے میں تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار ایسے بالغ افراد شامل کیے گئے جن میں نیا انیمیا تشخیص ہوا اور ان کے مقابلے میں اتنے ہی افراد شامل کیے گئے جنہیں انیمیا نہیں تھا ۔تمام افراد کی عمر 18 سال سے زیادہ تھی اور مطالعے کے آغاز پر کسی کو کینسر نہیں تھا۔
ان سب افراد کو انیمیا کی تشخیص کے بعد 18 ماہ تک فالو کیا گیا۔ جس کے بعد نتائج کچھ یوں سامنے آئے،انیمیا والے مردوں میں سے 6.2 فی صدکو کینسر ہوا ، انیمیا والی خواتین میں سے 2.8 فی صد کو کینسر ہوا جبکہ بغیر انیمیا کے افراد میں یہ شرح بالترتیب2.4 اور 1.1 فی صد تھی۔
اسی طرح، اموات کی شرح بھی انیمیا والے گروپ میں زیادہ پائی گئی۔
تحقیق کی مرکزی مصنفہ ایلینور نیملینڈرکے مطابق محققین نے دیکھا کہ کینسر اور موت کا خطرہ انیمیا کی تشخیص کے بعد ابتدائی مہینوں میں سب سے زیادہ ہوتا ہے، لیکن یہ بڑھا ہوا خطرہ بعد کے عرصے میں بھی برقرار رہتا ہے۔
Source link
Today News
یوٹیوب شارٹس کی نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
یوٹیوب شارٹس ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ایسے اے آئی اوتار بنا سکیں گے جو بالکل انہی جیسے نظر آئیں گے اور انہی کی طرح بولیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹول صارفین کو اپنی ڈیجیٹل کاپی بنانے کی سہولت دیتا ہے، جسے وہ اپنی موجودہ شارٹس ویڈیوز میں شامل کر سکتے ہیں یا نئی ویڈیوز بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ یہ اوتار فیچر ویڈیو بنانے کے موجودہ ٹولز کو مزید بہتر بناتا ہے، جس سے آپ کے لیے اپنی ویڈیوز میں خود کو شامل کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور درست ہو جاتا ہے۔ اوتار آپ کی ایک ڈیجیٹل شکل تیار کرتا ہے تاکہ آپ ایسی ویڈیوز بنا سکیں جو آپ جیسی دکھیں اور سنائی دیں، وہ بھی محفوظ طریقے سے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر یوٹیوب اور یوٹیوب کریئٹ دونوں میں دستیاب ہوگا۔
اوتار بنانے کے لیے صارفین کو پہلے ایک ’لائیو سیلفی‘ ریکارڈ کرنی ہوگی، جس میں انہیں مختلف زاویوں سے اپنا چہرہ اور آواز ریکارڈ کرنی ہوگی اور اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
Source link
Today News
کراچی، منگنی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی
کراچی:
شہرِ قائد کے علاقے منظور کالونی ایف سیکٹر میواتی چوک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر جناح منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک منگنی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص اپنے برادر نسبتی ولید کی منگنی کی تقریب میں شریک تھا جب اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔
پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ فائرنگ کس نے اور کس وجہ سے کی۔
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم