Connect with us

Today News

کیا پی ٹی آئی کے اسیر رہنما اعجاز چوہدری کو اسپتال منتقل کیا گیا؟ جیل حکام نے تردید کردی

Published

on



کوٹ لکھپت جیل حکام نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی ہے کہ پاکستان تحریک اںصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پرانی خبر اور ویڈیو گردش کر رہی ہے کہ رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید کی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ اعجاز چوہدری کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں انہیں اسپتال میں زیرعلاج دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کو عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مختلف کیسز میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد اور سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ متعدد کیسز میں طویل قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اعجاز چوہدری کو اس سے قبل گزشتہ برس بھی جیل میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ان کے دل کی شریانوں کی پیوند کاری کی گئی اور اس کے بعد ان کی طبیعت بحال ہونے پر واپس جیل منتقل کردیا گیا تھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

افغانستان میں سنسرشپ نے آزاد صحافت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا

Published

on


افغانستان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن (اےایم ایس او) نے افغان طالبان کی زیرِ حراست صحافیوں شکیب احمدنظری، بشیر حاطف، حمید فرہادی اور دیگر کی حالت زارپرشدید تشویش کا اظہار کیا۔

صحافتی  تنظیم اےایم ایس او کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان طالبان رجیم میں صحافیوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور ناجائزحراست نے خوف، دباؤ اور عدم تحفظ کی فضا کو مزید گہرا کر دیا۔

افغان طالبان رجیم میں سچ بولنے والے صحافیوں کی آوازیں جبر، دھمکیوں اور سنسرشپ کے زور پردبائی جارہی ہیں، طالبان کے ہاتھوں گرفتار صحافی محض عوام تک سچ اور معلومات پہنچانے کی پیشہ ورانہ ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔

صحافیوں کی غیرقانونی حراست تمام بین الاقوامی معاہدوں اور مہذب اقدار کی خلاف ورزی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایس سی او کا اہم اقدام، افتخار آباد میں 4G سروسز متعارف

Published

on


سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نےافتخار آباد،بھمبر، آزاد کشمیر میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز 2G سے ہائی اسپیڈ 4G میں اپگریڈ کر دی ہیں۔

4 جی اپگریڈیشن سےصارفین کو ہموار کنیکٹیویٹی، تیزرفتارڈیٹا سروس اور مضبوط سگنلز دستیاب ہوں گے۔ ایس سی او کی جانب سے مہیا کردہ جدید 4G سروسز سے طلبہ، کاروباری افراد اور عام صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

اہل علاقہ نے4G اپ گریڈیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی پر ایس سی او اور ڈی جی ایس سی اوکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2جی سروس کی وجہ سے ہمیں انٹرنیٹ کے استعمال اور آن لائن کام کرنے میں شدید مشکلات پیش آتی تھیں۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ کم رفتارانٹرنیٹ کےباعث ہماری ڈیجیٹل سروسزبری طرح متاثر ہوتی تھیں، کام میں تاخیراور رکاوٹیں معمول کاحصہ تھیں، تیز رفتارانٹرنیٹ کی بدولت اب ہمارا آن لائن کام زیادہ مؤثر، ہموار اور بروقت مکمل ہو رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

یہودو ہنود گٹھ جوڑ پر مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں

Published

on


امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ایران اسرائیل جنگ پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے مودی سرکار کو ملک کے اندر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستان اسرائیل کے ساتھ تناؤ کے باوجوداس بحران میں ایک کلیدی فریق کے طور پر کردار ادا کر رہاہے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایک بڑے پیمانے پر بھڑکنے والی جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔

پاکستان کے بطور ثالث کردار پر بھارتی اپوزیشن قیادت کی جانب سے شدید ردِعمل اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے اعتراف کیا کہ پاکستان سفارتی طور پر بھارت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بی جے پی کے حامی انتہا پسند حلقوں میں اسرائیل کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اس کا مبینہ اسلام دشمن تشخص ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending