Today News
تیل کی عالمی منڈی میں دوبارہ تیزی، خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد بڑا اضافہ
ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے جس کے بعد عالمی سرمایہ کاروں میں بے یقینی بڑھ گئی اور مارکیٹ فوری طور پر اوپر چلی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر ٹریڈ ہونے لگا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
Today News
2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو پولیو مہم کا آغاز
2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیو مہم 19 اپریل تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس ہفتے کی پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی، سات روزہ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم کو اپنے گھر خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں۔ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
قومی پولیو مہم 13 سے 19 اپریل تک ملک بھر میں بلا تعطل جاری رہے گی۔ پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔
Today News
پی ایس ایل: انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز پاکستان کیلیے روانہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
پاکستان اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے نامور کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی اسے چار چاند لگادیتی ہے۔
آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلادیش، زمبابوے سمیت دنیا کی مختلف ٹیموں کے کئی بڑے اسٹارز لیگ کا حصہ ہیں۔
جلد ہی انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جیمز ونس بھی پاکستان پہنچ کر پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
وہ اس سے قبل کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔
جیمز ونس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جہاز کے اندر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کا وقت ہوگیا ہے۔
Today News
لاہور؛ فائرنگ سے سرکاری ٹیچر قتل، خاوند ملوث نکلا
شاہدرہ کے علاقے میں سرکاری ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 53 سالہ خاتون کی شناخت شائستہ نسیم کے نام سے ہوئی، خاتون کے خاوند اعجاز نے بیوی شائستہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق مقتولہ شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ ونڈ الہ دیال شاہ میں ٹیچر تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ شاہدرہ پولیس کی جانب سے شواہد اکھٹے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقع گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم