Connect with us

Today News

کراچی، منگنی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

Published

on



کراچی:

شہرِ قائد کے علاقے منظور کالونی ایف سیکٹر میواتی چوک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر جناح  منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک منگنی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص اپنے برادر نسبتی ولید کی منگنی کی تقریب میں شریک تھا جب اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔

پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ فائرنگ کس نے اور کس وجہ سے کی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو پولیو مہم کا آغاز

Published

on


2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو مہم 19 اپریل تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 اس ہفتے کی پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی، سات روزہ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم کو اپنے گھر خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں۔ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

قومی پولیو مہم 13 سے 19 اپریل تک ملک بھر میں بلا تعطل جاری رہے گی۔ پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل: انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز پاکستان کیلیے روانہ

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

پاکستان اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے نامور کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی اسے چار چاند لگادیتی ہے۔

آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلادیش، زمبابوے سمیت دنیا کی مختلف ٹیموں کے کئی بڑے اسٹارز لیگ کا حصہ ہیں۔

جلد ہی انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جیمز ونس بھی پاکستان پہنچ کر پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

وہ اس سے قبل کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

جیمز ونس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جہاز کے اندر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کا وقت ہوگیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور؛ فائرنگ سے سرکاری ٹیچر قتل، خاوند ملوث نکلا

Published

on



شاہدرہ کے علاقے میں سرکاری ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 53 سالہ خاتون کی شناخت شائستہ نسیم کے نام سے ہوئی، خاتون کے خاوند اعجاز نے بیوی شائستہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق مقتولہ شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ ونڈ الہ دیال شاہ میں ٹیچر تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ شاہدرہ پولیس کی جانب سے شواہد اکھٹے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending