Today News
2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو پولیو مہم کا آغاز
2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیو مہم 19 اپریل تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس ہفتے کی پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی، سات روزہ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم کو اپنے گھر خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں۔ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
قومی پولیو مہم 13 سے 19 اپریل تک ملک بھر میں بلا تعطل جاری رہے گی۔ پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔
Today News
کراچی؛ نالے میں ڈوب کر کئی کلو میٹر تک بہتی بزرگ خاتون کو بچا لیا گیا
شوہر سے جھگڑے کے باعث بزرگ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی، مددگار ون فائیو اور سپر مارکیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نالے میں ڈوب کر کئی کلو میٹر تک بہتی بزرگ خاتون کو بچا لیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق پولیس کو کنٹرول پر اطلاع ملی کہ کوئی لاش تیرتی ہوئی آرہی ہے، کنٹرول پر پھر بتایا گیا کوئی خاتون ہے جو پانی کے بہاؤ کے ساتھ آ رہی ہے۔
سپر مارکیٹ 15 مددگار ٹیم فوراً تین ہٹی بلوچ پاڑا کے پاس پہنچی اور بزرگ خاتون لیاری ایکسپریس وے کے نیچے پہنچ چکی تھی۔ مددگار اور تھانے کی ٹیم نے فوری طور پر خاتون کو پانی سے باہر نکالا، اہلکاروں نے فوری طور پر خاتون کو تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے بزرگ خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، 55 سالہ خاتون زکیہ جان ہجرت کالونی کی رہائشی ہے۔ خاتون کا اس کے شوہر شمامت سے جھگڑا ہوا تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق شوہر سے جھگڑے کے باعث خاتون نے ندی میں چھلانگ لگائی جسے پولیس نے بروقت ریسکیو کر لیا، خاتون بالکل خیر و عافیت سے ہیں، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Source link
Today News
پاکستانی صلاحیتوں سے متعلق پاکستان کنفرنس 2026 کا انعقاد
ہارورڈ یونیورسٹی میں 12 اپریل کو پاکستان کانفرنس 2026 کا انقعاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں پاکستان سے متعلق مختلف موضوعات پر بحثیں ہوئیں۔ موضوعات میں پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں، سماجی جدت ، خارجہ پالیسی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ، ثقافت، جدت، بیرونِ ملک پاکستانیوں کی تخلیقی خدمات، تعلیم، صحت اور میڈیا شامل تھا۔
کانفرنس میں پاکستان کی آزاد اور متوازن خارجہ پالیسی کی ستائش کی گئی۔ شرکا نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا جبکہ خطے میں بھارت کا جارحانہ رویہ امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا۔
شرکاء نے اس بات کا اقرار کیا کہ ریاستی سطح پر پاکستان میں فرقہ واریت اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں۔ ہندو برادری سندھ کے کاروباری طبقے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان میں دنیا کے خوبصورت ترین چرچ موجود ہیں۔ شرکا نے پاکستانی سول سوسائٹی کے فعال کردار کو بھی سراہا۔
Today News
آشا بھوسلے کی آخری رسومات میں کون سی اہم شخصیات نے شرکت کی؟
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی آخری رسومات میں بھارتی گلوکاروں، اداکاروں اور کھلاڑیوں سمیت بھارت کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے 12 اپریل 2026 کو 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس کے بعد بالی ووڈ میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کا انتقال ممبئی کے ’بریچ کینڈی اسپتال‘ میں متعدد اعضا فیل ہونے کے باعث ہوا۔
گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے نے والدہ کی آخری رسومات سے متعلق تفصیلات جاری کیں، جس میں بتایا گیا کہ ان کی آخری رسومات آج 13 اپریل 2026 کو شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی، جس میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے، اس سے قبل ان کی رہائش گاہ پر مداحوں کے لیے آخری دیدار کروایا جائے گا۔
View this post on Instagram
اس موقع پر مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ، دیگر وزرا اور اراکین اسمبلی سمیت، بھارتی کھلاڑیوں، فنکاروں نے ان کے گھر جا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب، بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے آشا بھوسلے کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہ رخ خان:
بالی ووڈ کنگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ آشا تائی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، ان کی آواز بھارتی سنیما کے ستونوں میں سے ایک تھی اور صدیوں تک گونجتی رہے گی‘۔
سنجے دت:
نامور اداکار سنجے دت نے لکھا ’آشا جی کے انتقال کی خبر سن کر شدید افسوس ہوا، ان کی آواز صرف موسیقی نہیں تھی بلکہ جذبات، یادیں اور جادو تھی جو ہمیشہ زندہ رہے گا‘۔
مادھوری ڈکشت:
نامور اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں آشا بھوسلے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ایک دور کا خاتمہ ہو گیا، ان کی موسیقی ہمیشہ زندہ رہے گی۔
انوشکا شرما:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ایک ایسی آواز جس نے نسلوں کی تعریف کی، ان کی میراث ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔
View this post on Instagram
سنیل شیٹھی:
بالی ووڈ اداکار نے لکھا ’کچھ آوازیں صرف گاتی نہیں، زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں، آشا تائی بھی انہی میں سے ایک تھیں۔
View this post on Instagram
شریا گوشال:
نامور گلوکارہ کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ایک ایسی آواز کھو دی جو نسلوں کی پہچان تھی، وہ صرف لیجنڈ نہیں تھیں بلکہ لامحدود صلاحیتوں کی مالک تھیں۔
آشا بھوسلے کون تھیں؟
آشا بھوسلے ستمبر 1933 کو پیدا ہوئیں، وہ ایک معروف بھارتی پلے بیک سنگر، کاروباری شخصیت، اداکارہ اور ٹی وی شخصیت تھیں، جنہوں نے دہائیوں تک اپنی آواز سے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم