Connect with us

Today News

کراچی؛ نالے میں ڈوب کر کئی کلو میٹر تک بہتی بزرگ خاتون کو بچا لیا گیا

Published

on



شوہر سے جھگڑے کے باعث بزرگ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی، مددگار ون فائیو اور سپر مارکیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نالے میں ڈوب کر کئی کلو میٹر تک بہتی بزرگ خاتون کو بچا لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق پولیس کو کنٹرول پر اطلاع ملی کہ کوئی لاش تیرتی ہوئی آرہی ہے، کنٹرول پر پھر بتایا گیا کوئی خاتون ہے جو پانی کے بہاؤ کے ساتھ آ رہی ہے۔

سپر مارکیٹ 15 مددگار ٹیم فوراً تین ہٹی بلوچ پاڑا کے پاس پہنچی اور بزرگ خاتون لیاری ایکسپریس وے کے نیچے پہنچ چکی تھی۔ مددگار اور تھانے کی ٹیم نے فوری طور پر خاتون کو پانی سے باہر نکالا، اہلکاروں نے فوری طور پر خاتون کو تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے بزرگ خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، 55 سالہ خاتون زکیہ جان ہجرت کالونی کی رہائشی ہے۔ خاتون کا اس کے شوہر شمامت سے جھگڑا ہوا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق شوہر سے جھگڑے کے باعث خاتون نے ندی میں چھلانگ لگائی جسے پولیس نے بروقت ریسکیو کر لیا، خاتون بالکل خیر و عافیت سے ہیں، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

گلوکار حاوی نے شادی کرلی؟ دلہن کے ساتھ تصویر وائرل

Published

on



سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے اچانک ہنگامہ برپا کر دیا ہے، جہاں پاکستانی گلوکار حاوی ایک لڑکی کے ساتھ موجود ہیں، اور لڑکی نے دلہن کا لباس پہنا ہوا ہے۔

تصویر کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے قیاس آرائیوں کے دروازے کھول دیے۔

وائرل ہونے والی اس انسٹاگرام اسٹوری میں حاوی کو شادی کے انداز میں دیکھا گیا، جس کے بعد کچھ صارفین نے اسے خفیہ نکاح قرار دے دیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں دلہن کا نام میرب علی سے بھی جوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں کا طوفان آ گیا، ہر کوئی اپنی اپنی کہانی بنا رہا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تاہم دوسری جانب ایک بڑی تعداد اس پورے معاملے کو ایک نیا میوزک پروجیکٹ قرار دے رہی ہے۔ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ دراصل کسی آنے والے گانے یا میوزک ویڈیو کا حصہ ہوسکتا ہے، جس کا ٹیزر جان بوجھ کر اس انداز میں شیئر کیا گیا ہے تاکہ تجسس بڑھایا جا سکے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حاوی کی جانب سے اب تک اس تصویر کی حقیقت پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، جس نے اس معمے کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ یہ واقعی کوئی ذاتی خوشخبری ہے یا پھر صرف ایک شاندار پروموشنل چال؟ فی الحال سب کچھ راز ہی بنا ہوا ہے، مگر ایک بات طے ہے حاوی نے ایک تصویر سے سب کو باتیں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

جاپانی وزیراعظم کا شہباز شریف کو فون، خطے میں امن کے قیام پر بات چیت

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان اور جاپان کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے جاپان کی وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرائم منسٹر آفس کے مطابق گفتگو کے دوران اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نے جنگ بندی کے قیام اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں امن، استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے امن کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان ہونے والے تفصیلی مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، جسے جاپانی وزیرِ اعظم نے بھی سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 فروری کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Published

on



ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 19 فروری 2026ء کے حکم نامے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم میں ترمیم کرکے سزا کو معطل کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی لیکن سزا معطل نہیں کی، ہائی کورٹ نے سزا معطل نہ کر کے صوابدیدی اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی، غیر قانونی اور دائرہ اختیار سے باہر ہے، ملزمہ کی عدم موجودگی میں شہادتیں ریکارڈ کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ایمان زینب مزاری کو ٹرائل کورٹ نے پیکا ایکٹ 2016ء کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی تھی، درخواست گزار پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending