Connect with us

Today News

ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 فروری کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Published

on



ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 19 فروری 2026ء کے حکم نامے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم میں ترمیم کرکے سزا کو معطل کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی لیکن سزا معطل نہیں کی، ہائی کورٹ نے سزا معطل نہ کر کے صوابدیدی اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی، غیر قانونی اور دائرہ اختیار سے باہر ہے، ملزمہ کی عدم موجودگی میں شہادتیں ریکارڈ کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ایمان زینب مزاری کو ٹرائل کورٹ نے پیکا ایکٹ 2016ء کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی تھی، درخواست گزار پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

میٹرک بورڈ سالانہ امتحانات؛ فرنیچر کی عدم دستیابی، بجلی کی بندش، طلبہ موبائل سے نقل کرتے رہے

Published

on



میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی مراکز میں طلبہ موبائل فون سے نقل کرتے رہے جبکہ فرنیچر کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ نے زمین پر چٹائی بچھا کر پرچہ دیا، بجلی کی بندش بھی برقرار رہی۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے تیسرے روز صبح کی شفٹ میں حیاتیات کا پرچہ منعقد ہوا۔ شہر بھر میں قائم 521 امتحانی مراکز میں تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار 529 سے زائد طلبہ و طالبات امتحانات دے رہے ہیں، جبکہ مراکز کے اطراف دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔

میٹرک بورڈ چیئرمین غلام حسین سوہو نے بھی امتحانی مراکز کا دورہ کیا مگر اس کے باوجود مختلف علاقوں خصوصاً ملیر میں قائم امتحانی مرکز میں مبینہ طور پر طلبہ کو موبائل فون کے ذریعے پرچہ کرنے اور اجتماعی نقل کی سہولت دی گئی تھی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کالا بورڈ میں قائم امتحانی مرکز میں کھلے عام طلباء نقل کرتے رہے جبکہ امتحانات کے دوران کئی مراکز پر بجلی کی بندش نے بھی طلبہ کو مشکلات سے دوچار رکھا، جس کے باعث شدید گرمی میں پرچہ دینا مزید دشوار ہو گیا۔

ادھر لیاری کے ایک سرکاری اسکول میں قائم امتحانی مرکز میں فرنیچر کی کمی کے باعث طالبات کو زمین پر چٹائیاں بچھا کر امتحان دینا پڑا۔ ذرائع کے مطابق ڈیسک اور کرسیوں کی قلت کے باعث انتظامیہ متبادل انتظام کرنے میں ناکام رہی، جس سے طالبات کو جسمانی اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔والدین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات جیسے اہم مرحلے پر اس قسم کی بدانتظامی ناقابلِ قبول ہے اور یہ طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے والدین کیلئے بھی بیٹھنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہوتی تین گھنٹے تک والدین بھی باہر دھوپ میں بیٹھے انتظار کرتے ہیں بورڈ کی جانب سے انتظامات کیے جانے چاہییں۔

کالا بورڈ کے ایک سرکاری اسکول میں قائم امتحانی مرکز میں فرنیچر کی عدم دستیابی پر طالبہ کی والدہ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر بھاری اخراجات اکیلے برداشت کر رہی ہیں ایک بچے کی فیس تقریباً 14 ہزار روپے ہے جبکہ تین بچوں کی تعلیم، ٹیوشن اور آن لائن کلاسز کے لیے لیپ ٹاپ کا خرچ الگ ہوتاہے اس کے باوجود امتحانی مراکز میں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں جس کے باعث طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں اسکول کے باہر کچرا کنڈی موجود ہونے کی وجہ سے والدین کو وہاں بیٹھنے میں بھی دشواری ہوتی ہے، صبح سے انتظار کے دوران 11 بجے کچرا اٹھانے والی گاڑی آتی ہے جس کے باعث انہیں وہاں سے بھی ہٹا دیا جاتا ہے۔

نویں جماعت کی طالبہ کے مطابق ٹوٹی کوئی ڈیسک، فرنیچر کی کمی ہونے کی وجہ سے وہ ٹانگ پر رکھ کر پرچہ حل کرنے پر مجبور ہیں، جس سے او ایم آر شیٹ درست طریقے سے بھرنا ممکن نہیں رہتا، ببلز ٹھیک سے فل نہیں ہوتے اور کاغذ پھٹنے کا خدشہ بھی رہتا ہے، جس کے باعث اسکیننگ کے دوران پرچے میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں والدین و طلبہ نے انتظامات بہتر کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب طالبات کے امتحانی مراکز سے عبایا اور برقعہ اتروانے کی شکایات بھی سامنے آئیں جس پر چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی طالبہ کو برقعہ یا عبایا اتارنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مذہبی و معاشرتی اقدار کا حصہ ہیں اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

چئیرمین میٹرک بورڈ نے کہا ہمیں فرنیچر کی شکایت موصول ہورہی ہے ہم بروقت مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں متعدد سینیٹرز میں مسئلہ حل کروادیا گیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے حامی ممالک کے دفاعی مشن کا قیام؛ فرانس کا اہم اعلان

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بندرگاہوں اور بحری راستوں کی ناکہ بندی کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز آج سے ہوجائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ آئندہ دنوں میں ایک کانفرنس منعقد کریں گے۔

جس میں اُن ممالک کو مدعو کیا جائے گا جو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک خالصتاً دفاعی اور پُر امن مشن قائم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ اقدام ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوششوں کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے پائیدار اور مضبوط حل تک جلد از جلد سفارتی ذرائع سے پہنچنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہیے۔

انھوں نے خطے کے مسائل بالخصوص ایران کے جوہری اور بیلسٹک پروگرامز، آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کی بحالی اور لبنان میں اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام کے ساتھ دوبارہ امن کے فی الفور حل پر زور دیا۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایسا حل ہونا چاہیئے جو خطے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرے اور تمام بنیادی مسائل کا دیرپا حل ہو تاکہ خطے کے ممالک امن اور سلامتی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

انھوں نے پیشکش کی کہ فرانس اس سلسلے میں اپنا مکمل کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے جیسا کہ وہ جنگ کے آغاز کے پہلے دن سے مسلسل کوشش کرتا آیا ہے۔

ایمانوئیل میکروں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے آئندہ دنوں میں ہم برطانیہ کے ساتھ مل کر اُن ممالک کی کانفرنس منعقد کریں گے جو ہمارے ساتھ ایک پرامن کثیرالقومی مشن میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

فرانسیسی صدر کے بقول اس کا مقصد آبنائے میں بحری آمدورفت کی آزادی کو بحال کرنا ہے۔ یہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا مشن ہوگا جو تنازع کے فریقین سے الگ ہوگا اور حالات سازگار ہوتے ہی اسے جلد تعینات کیا جائے گا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ 2026 کیلیے پہلی بار منتخب کر لیا گیا

Published

on



پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل سپر لیگ کا انعقاد 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شاداب خان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز اور امریکا کے اینڈریز گوس جیسے نمایاں کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ ٹیم کی قیادت کرس گرین کریں گے۔

یہ شاداب خان کی گلوبل سپر لیگ میں پہلی شرکت ہوگی، تاہم وہ دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس سے ٹیم کو خاصی مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔

27 سالہ شاداب خان اب تک کئی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور وہ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ شاداب خان کی شمولیت سے ڈیزرٹ وائپرز گلوبل سپر لیگ میں ایک مضبوط اور متوازن ٹیم کے طور پر سامنے آئے گی۔

 



Source link

Continue Reading

Trending