Today News
عاصم اظہر کا لائیو کنسرٹ میں اپنی شادی کا اعلان، کیا دلہن ہانیہ عامر ہیں؟
گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان تعلقات کی افواہیں تو کافی عرصے سے گردش میں ہیں، مگر اب ایک نیا لمحہ سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے جس نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اپنے کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر نے اسٹیج پر شادی سے متعلق بات چھیڑ دی، جس پر ہال میں موجود شائقین نے فوراً ہانیہ عامر کا نام لینا شروع کر دیا۔ یہ منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہر طرف اسی پر بحث چھڑ گئی۔
عاصم اظہر نے مسکراتے ہوئے کہا، “دعا کرو، جب بھی شادی ہو آپ کو خیر خیریت سے بتا دوں، سب لوگ آنا میری شادی میں باراتی بن کر۔” ان کا یہ جملہ بظاہر ہلکے پھلکے انداز میں کہا گیا، لیکن مداحوں نے اسے سنجیدگی سے لے لیا اور فوراً اسے ہانیہ عامر سے جوڑ دیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک اشارہ ہے، جبکہ دیگر اسے محض مزاحیہ لمحہ قرار دے رہے ہیں۔
فی الحال نہ تو عاصم اظہر اور نہ ہی ہانیہ عامر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے، مگر مداح اب بھی اسی سوال میں الجھے ہوئے ہیں، کیا واقعی کچھ پک رہا ہے یا یہ سب صرف کنسرٹ کا ایک دلچسپ لمحہ تھا؟
Source link
Today News
مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی سے ملاقات، سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان، شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مولانا فصل الرحمان کے ہمراہ حافظ نصیر احرار، مولانا سعید الرحمان سرور، مفتی محمد عمران اور خالد شریف بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے شاہد آفریدی کی جانب سے فلاحی میدان میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور انہیں معاشرے کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھی جمعیت علمائے اسلام اور علمائے کرام کے ساتھ اپنے خاندانی تعلقات اور بزرگوں کی محبت کا ذکر کیا جس سے دونوں شخصیات کے درمیان باہمی احترام اور تعلق کی جھلک نمایاں ہوئی۔
Source link
Today News
Actress Tanya Chatterjee leaks Yuzvendra Chahal’s private message
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار معاملہ میدانِ کرکٹ نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک مختصر گفتگو نے طول پکڑ لیا ہے۔
بالغانہ ویب سیریز بنانے والے ادارے ’’الو‘‘ کی اداکارہ تانیا چٹرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ چہل نے ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر صرف ایک لفظ ’’Cute‘‘ لکھ کر ردعمل دیا، جسے انہوں نے میڈیا کے ساتھ شیئر کردیا۔
یہ معاملہ بظاہر معمولی تھا، مگر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان کھڑا ہوگیا۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کی تعریف کرنا کوئی بڑی بات نہیں، جبکہ دوسرے حلقے اسے ایک معروف کرکٹر کے لیے غیر پیشہ ورانہ رویہ قرار دے رہے ہیں۔
🚨BIG REVELATION BY TANIYA CHATTERJEE 🚨
– Ullu actress Taniya Chatterjee showing the reaction Cricketer Yuzi Chahal sent on her Insta stories.
– Yuzvendra Chahal DM’d actress Taniya Chatterjee: “Aap Cute ho”.
– She went to the media and started showing it to everyone.
— Indian Cricket (@IPL2025Auction) April 13, 2026
تانیا چٹرجی کی جانب سے اس نجی پیغام کو منظرِ عام پر لانے کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا ہے کہ کیا سوشل میڈیا پر ذاتی حدود اب باقی نہیں رہیں؟ کئی صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معمولی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، جبکہ کچھ افراد نے چہل کے رویے پر بھی سوال اٹھائے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب یوزویندر چہل کسی تنازع کا حصہ بنے ہوں۔ اس سے قبل ان کی ذاتی زندگی، شادی، طلاق اور مبینہ تعلقات کے حوالے سے بھی خبریں گردش میں رہ چکی ہیں، جس کے باعث وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پورے معاملے پر خود چہل کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
Today News
ایپل میپس سے لبنان کے علاقوں کے نام غائب!
سوشل میڈیا صارفین نے ایپل میپس میں لبنان کے گاؤں اور قصبوں کے نام ظاہر نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ناموں سے خالی ان جگہوں کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جہاں عموماً نام ظاہر ہوتے تھے جس کے بعد اس مسئلے نے آن لائن توجہ حاصل کر لی ہے۔
اس کے برعکس گوگل میپس میں ان گاؤں اور قصبوں کے نام ظاہر ہو رہے ہیں جو دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان فرق واضح کر رہا ہے۔
جس کے بعد صارفین نے سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں کہ ایک سروس پر نام ظاہر ہو رہے تو دوسرے پر کیوں نہیں ہو رہے؟
ایپل کی ایپ میں یہ مسئلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جارحیت جاری ہے۔
دوسری جانب ایپل نے ان جگہوں کے نام ظاہر نہ ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم