Today News
فٹبال ٹیم کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان فٹبالر قتل
گھانا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مقامی فٹبال کلب کے نوجوان کھلاڑی ڈومینک فریمپونگ مسلح افراد کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فٹبال ٹیم گھانا پریمیئر لیگ کا میچ کھیلنے کے بعد واپس جا رہی تھی۔ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیم کی بس کو روک کر فائرنگ شروع کر دی۔
حملے کے دوران ڈرائیور نے بس کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی جبکہ کھلاڑی اور عملہ جان بچانے کے لیے قریبی جھاڑیوں میں چھپ گئے۔ تاہم 20 سالہ فریمپونگ کو سر میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئے، بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ بس میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے۔
گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ فٹبال حلقوں میں اس واقعے پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
Source link
Today News
چیئرمین پی سی بی پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پیر کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والا میچ بھی دیکھا۔
اس موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر بھی ان کے ہمراہ تھے ،چیئرمین پی سی بی کو نیشنل اسٹیڈیم میں آئندہ ہونے والے تعمیراتی کام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچز کے لیے کراچی و سندھ پولیس،پاکستان رینجرز سندھ کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔
آئی جی سندھ پولیس آزاد خان،ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمیان نصیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اس وقت تک پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ٹاپ پوزیشن پر ہیں پشاور زلمی 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
Source link
Today News
مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی سے ملاقات، سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان، شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مولانا فصل الرحمان کے ہمراہ حافظ نصیر احرار، مولانا سعید الرحمان سرور، مفتی محمد عمران اور خالد شریف بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے شاہد آفریدی کی جانب سے فلاحی میدان میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور انہیں معاشرے کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھی جمعیت علمائے اسلام اور علمائے کرام کے ساتھ اپنے خاندانی تعلقات اور بزرگوں کی محبت کا ذکر کیا جس سے دونوں شخصیات کے درمیان باہمی احترام اور تعلق کی جھلک نمایاں ہوئی۔
Source link
Today News
Actress Tanya Chatterjee leaks Yuzvendra Chahal’s private message
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار معاملہ میدانِ کرکٹ نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک مختصر گفتگو نے طول پکڑ لیا ہے۔
بالغانہ ویب سیریز بنانے والے ادارے ’’الو‘‘ کی اداکارہ تانیا چٹرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ چہل نے ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر صرف ایک لفظ ’’Cute‘‘ لکھ کر ردعمل دیا، جسے انہوں نے میڈیا کے ساتھ شیئر کردیا۔
یہ معاملہ بظاہر معمولی تھا، مگر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان کھڑا ہوگیا۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کی تعریف کرنا کوئی بڑی بات نہیں، جبکہ دوسرے حلقے اسے ایک معروف کرکٹر کے لیے غیر پیشہ ورانہ رویہ قرار دے رہے ہیں۔
🚨BIG REVELATION BY TANIYA CHATTERJEE 🚨
– Ullu actress Taniya Chatterjee showing the reaction Cricketer Yuzi Chahal sent on her Insta stories.
– Yuzvendra Chahal DM’d actress Taniya Chatterjee: “Aap Cute ho”.
– She went to the media and started showing it to everyone.
— Indian Cricket (@IPL2025Auction) April 13, 2026
تانیا چٹرجی کی جانب سے اس نجی پیغام کو منظرِ عام پر لانے کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا ہے کہ کیا سوشل میڈیا پر ذاتی حدود اب باقی نہیں رہیں؟ کئی صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معمولی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، جبکہ کچھ افراد نے چہل کے رویے پر بھی سوال اٹھائے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب یوزویندر چہل کسی تنازع کا حصہ بنے ہوں۔ اس سے قبل ان کی ذاتی زندگی، شادی، طلاق اور مبینہ تعلقات کے حوالے سے بھی خبریں گردش میں رہ چکی ہیں، جس کے باعث وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پورے معاملے پر خود چہل کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم