Today News
Actress Tanya Chatterjee leaks Yuzvendra Chahal’s private message
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار معاملہ میدانِ کرکٹ نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک مختصر گفتگو نے طول پکڑ لیا ہے۔
بالغانہ ویب سیریز بنانے والے ادارے ’’الو‘‘ کی اداکارہ تانیا چٹرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ چہل نے ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر صرف ایک لفظ ’’Cute‘‘ لکھ کر ردعمل دیا، جسے انہوں نے میڈیا کے ساتھ شیئر کردیا۔
یہ معاملہ بظاہر معمولی تھا، مگر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان کھڑا ہوگیا۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کی تعریف کرنا کوئی بڑی بات نہیں، جبکہ دوسرے حلقے اسے ایک معروف کرکٹر کے لیے غیر پیشہ ورانہ رویہ قرار دے رہے ہیں۔
🚨BIG REVELATION BY TANIYA CHATTERJEE 🚨
– Ullu actress Taniya Chatterjee showing the reaction Cricketer Yuzi Chahal sent on her Insta stories.
– Yuzvendra Chahal DM’d actress Taniya Chatterjee: “Aap Cute ho”.
– She went to the media and started showing it to everyone.
— Indian Cricket (@IPL2025Auction) April 13, 2026
تانیا چٹرجی کی جانب سے اس نجی پیغام کو منظرِ عام پر لانے کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا ہے کہ کیا سوشل میڈیا پر ذاتی حدود اب باقی نہیں رہیں؟ کئی صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معمولی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، جبکہ کچھ افراد نے چہل کے رویے پر بھی سوال اٹھائے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب یوزویندر چہل کسی تنازع کا حصہ بنے ہوں۔ اس سے قبل ان کی ذاتی زندگی، شادی، طلاق اور مبینہ تعلقات کے حوالے سے بھی خبریں گردش میں رہ چکی ہیں، جس کے باعث وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پورے معاملے پر خود چہل کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
Today News
صیہونی ریاست امریکا کی مدد سے گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے؛ حزب اللہ
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے امریکا اس کی مدد کر رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے خصوصی پیغام میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت نام نہاد “گریٹر اسرائیل” منصوبے پر عملدرآمد کی کوشش کر رہی ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ اور پڑوسی ممالک جیسے اردن، لبنان، شام اور مصر کے بعض حصوں کو گریٹر اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
نعیم قاسم نے شکوہ کیا کہ سفارتی کوششیں اب تک کوئی مؤثر نتائج نہیں دے سکیں۔ حزب اللہ کے جنگجو اس وقت خطے میں ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اسرائیل مسلسل لبنان پر حملے کر رہا ہے اور جنوبی علاقوں میں پیش قدمی کر رہا ہے جس کے لیے صیہونی ریاست کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
Today News
9 مئی ریڈیو پاکستان نذر آتش کیس، صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے ریکارڈ مانگ لیا
سانحہ 9 مئی کو پشاور میں قائم ریڈیو پاکستان کو ںذر آتش کرنے کے مقدمات کی رپورٹ صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون آفتاب عالم کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پارلیمانی کمیٹی نے تمام ایف آئی آرز، تفتیشی ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات کی مصدقہ نقول اگلے اجلاس تک مانگ لیں۔
وزیرقانون نے کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جائے تاکہ حقائق کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔
Today News
میٹرک بورڈ کے امتحان میں نقل کروانے پر سینٹر انچارج کیخلاف مقدمہ درج
میٹرک بورڈ کراچی کے امتحان میں نقل کروانے پر امتحانی مرکز کے انچارج محمد حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امتحانی مرکز میں پانچ ہزار روپے رشوت لینے کے بعد بچوں کو نقل کروانے پر انچارج امتحانی مرکز محمد حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ محکمہ تعلیم کے ملازم کی مدعیت میں درج کای گیا جس میں کہا گیا ہے کہ محمد حنیف کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ نقل کے عوض پانچ ہزار روپے طلب کررہے تھے۔
سینٹر انچارج کو ویڈیو میں بچوں کے والدین سے پیسے طلب کرتے دیکھا گیا تھا۔
مقدمہ متن میں لکھا گیا ہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد متعلقہ سینٹر نینشل گرامر اسکول شادمان ٹاؤن اور گریس اکیڈمی لرننگ سیکنڈری اسکول قائد آباد کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes ‘voluntary’ fine of Rs1m on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی