Connect with us

Today News

مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے 5 سالہ منصوبے کی منظوری

Published

on


اسرائیل نے شام کی مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے 5 سالہ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل نے شام کی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے لیے تقریباً 334 ملین ڈالر مالیت کے پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دی ہے۔

 یہ منصوبہ 2026 سے 2030 کے سالوں کا احاطہ کرتا ہے، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے جبکہ مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی آبادی میں اضافے کو فروغ دینے کے لیے تقریباً 1 ارب شیکل (334 ملین ڈالر) مختص کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کاتزرین کی بستی کو “گولان کے پہلے شہر” میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ اقدام اس ہفتے کے شروع میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور مقامی حکام کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد کیا گیا۔

میٹنگ میں کتزرین لوکل کونسل کے سربراہ یہودا دعا اور گولان کی علاقائی کونسل کے سربراہ اوری کیلنر شامل تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ منصوبہ ہے کہ دہائی کے آخر تک 3,000 نئے اسرائیلی خاندانوں کو کاتزرین اور گولان کی پہاڑیوں میں لایا جائے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ والی کارکردگی دہرانے کی کوشش کریں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گزشتہ سال 2025 میں قدرتی آفات سے 1600 افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

Published

on


گزشتہ سال 2025 میں قدرتی آفات سے 16 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی ایونٹس کے ڈیٹا بیس کے مطابق گزشتہ سال 358 آفات دیکھنے میں آئیں جن کے نتیجے میں 16,000 سے زیادہ اموات ہوئیں۔

ان آفات میں 110.2 ملین افراد متاثر ہوئے اور 169.68 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

میانمار اور افغانستان میں بڑے زلزلوں کی وجہ سے تباہی سے متعلق اموات کا غیر متناسب طور پر بڑا حصہ ایشیا کا ہے۔

اسی طرح سال 2025 میں شام میں ریکارڈ توڑ خشک سالی بھی دیکھی گئی جس کی وجہ سے 80 فیصد آبادی کو امداد کی ضرورت پڑی۔

دوسری جانب Palisades اور Eaton Fires (جنگلاتی آگ) کے واقعات رونما ہوئے جو عالمی سطح پر اور امریکا میں اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی اور نقصان دہ جنگلاتیآگ میں سے ایک تھی۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، 15 افغان باشندے گرفتار

Published

on


راولپنڈی میں حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، تھانہ رتہ امرال پولیس کی چیکنگ کے دوران 15 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تمام افراد کو افغان ریپٹری ایشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ کارروائی سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending