Connect with us

Today News

معاہدے کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے سری لنکن کرکٹر پر ایک سال کیلیے پابندی لگا دی

Published

on



پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹر ڈاسن شناکا پر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کے لیے ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔

کرکٹر اور لاہور قلندرز کے کنٹریکٹ معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آئندہ ایڈیشنز میں کھلاڑی کی اہلیت سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کیا گیا، بورڈ نے قرار دیا کہ شناکا کی 21 مارچ 2026 کو ٹورنامنٹ سے یکطرفہ دستبرداری، پلیئر رجسٹریشن کی شرائط اور سہ فریقی معاہدے دونوں کی واضح خلاف ورزی تھی۔

کرکٹر ایسی وجوہات کی بنیاد پر دستبردار ہوئے جوکہ موجودہ معاہداتی فریم ورک میں تسلیم شدہ نہیں تھیں، اگرچہ بورڈ نے باقاعدہ سماعت کے دوران کھلاڑی کی جانب سے اظہارِ افسوس اور پاکستان میں کھیلنے کے جذبے کو مدنظر رکھا تاہم معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث لیگ کی ساکھ اور انفرادیت برقرار رکھنے کیلیے ڈسپلنری کارروائی کو ضروری سمجھا گیا، فوری طور پر نافذ العمل فیصلے کے تحت ڈاسن شناکا کو آئندہ برس شیڈول پی ایس ایل 12 میں شرکت کیلیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

 پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ڈاسن شناکا کا بیان بھی شامل کیا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایچ بی ایل، پی ایس ایل سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر گہرا افسوس کرتا ہوں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران نے تہران کے بڑے ایئرپورٹس دوبارہ کھول دیے

Published

on


ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران بند کیے گئے دارالحکومت تہران کے اہم ہوائی اڈے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے خامنہ ای انٹرنیشنل ائرپورٹ اور مہر آباد ائرپورٹ کو پروازوں کے لیے بحال کر دیا ہے، جو سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کو بھی مرحلہ وار کھولنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ فضائی آپریشنز بتدریج معمول پر لائے جا سکیں۔

جن شہروں کے ایئرپورٹس کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے ان میں یزد، راشت، شیراز، ابادان، کرمانشاہ، ارمیا، گورگان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ایئرپورٹس کی بحالی کا مقصد اندرون و بیرون ملک پروازوں کی بحالی اور عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشنز کو مرحلہ وار مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

دنیا کا معمر ترین برطانوی خرگوش

Published

on



برطانوی جوڑے کے پالتو خرگوش نے دنیا کے معمر خرگوش کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ہربی نامی اس خرگوش کی عمر کی تصدیق 10 نومبر 2025 کو کی گئی۔ اس وقت اس کی عمر 15 برس اور 82 دن تھی۔

حال ہی میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خرگوش کی عمر کی تصدیق کرتے ہوئے ہربی کو دنیا کا سب سے معمر خرگوش قرار دے دیا ہے۔

سرے سے تعلق رکھنے والے ہربی کے مالکان رچرڈ اور میلیسا ڈنہم نے بتایا کہ انہوں نے ہربی کو اس وقت گود لیا تھا جب اس کی عمر صرف آٹھ ہفتے تھی۔



Source link

Continue Reading

Today News

ستوکتلہ: پالتو کتے کا 9 سالہ بچے پر حملہ، مالک گرفتار

Published

on



ستوکتلہ کے علاقے میں پالتو کتے کے حملے سے 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی 15 پر کال کی گئی جس پر ستوکتلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔

پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی میں پالتو کتے نے 9 سالہ شہباز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بچے کے پیٹ اور کمر پر شدید زخم آئے اور وہ لہولہان ہو گیا۔ زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او ستوکتلہ اقرار شاہ کے مطابق بچے کے والد محمد اعجاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک عثمان علی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا ہے کہ پالتو جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنا انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، شہری اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

 



Source link

Continue Reading

Trending