Today News
ایران نے تہران کے بڑے ایئرپورٹس دوبارہ کھول دیے
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران بند کیے گئے دارالحکومت تہران کے اہم ہوائی اڈے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے خامنہ ای انٹرنیشنل ائرپورٹ اور مہر آباد ائرپورٹ کو پروازوں کے لیے بحال کر دیا ہے، جو سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کو بھی مرحلہ وار کھولنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ فضائی آپریشنز بتدریج معمول پر لائے جا سکیں۔
جن شہروں کے ایئرپورٹس کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے ان میں یزد، راشت، شیراز، ابادان، کرمانشاہ، ارمیا، گورگان شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ایئرپورٹس کی بحالی کا مقصد اندرون و بیرون ملک پروازوں کی بحالی اور عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشنز کو مرحلہ وار مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔
Today News
اب کوئی ملک تنہا اپنی حفاظت نہیں کرسکتا، جاپان کی امن پسند پالیسی میں بڑی تبدیلی
جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کی کابینہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد کے جاپان کے امن پسند آئین میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے جنگی طیاروں سمیت مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ہٹا دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس پر ایک پوسٹ میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے تاکائیچی نے یہ واضح نہیں کیا کہ جاپان اب کون سے ہتھیار بیرون ملک فروخت کرے گا۔ تاہم جاپانی اخبارات کے مطابق ان تبدیلیوں میں لڑاکا طیارے، میزائل اور جنگی جہاز شامل ہوں گے، جنہیں جاپان نے حال ہی میں آسٹریلیا کے لیے بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
تاکائیچی نے کہا کہ اس ترمیم کے ساتھ، اصولی طور پر تمام دفاعی آلات کی منتقلی ممکن ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وصول کنندگان صرف ان ممالک تک محدود ہوں گے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق استعمال کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑھتے ہوئے شدید سیکیورٹی ماحول میں اب کوئی بھی ملک اکیلے اپنے امن اور سلامتی کی حفاظت نہیں کر سکتا۔
جاپانی رپورٹس کے مطابق تبدیلیوں کے تحت کم از کم 17 ممالک جاپان میں تیار کردہ ہتھیار خریدنے کے اہل ہوں گے۔ مزید کہا کہ اگر مزید ممالک جاپان کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کرتے ہیں تو اس فہرست میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
Today News
ایران امریکا مذاکرات میں بدلتے حالات سے فضائی آپریشن ایک بار پھر درہم برہم
پاکستان کے ایئر پورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات میں بدلتے ہوئے حالات نے ایک بار پھر فضائی آپریشن درہم برہم کرکے رکھ دیا۔
لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ کردی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 12، کراچی سے 18 اور پشاور سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں میں اچانک کمی ہوگئی ہے، مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔
Today News
ناکہ بندی سے ایران کو یومیہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے نتیجے میں یومیہ 500 ملین ڈالر کا نقصان کر رہا ہے، جس سے جاری کشیدگی کے درمیان تہران پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ناکہ بندی ایران کی معیشت کو نمایاں طور پر کمزور کر رہی ہے اور جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا یہ پابندی برقرار رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب حتمی معاہدے تک ناکہ بندی نہیں ہٹائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مالی نقصانات مختصر مدت میں بھی پائیدار نہیں ہیں۔
امریکی صدر نے کچھ میڈیا اداروں پر بھی یہ الزام لگایا کہ وہ اسے امریکا مخالف جعلی خبروں کے طور پر پھیلاتے ہیں اور ایران کی برتری کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper