Today News
Fact Check Afghan media false claim of shooting down Pakistani warplane truth revealed
پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں کہا گیا کہ افغان فورسز نے پاکستان ایئر فورس کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا اور اس کے پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔
مختلف پوسٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ گرایا جانے والا طیارہ یا تو ایف-16 تھا یا جے ایف-17، جبکہ کچھ ویڈیوز اور تصاویر کو اس واقعے کا ثبوت قرار دیا گیا۔
افغان میڈیا ادارے ’’ٹولو نیوز‘‘ نے 27 فروری 2026 کو رپورٹ کیا کہ افغان فورسز نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک پاکستانی طیارے کو نشانہ بنایا، تاہم رپورٹ میں طیارے کی قسم یا اس کی تباہی کی کوئی واضح تفصیل موجود نہیں تھی۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سرحدی کارروائیوں کی تصدیق کی، مگر کسی پاکستانی جنگی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ افغان فورسز نے ایف-16 طیارہ تباہ کیا اور کچھ علاقوں میں پاکستانی چوکیوں پر قبضہ بھی کرلیا، جبکہ بعض صارفین نے اسے جے ایف-17 قرار دیا۔ ان دعوؤں کے ساتھ جلتے ہوئے ملبے اور پاکستانی پرچم والی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ کی جانب سے بھی ایک خبر شایع کی گئی جس میں افغان طالبان کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حقیقت میں سوشل میڈیا پر دکھائی گئی جہاز کی تصاویر کا تعلق اس تنازع سے نہیں ہے۔
ایک تصویر میں پاکستان کے لڑاکا جہاز کا جلتا ملبہ دکھایا گیا ہے اور اسے کئی اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے تاہم بی بی سی ویریفائی کے مطابق یہ تصویر موجودہ تنازع کی نہیں۔
مزید پڑھیے: https://t.co/B7nUy9gQYP pic.twitter.com/8DFNOGMwRk— BBC News اردو (@BBCUrdu) February 27, 2026
پاک فوج کی طرف سے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد افغان طالبان سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈے کے ذریعے ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک کے مطابق افغان میڈیا کا یہ دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کا کوئی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی پائلٹ کے گرفتار ہونے کی کوئی تصدیق موجود ہے۔ کسی بین الاقوامی میڈیا ادارے یا دفاعی نگرانی کرنے والے آزاد پلیٹ فارم نے بھی اس واقعے کی تصدیق نہیں کی۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
Title: False Report by Afghan News Agencies amplified by Indian Media outlets & khaleej Times about “Pakistani Jet Shot Down in Nangarhar; Pilot Captured”
🟠 Claim (circulated by Afghan Taliban officials & amplified by… pic.twitter.com/698PtX86fv
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) February 28, 2026
فیکٹ چیک میں مزید بتایا گیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر پرانے یا غیر متعلقہ واقعات کی ہیں، جنہیں موجودہ صورتحال سے جوڑ کر پروپیگنڈا کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ ایک تصویر جو سوشل میڈیا اور بعض رپورٹس میں شیئر کی گئی، دراصل 2021 میں ترکی میں پیش آنے والے ایک روسی طیارے کے حادثے کی ہے، جسے غلط تناظر میں استعمال کیا گیا۔
دفاعی ماہرین اور اوپن سورس تجزیہ کاروں نے بھی وائرل ویڈیوز پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق دکھایا گیا سیریل نمبر پاکستان کے کسی فعال طیارے سے مطابقت نہیں رکھتا، جبکہ جدید جنگی طیارے عموماً 20 سے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں، جہاں انہیں زمین سے عام راکٹ لانچر کے ذریعے نشانہ بنانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی کارروائیاں کامیاب رہیں اور تمام طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر واپس آگئے۔
پاکستانی جنگی طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ اس حوالے سے کوئی مصدقہ ثبوت موجود نہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر پرانی اور غیر متعلقہ ہیں۔
حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ غیر مصدقہ جنگی دعوؤں اور وائرل مواد پر اندھا اعتماد نہ کریں اور معلومات کے لیے صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
Today News
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت، متعدد یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آج معطل رہے گا
کراچی کی موجودہ صورتحال اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کے طور پر وفاقی اردو یونیورسٹی نے آج طلبہ کے لیے جامعہ بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رجسٹرار کے مطابق آج جامعہ کے تینوں کیمپسز میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے شہر کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر چھٹی کا باقاعدہ اعلان جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے موجودہ حالات کے پیش نظر آج تمام کلاسز آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تمام لیکچرز گوگل میٹ کے ذریعے منعقد ہوں گے اور فیکلٹی ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ڈینز، چیئرپرسنز اور انتظامی عملہ معمول کے مطابق کیمپس میں موجود رہے گا تاکہ دفتری امور جاری رہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر اظہارِ تعزیت اور سوگ کے طور پر آج کراچی اور حیدرآباد میں اقراء یونیورسٹی میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
Today News
ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سلمان علی آغا کا کپتانی چھوڑنے سے متعلق اہم اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کپتانی سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
پاکستان سپر ایٹ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور کپتان ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے کوچ کے ساتھ مشاورت سے کیے گئے، سلیکشن میں بھی ہم شامل تھے اور پلیئنگ الیون بھی ہم نے ہی میدان میں اتاری۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم دباؤ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ سلمان آغا کے مطابق بیٹنگ لائن میں صاحبزادہ فرحان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔
کپتانی چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں سلمان علی آغا نے کہا کہ اس وقت جذبات میں آ کر کوئی فیصلہ کرنا درست نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن واپسی کے بعد دو سے چار روز میں مشاورت کے بعد کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
Source link
Today News
ایران پر امریکی حملوں میں بی ٹو بمبار طیارے استعمال ہوئے، امریکا کی تصدیق
امریکی سینٹ کام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران پر گزشتہ روز کیے جانے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں بی ٹو بمبار طیارے استعمال کیے گئے۔
سینٹ کام کے مطابق امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے گزشتہ رات ایران پر 2 ہزار پاؤنڈ بم گرائے اور ایران کی بیلسٹک میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
سینٹ کام کے مطابق یہ بمبار طیارے جون 2025 میں ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں بھی استعمال ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد ایران کے بھی جوابی حملے جاری ہیں جبکہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں جس کی ایرانی حکومت نے تصدیق کردی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران نے بدلا لینے کا اعلان کر دیا اور مشرق وسطیٰ میں موجود 27 امریکی اڈوں پر حملے شروع کر دیے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہاز بردار ابراہم لنکن کو 4 بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں۔
Source link
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech1 week ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا