Today News
Good news New iPhone at a low price model details revealed
آئی فون خریدنے کے خواہش مند صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ جلد اپنے نئے اور نسبتاً کم قیمت اسمارٹ فون کو متعارف کرانے جا رہی ہے، جسے اس سال کا سب سے سستا آئی فون قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹیک رپورٹس کے مطابق متوقع ماڈل iPhone 17E کی ابتدائی قیمت تقریباً 599 ڈالر رکھی جا سکتی ہے، جو اسے کمپنی کی موجودہ سیریز میں انٹری لیول ڈیوائس بنائے گی اور ایسے صارفین کے لیے موزوں ہوگی جو کم بجٹ میں جدید آئی فون خریدنا چاہتے ہیں۔
ڈیزائن کے اعتبار سے یہ فون گزشتہ ماڈل iPhone 16E سے کافی حد تک ملتا جلتا ہوگا، تاہم اس میں چند اہم بہتریاں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ سب سے نمایاں اپ گریڈ فرنٹ یا سیلفی کیمرے میں متوقع ہے، جس کے ساتھ کمپنی اپنے جدید ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو بھی شامل کرسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نئے آئی فون کی باضابطہ رونمائی ممکنہ طور پر 4 مارچ کو ایک خصوصی تقریب کے دوران کی جائے گی، جہاں اس کی مکمل خصوصیات اور دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
تکنیکی طور پر اس ڈیوائس میں کمپنی کا نیا C1 5G موڈیم شامل کیے جانے کی توقع ہے، جو تیز رفتار ڈیٹا اور بہتر بیٹری کارکردگی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ N1 وائرلیس چپ کے ذریعے وائی فائی اور بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق کم قیمت کے ساتھ جدید فیچرز کی شمولیت اس ماڈل کو متوسط صارفین کے لیے ایک پرکشش انتخاب بنا سکتی ہے۔
Today News
لاہور میں 30 سالہ خاتون کا قتل، صوبائی حکومت کا فوری نوٹس
لاہور کے علاقے شادمان میں 30 سالہ بختاور کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقتولہ کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت اور دعائے مغفرت کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے اور شواہد فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ملزم نے شیشے کے گلاس کا ٹکڑا تین بار بیوی کے گلے پر مار کر اسے قتل کیا۔ ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا۔ گاڑی کی فروخت کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا.
انہوں نے بتایا کہ بیوی گاڑی فروخت نہیں کرنا چاہتی تھی جبکہ شوہر گاڑی بیچنے پر بضد تھا۔
حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے کیس کی اپڈیٹڈ اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے کہا کہ میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں اور ہر پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہوں۔ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں پر ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔
متاثرہ خاندان نے بتایا کہ بیٹی کو عرصہ دراز سے مالی دباؤ اور جھگڑوں کا سامنا تھا۔ شادی کو 12 سال ہو چکے تھے، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔
Today News
کراچی میں متعدد پولیس مقابلوں کے بعد 15 ڈاکو مسروقہ سامان سمیت گرفتار
سکھن ، شریف آباد ، فیروزآباد ، سرسید ، جیکسن ، خواجہ اجمیر نگری ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور شارع نورجہاں پولیس نے مبیہ مقابلوں کے بعد 13 زخمی سمیت 15 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قاسم ٹاؤن سویرا فلور مل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 زخمی سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 5 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
شریف آباد پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس کے اہلکاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہید ملت روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، چھینے گئے موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
سرسید پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر C/2-11 ایدھی ہوم کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز ، اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
جیکسن پولیس نے شیریں جناح کالونی سکندرآباد ابراہیم مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ احسان اللہ ولد محمد کمال اور 21 سالہ حبیب اللہ ولد مطلب کے ناموں سے کی گئی۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر B-3/5 رحمانیہ موڑ نارتھ کراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صبا چورنگی سیکٹر B-6 نیو کراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی ٹنکی گراؤںڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، چار چھینے گئے موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
Today News
رات گئے کھانا دل اور شوگر کےلیے خطرہ، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
رات کے اوقات میں اسنیکس یا کھانے کی عادت صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
ایک عالمی طبی جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے اوقات کو جسم کی قدرتی حیاتیاتی گھڑی کے مطابق رکھنے سے نہ صرف نیند اور بیداری کے نظام میں بہتری آتی ہے بلکہ دل اور میٹابولزم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کارڈیو میٹابولک نظام کی خرابی کئی دائمی بیماریوں سے جڑی ہوتی ہے، جن میں دل کے امراض، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور نان الکوحلک فیٹی لیور شامل ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کھانے کے اوقات کو منظم کرلیا جائے تو اس کے فوائد بعض صورتوں میں کیلوریز کم کرنے والی روایتی ڈائٹ کے برابر ہوسکتے ہیں۔
اس تحقیق میں 36 سے 75 سال کی عمر کے 39 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو زائد وزن یا موٹاپے کا شکار تھے۔ سات سے ساڑھے سات ہفتوں کے دوران ایک گروپ کو رات کے وقت کھانے سے 13 سے 16 گھنٹے کا وقفہ رکھنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ دوسرے گروپ نے اپنی معمول کی خوراک اور اوقات برقرار رکھے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے رات گئے کھانے سے پرہیز کیا، ان کی دل کی صحت میں نمایاں بہتری آئی۔ ان کا رات کے وقت بلڈ پریشر تقریباً 3.5 فیصد کم ہوگیا جبکہ دل کی دھڑکن میں بھی تقریباً 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو صحت مند قلبی نظام کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند جسم میں دن کے وقت دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر قدرتی طور پر زیادہ ہوتے ہیں جبکہ رات کے وقت ان میں کمی آتی ہے۔ یہ حیاتیاتی ردھم بہتر دل کی صحت سے جڑا ہوتا ہے، اور رات گئے کھانے کی عادت اس توازن کو متاثر کرسکتی ہے۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ دن کے اوقات میں خون میں شوگر کنٹرول کرنے کی صلاحیت بہتر رہی۔ جب شرکا کو گلوکوز دیا گیا تو ان کے لبلبے نے زیادہ مؤثر انداز میں انسولین خارج کی، جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی سطح متوازن رہی۔
ماہرین کے مطابق رات گئے اسنیکس سے گریز اور کھانے کے اوقات کو منظم کرنا مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، خاص طور پر دل اور شوگر کے مریضوں کے لیے یہ عادت طویل مدت میں نمایاں فائدہ پہنچا سکتی ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Tech1 week ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models