Today News
Indian actor makes a big claim about the T20 World Cup semi-final and final
بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلسل دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی اداکار کمال راشد خان کی جانب سے کرکٹ بورڈ اور ٹیم پر طنز کیا گیا۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بورڈ اور ٹیم کو طنزیہ انداز میں مبارکباد دی۔
Congratulations to team #BCCI for winning #t20worldcup2026!
Both semifinals and final match are waste of time. Each match was decided by first inning only.— KRK (@kamaalrkhan) March 8, 2026
ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دونوں سیمی فائنل اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا فائنل بھی وقت کا ضیاع تھے کیوں کہ تمام میچز کی ایک ہی اننگز میں میچ کے نتائج سامنے آگئے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل کی پہلی ہی اننگز میں میچ کا نتیجہ ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں پاکستان اور سری لنکا کے باہر ہوجانے کے بعد ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل بھارت میں ہی ہوئے تھے۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 254 رنز کا ریکارڈ ساز ہدف دیا تھا اور وہ میچ جیت گئی تھی۔
بعد ازاں، نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں ہونے والے فائنل میں بھی بھارت نے 256 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے جواب میں کیوی ٹیم 159 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
Today News
کراچی: کورنگی میں جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی زخمی
کراچی:
کورنگی مہران ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کوزخمی کردیا، بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر6 بی مکان نمبر 1/4 میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی 30 سالہ محمد نذیر اور 40 سالہ عارف نواز زخمی ہو گئے جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سےشواہد اکٹھا کرلیے، ایس ایچ او ناصر محمود کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد نذیر کا اپنے بھائی عارف نواز سے ذاتی نوعیت کا جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑے کے دوران محمد نذیر نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی عارف نواز کو زخمی کیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔
محمد نذیر مرگی کا مریض بھی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک 30 بور پستول، دو زندہ راؤنڈ اور تین خالی خول برآمد کرکے اپنے تحویل میں لے لیے، پولیس مزید قانونی کارروائی کررہی ہے۔
Today News
پشاور میں دوسرا رنگ روڈ منصوبہ، لاگت 60 ارب روپے تک متوقع
پشاور:
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دوسرا رنگ روڈ منصوبہ زیر غور ہے، جس پر 60 ارب روپے تک کی لاگت متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے جنوبی حصے کے لیے آؤٹر رنگ روڈ منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور کے جنوبی حصے کے لیے مجوزہ دوسرا رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ شہر کے جنوبی علاقوں کو کور کرے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ پشاور میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
بریفنگ کے مطابق منصوبے کو تقریباً 3 سال کے عرصے میں مکمل کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آؤٹر رنگ روڈ منصوبے کی ابتدائی تخمینہ لاگت تقریباً 50 سے 60 ارب روپے متوقع ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے میں موزوں انٹرچینجز شامل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کی منصوبہ بندی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی جائے۔
انہوں نے این ایچ اے سے رابطہ کر کے پشاور بس ٹرمینل پر انٹرچینج کے حصول کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بس ٹرمینل انٹرچینج کے قیام سے ٹریفک کو شہر میں داخل ہوئے بغیر براہ راست سہولت میسر آئے گی۔ اجلاس میں یہ ہدایت بھی کی گئی کہ نئے رنگ روڈ پر بی آر ٹی ٹریک شامل کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا جائے۔
Today News
یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں جلوسوں کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ، علما کا اتفاق
لاہور:
یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں سیکیورٹی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت علیؓ کے موقع پر پاکستان بھر میں نکالے جانے والے تمام جلوس نماز مغرب تک ختم کر دیے جائیں گے جبکہ دیگر جلوسوں کا دورانیہ بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداروں کی حفاظت اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آج پاکستان ایک بار پھر آپ سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں علمائے کرام کو بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔
ملاقات میں پاکستان بھر کے اہل تشیع کے جید علمائے کرام نے حکومت پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سازش کو اتفاق اور اتحاد کی قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines1 week ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story time: The dog without a leash!
-
Magazines1 week ago
Story time: The diary of an octopus
-
Magazines1 week ago
EDUCATION: MEDIA DEGREES OUT OF SYNC – Newspaper