Connect with us

Today News

iran claims hit 50 positions in israel us radar naval facilities

Published

on


ایران مسلح افوااج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پورے خطے میں موجود امریکی اسٹریٹجک ریڈار سسٹم اور بحری تنصیبات کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے 50 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرنی بحریہ اور ایرو اسپیس فورس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 92 ویں مہم کے آغاز کے ساتھ ہی خطے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود امریکی ریڈار سسٹم اور بحری تنصیبات پر بلیسٹک میزائلوں اور خود کش ڈرونز سے حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بحری حملے کے پہلے مرحلے میں اپنائی گئی حکمت عملی کو کامیابی حاصل ہوئی، جس میں امریکی ایمفیبیئس لینڈنگ کرافٹ یوٹیلیٹی (ایل سی یو) جہاز جمع کرنے کے مقام (شویخ بندرگاہ) کو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین میں جبل الدخان کے ریڈار سائٹ پر نصب اے آر-327 طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والا تھری ڈی ارلی وارننگ ریڈار کو بھی ڈرون حملے میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے گزشتہ رات کے حملوں کے تسلسل میں کامیابی کے ساتھ دو بیلسٹک میزائل فائر کیے، جنہوں نے حیفہ کے جنوب مشرق میں واقع رمات ڈیوڈ ایئربیس کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جہاں اسرائیلی F-16  لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن موجود ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ ایرو اسپیس کی ایک اور کارروائی میں فائر فار فائر حکمت عملی اور مسلسل حملوں کے تحت، تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصوں میں 50 سے زائد مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں خرم شہر-4 ملٹی وار ہیڈ میزائل استعمال کیے گئے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں نے واشنگٹن اور تل ابیب کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور ان کی فوجی دھمکیاں بے سودی ثابت ہوگئی ہیں اور  اس طرح مزید حملے جاری رہیں گے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عرفان خان کا حیدرآباد کنگز مین کے کپتان اور کوچ سے متعلق اہم بیان!

Published

on



پاکستان کے نوجوان بیٹر عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین کی کارکردگی میں بتدریج بہتری رہی ہے۔ کپتان مارنوس لبوشن اور ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی بہترین کمبینیشن بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حیدرآباد کنگز مین کی پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ نئی ٹیم ہونے کے ناطے حیدرآباد کنگز مین بتدریج بہتری کی جانب مائل ہے ،بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی بہتری لانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

عرفان خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی میچ میں تماشائیوں کی موجودگی کارکردگی پر اثر ڈالتی ہے ،ٹیم کا ہر کھلاڑی بتائے ہوئے پلان پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ اپنی ذاتی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور محنت جاری ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے پی سی بی کی پالیسی پر ہر کھلاڑی عمل کر رہا ہے



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کا یو اے ای کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ

Published

on



پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اور ادائیگی اسی ماہ کی جائے گی۔

 وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاوٴنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یواے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

کچھ دیر کی بات ہے، پھر آسانی سے آبنائے ہرمز کھول کر بہت زیادہ مال بنا سکتے ہیں؛ ٹرمپ

Published

on


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ای بار پھر دعویٰ کیا ہے وہ جب چاہیں بڑی آسانی کے ساتھ اور کسی کی مدد کے بغیر بھی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو 35 روز ہوگئے اور تاحال آبنائے ہرمز بند ہے جس کے باعث دنیا بھر میں پیٹرول کی قلّت ہے اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

اس اہم ترین آبی گذر گاہ کو ایرانی بندش سے آزاد کرانے کے لیے امریکی صدر نے نیٹو اتحادی سے بھی مدد مانگی تھی لیکن مدد نہ ملنے پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اکیلے ہی یہ کان انجام دے لے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ تھوڑا سا مزید وقت ملے تو ہم آسانی سے آبنائے ہرمز کو کھول سکتے ہیں، تیل حاصل کر سکتے ہیں اور بڑی کمائی کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام دنیا کے لیے بہت بڑی معاشی روانی ثابت ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان اس حوالے سے اہم ہے کہ اس سے قبل وہ یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی ذمہ داری ان ممالک پر ہے جو اس راستے سے گزرنے والے تیل پر انحصار کرتے ہیں، خصوصاً یورپ اور ایشیائی ممالک، نہ کہ امریکا کو اس میں مداخلت کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ آبنائے پرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شامل ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ جسے ایران نے امریکا اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں بند کر رکھا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending