Today News
NAB Recover 423.5 billion rupees land in karachi
نیب کراچی نے غیرقانونی الاٹمنٹ اورانتظامی بدعنوانی کےخلاف کارروائی کے دوران 423.5 ارب روپے مالیت کی 350 ایکٹرقیمتی سرکاری زمین واگزارکروالی۔
ترجمان نیب کے مطابق شہر کے پوش علاقے کلفٹن کے بلاک 1 اور بلاک 2 میں 350 ایکٹر قیمتی سرکاری زمین واگزارکرالی گئی، جس کی مالیت تقریبا 423.5ارب روپے بتائی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں زمین کی سب سے بڑی ریکوریوں میں شمار کی جارہی ہے، نیب نےحکومت سندھ کے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ اورکےایم سی اورکے ڈی اے کےسینئرافسران کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔
تحقیقات میں انکشاف ہواکہ 350 ایکڑ اراضی کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی اداروں کو انتہائی کم قیمت پرالاٹ کیا گیا،جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔
نیب کراچی نے باقاعدہ کارروائی کے دوران تمام غیر قانونی الاٹمنٹس منسوخ کروائیں اور مذکورہ زمین کو دوبارہ حکومت سندھ کے حوالےکردیا ۔
لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر زمین کی واپسی کی تصدیق بھی کردی، یہ کامیاب کارروائی نیب کراچی اوربورڈآف ریونیوسندھ کے باہمی تعاون سےممکن ہوئی اوربروقت مداخلت کےباعث زمین کی فروخت اورمزید منتقلی کوروک دیاگیا اور قومی خزانے کو ایک بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اپنی پالیسی “احتساب سب کے لیے” پرکاربند ہےاورعوامی وسائل کےناجائز استعمال میں ملوث عناصرکےخلاف بلا امتیازکارروائی جاری رکھےگا۔
Today News
آپریشن غضب للحق، خیبرپختونخوا میں ہائی الرٹ، مساجد انتظامیہ کیساتھ رضاکار ٹیمیں بنانے کی ہدایت
پاک افغان کشیدگی کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلیے خیبر پختونخوا پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ آئی جی نے رمضان میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسران اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ امن و امان کو درپیش موجودہ چیلنجز اور رمضان المبارک کے دوران ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت، مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔
انہوں نے سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری احکامات میں کہا کہ دہشت گرد عناصر مایوسی کے عالم میں پرامن عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، تاہم پولیس ہر قیمت پر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
آئی جی پی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں مو جود رہ کر اپنی ٹیموں کی قیادت کریں، سرحد پار کشیدگی اور حالیہ واقعات کے تناظر میں جامع حکمت عملی ترتیب دیں اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر رضا کار ٹیمیں تشکیل دینے، نماز، تراویح اور جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی سخت کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
آئی جی نے ہائی الرٹ پیٹرولنگ، موبائل اور پیدل گشت میں اضافے، چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ سے لیس کرنے، اہم شاہراہوں اور افطاری کے اوقات میں خصوصی گشت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ایس ڈی پی اوز کو رش کے اوقات میں خود نگرانی کرنے اور عوامی و تفریحی مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
آئی جی پی نے مزید ہدایت کی کہ اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، بازاروں، ہسپتالوں، پیٹرول پمپوں، بینکوں، مالیاتی اداروں اور دیگر حساس مقامات کی خصوصی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے جبکہ ہوٹلوں، سراؤں اور گیسٹ ہاؤسز کی باقاعدہ چیکنگ کا عمل تیز کیا جائے۔
انہوں نے عوام سے قریبی رابطہ رکھنے، مشتبہ سرگرمی یا اشیاء کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دینے اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکی ہے اور اس بار بھی دشمن کو ذلت آمیز شکست دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی۔
انہوں نے شہداء کو قوم کے محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر جوان ان کی قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر امن دشمنوں اور دہشت گردی کے عفریت کا جڑ سے خاتمہ کرے گا۔
Source link
Today News
حکومت کا ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ایک ہفتے اضافے کے بعد پھر سے مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.54 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 5.19 فیصد سے کم ہوکر 4.23فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ مہنگی، 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈے 3.43 فیصد، پیاز 7.44فیصد، آلو 10.62 فیصد، ٹماٹر29.67 فیصد، چکن 9.03 فیصد، چینی کی قیمت میں 0.79 فیصد، بریڈ کی قیمت میں 1.12 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 1.39 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق لہسن کی قیمت میں 0.81 فیصد، لانگ کلاتھ کی قیمت میں 0.70 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.40 فیصد، مٹن کی قیمت میں 0.63 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.25 فیصد، پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 0.26 فیصد، کیلے کی قیمت میں 4.49 فیصد اور دہی کی قیمت میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.71 فیصد کمی کے ساتھ 4.37 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.68 فیصد کمی کے ساتھ 5.66 فیصد اور 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.60فیصد کمی کے ساتھ4.58فیصد رہی۔
اسی طرح 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.59 فیصد کمی کے ساتھ 3.76 فیصد اور 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.47 فیصد کمی کے ساتھ تین فیصد رہی ہے۔
Source link
Today News
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے شروع، محمود اچکزئی اور رانا ثنا اللہ کے درمیان ملاقات
اسلام آباد:
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا اور پہلا رابطہ بھی سامنے آگیا، جس میں محمود خان اچکزئی اور رانا ثنا اللہ کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کی لائبریری میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن اتحاد کے مطالبات اور ممکنہ مذاکراتی فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران وزیراعظم پاکستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ممکنہ ملاقات کے ایجنڈے پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس سلسلے میں باہمی اعتماد سازی، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور پارلیمنٹ کے فورم کو مؤثر بنانے پر اتفاقِ رائے کی کوشش کی گئی۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق امور اور ان کے علاج و سہولیات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اس معاملے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ حکومتی نمائندے نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قومی اسمبلی کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے، جنہوں نے دونوں اطراف کے مؤقف کو قریب لانے میں کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں اعلیٰ سطح ملاقات متوقع ہے جس میں باقاعدہ مذاکراتی ایجنڈا طے کیے جانے کا امکان ہے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا