Today News
Operation Gazab e Lil Haq update
آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت 18 مارچ تک 707 خوارج ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے اعداد و شمار عید کے پیش نظر سیز فائر کے اعلان تک کے جاری کردیے گئے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 707 خوارج، افغان طالبان ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 255 چیک پوسٹیں مکمل تباہ جبکہ 44 پر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق آپریشن کے دوران 237 ٹینک، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 81 مقامات پر فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے انفراسٹکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے 16 مارچ کی رات کابل اور ننگرہار میں فضائی کارروائیاں کر کے افغان طالبان کی دفاعی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جس میں ڈرونز، اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مقامات تباہ کیے گئے۔
✅Operation Ghazb-lil-Haq
✅Update 1900 hours 18 March (TILL ANNOUNCEMENT OF CEASEFIRE)✅Summary of Fitna Al Khawarij / Afghan Taliban losses
▪️707 Killed
▪️938+ Injured
▪️255 Posts destroyed
▪️44 Posts captured
▪️237 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed… pic.twitter.com/fdvSzj1Rez— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 18, 2026
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان دونوں مقامات سے پاکستان کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔
اس کے علاوہ پاکستان کی مسلح افواج نے باجوڑ، کرم، طورخم، خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان سیکٹرز میں کارروائیاں کر کے افغان طالبات کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
Today News
تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
تہران:
اسرائیلی حملوں میں شہید جانے والے علی لاریجانی سمیت اہم ایرانی رہنماؤں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فضا سوگ اور غم سے بوجھل رہی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سابق سیکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر افراد کی نمازِ جنازہ انقلاب اسکوائر پر ادا کی گئی، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
اسی روز امریکی کارروائی میں نشانہ بننے والے ایرانی بحری جہاز کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو آبدوز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔
ادھر ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حملوں کا جواب غیر معمولی ہوگا، جبکہ صدر مسعود پزشکیان اور عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ ان ہلاکتوں کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔
Today News
ریاض پر میزائل و ڈرون حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سعودی عرب کا سخت انتباہ
ریاض:
سعودی عرب نے ایران کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرے اور فوری طور پر خلیجی ممالک پر حملے بند کرے، ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ریاض میں عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے حالیہ حملوں سے خطے میں قائم ہونے والا اعتماد مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، جو صورتحال کو مزید خطرناک بنا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے اب تک ایران نے ریاض سمیت خلیجی ممالک—متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر کو نشانہ بناتے ہوئے میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی ہے، جسے تہران امریکی و اسرائیلی حملوں کا جواب قرار دے رہا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق تازہ حملے میں ریاض کی جانب داغے گئے 4 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔
اب تک سعودی فضائی دفاعی نظام 457 سے زائد ڈرونز، 40 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائل تباہ کر چکا ہے۔
Today News
ریاض، توانائی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر ایرانی حملہ، سعودی ایئر ڈیفنس نظام نے ناکام بنا دیا
ریاض:
سعودی دارالحکومت ریاض میں آئل تنصیبات اور فوجی اڈوں پر ایران نے ڈرون اور میزائل سے حملہ کر دیا جسے سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے یہ کارروائی اس وقت کی جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے صوبہ بوشہر میں آئل ریفائنریز کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے بعد تہران نے واضح طور پر جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایران نے درجنوں ڈرونز کے ذریعے ریاض کو نشانہ بنایا تاہم سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے متعدد ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو بھی بروقت تباہ کر دیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔
دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور قطر کی اسٹریٹجک آئل ریفائنریز بھی اس کے نشانے پر ہیں اور اگر خطے کے ممالک نے امریکہ کا ساتھ دیا تو حملوں کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines5 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport