Connect with us

Today News

pak china agreed on the need for collective efforts to ensure lasting peace and stability

Published

on


پاکستان اور چین کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندوں نے ٹی ٹی پی اور ایسٹ ترکستان موومنٹ جیسی دہشت گرد گروپس کو دونوں ممالک کے خطرات قرار دیتے ہوئے پائیداد امن یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

افغانستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ چینی ہم منصب یوئی ژیاؤ یونگ سے ملاقات ہوئی جو آج صبح کابل سے واپس پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم (ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ) جیسی دہشت گرد گروپس سے پاکستان اور چین کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا’۔

محمد صادق نے کہا کہ ‘پائیدار امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا’۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

Published

on



صدر مملکت نے یومِ پاکستان 23 مارچ 2026 کی پریڈ اور تمام متعلقہ تقریبات نہ کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت 23 مارچ کی پریڈ اور تمام تقریبات منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔

صدر مملکت نے حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کردیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ قومی وسائل کا محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی اعزازات کی تقریب اب 28 اپریل 2026 کو منعقد ہوگی۔



Source link

Continue Reading

Today News

سربیا میں 3000 سال قدیم اجتماعی قبر دریافت

Published

on



ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے سربیا میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس میں درجنوں افراد کی باقیات پائی گئیں۔ یہ باقیات ’قدیم قتل و غارت‘ کے شواہد فراہم کرتی ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اجتماعی قبر میں پائی جانے والی لاشیں ان افراد کی ہیں جو قریب 3000 ہزار برس قبل گاؤں پر ہونے والے حملے سے بچنے کے لیے بھاگے تھے۔

محققین کی ٹیم نے یہ خوفناک دریافت سربیا میں گومالوا نامی علاے کا دوبارہ جائزہ لینے بعد کی۔ اس کے علاوہ ماہرین کو بلی چڑھائے گئے جانوروں کی باقیات بھی ملیں۔

آسٹرین آرکیالوجی انسٹیٹیوٹ کے ایک ماہر ماریو گیورینووچ (جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے) نے سائنس جرنل کو بتایا کہ یہ حیران کن دریافت ہے۔

یہ قبر سب سے پہلے 70 کی دہائی کی ابتداء میں دریافت کی گئی تھی جس کے متعلق محققین نے بتایا تھا کہ اس میں خواتین اور بچوں کی لاشیں تھیں جن کو 800 قبلِ مسیح کے قریب مارا گیا تھا۔

جبکہ جرنل نیچر ہومن بیہیویئر میں شائع ہونے والے مقالے میں، یونیورسٹی کالج ڈبلن سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف ایسوسی ایٹ پروفیسر بیری مولائے کا کہنا تھا کہ ٹیم کو ایک ایسے گاؤں کی توقع تھی جو کسی بیماری کے سبب ختم ہو گیا ہو۔

تاہم، ان کا کہنا تھا کہ شواہد بتاتے ہیں کہ یہ ایک قدیم قتلِ عام تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

امارات کا آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کیلیے امریکی کاوشوں میں شامل ہونے پر غور

Published

on


متحدہ عرب امارات نے صدر ٹرمپ کی اپیل پر آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے امریکی قیادت میں ہونے والی عالمی اقدام میں شامل ہونے کا  عندیہ دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ بیان متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے ایک آن لائن تقریب کے دوران دیا جو امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انور قرقاش نے کہا کہ خلیج میں بڑھتی کشیدگی اور جہاز رانی کو لاحق خطرات کے باعث آبنائے ہرمز کی سکیورٹی عالمی سطح پر اہم مسئلہ بن چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا کی قیادت میں کسی بین الاقوامی بحری اقدام کا آغاز کیا جاتا ہے تو متحدہ عرب امارات اس میں شمولیت پر غور کر سکتا ہے۔

انور قرقاش نے مزید بتایا کہ کسی بھی سطح پر اس وقت متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی کے دوران خطے میں استحکام برقرار رکھنا اور عالمی تجارت کو متاثر ہونے سے بچانا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہ جہاں سے عالمی تیل منڈیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔خلیج کے بیشتر تیل برآمد کرنے والے ممالک اسی بحری راستے پر انحصار کرتے ہیں۔

ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کیا ہوا ہے اور یہاں سے گزرنے والے غیرملکی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جس پر صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک سے اپیل کی تھی کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے اپنے بحری جہاز بھیجیں تاکہ ایران کیخلاف امریکی جنگ میں کام آئیں تاہم کسی ملک نے آمادگی ظاہر نہیں کی۔

 





Source link

Continue Reading

Trending