Today News
Pakistan directly qualified for the 2028 World Cup
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے بھی براہِ راست کوالیفائی کرلیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی 8 ٹیموں نے 2028 کے ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی بنالی ہے۔
2028 کا ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میزبان ہونے کی حیثیت سے آسٹریلیا نے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا۔
براہِ راست کوالیفائی کرنے والی دیگر ٹیموں میں بھارت ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا ، زمبابوے ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
مزید برآں نو مارچ تک درجہ بندی میں شامل تین بہترین ٹیمیں بھی براہِ راست جگہ بنائیں گی جن میں بنگلا دیش قومی کرکٹ ٹیم، افغانستان قومی کرکٹ ٹیم اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیم شامل نہیں ہیں جبکہ باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا جس کے ساتھ ہی اگلے ورلڈ کپ 2028 میں شرکت بھی یقینی ہوگئی۔
Today News
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کے کرائے میں اضافہ
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا، بزنس کلاس کا کرایہ پانچ لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ اکانومی کلاس اور اکانومی پلس کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزار سے دو لاکھ تک پہنچ گیا۔
رمضان المبارک کا پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کی تعداد میں معمول کے مطابق اضافہ ہوگیا جس کا فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا۔
ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔ پہلے عشرہ کی نسبت دوسرے اور تیسرے عشرے میں یہ تعداد تو بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز نے رش کے باعث اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا۔
معمول کے مطابق کرایہ اکانومی اور اکانومی پلس کا ایک لاکھ تیس سے چالیس ہزار تھا جو بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار سے لے کر دو لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ سوا چار لاکھ سے لے کر ساڑھے 4 لاکھ روپے تھا جو اب پانچ لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے۔
ٹریول ایجنٹ محمد ایوب کے مطابق کرائے میں اضافہ عمرہ زائرین کے رش کے باعث ہوا ہے جب بھی کوئی تہوار یا سیزن آتا ہے تو رش بڑھتا ہے جس پر ایئر لائنز اپنے کرائے میں اضافہ کر دیتی ہیں۔ تمام ایئر لائنز کی بکنگ فل ہے اور یہی وجہ ہے کہ بکنگ نہیں مل رہی جو سیٹیں خالی ہیں ان کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایجنٹ تو وہی وصول کرتے ہیں جو ایئر لائن کرایہ مقرر کرتی ہیں، رمضان المبارک میں کیونکہ لوگ عمرہ کرنے زیادہ جاتے ہیں اس لیے کرائے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ عمرہ پر جانے والے عامر امتیاز بلال کے مطابق اب مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے بھی سوچنا پڑھ گیا ہے کہ کریں یا نہ کریں۔
ٹریول ایجنٹ محمد ایوب کے مطابق عام لوگ تو اب عمرہ کا سوچتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں، عمرہ ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے، ہم نے دو ماہ پہلے بکنگ کروائی تھی تو ایک لاکھ 30 ہزار کی ٹکٹ تھی اور ہمارے دوسرے بھائی نے اب کروائی ہے تو ٹکٹ ایک لاکھ 80 ہزار کی ملی ہے، اب اس بات کا خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مہنگائی کہاں تک پہنچ چکی ہے۔
Source link
Today News
پاکستان غزہ میں امن کیلیے کردار ادا کریگا، حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے کردار ادا کرے گا، تاہم ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیویارک میں موجود ہیں، جو صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے دورے پر ہیں۔ آج وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نیویارک میں موجود ہیں۔ نائب وزیراعظم نے فلسطینی مستقل مندوب اور مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریا کے دورے سے قبل نائب وزیر اعظم کے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ٹیلیفون رابطے بھی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ویانا، آسٹریا کا دورہ بھی کیا جو آسٹرین وفاقی چانسلر کرسٹین سٹاکر کی دعوت پر تھا۔ دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ آسٹریا میں وزیر اعظم نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی سے بھی ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان غزہ میں صرف امن کے قیام میں کردار ادا کرے گا ۔ بورڈ آف پیس سے امیدیں وابستہ ہیں جس سے غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کے خلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہم امن عمل میں شریک ہوں گے تاہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔ امید ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس غزہ کے عوام کی مشکلات کو کم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پروفیسر احسن اقبال نے نئی بنگلا دیشی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ رواں ہفتے پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے اسرائیل کے مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق متنازع قانون کی شدید مذمت کی۔
ترجمان نے کہا کہ ہم نے بھارتی شہری نکھیل گپتا کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں ۔ پاکستان میں بھارتی پشت پناہی سے فعال دہشت گرد گروہوں کے شواہد موجود ہیں۔ انٹرنیشنل اسسٹنس سیکیورٹی فورسز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
Today News
امریکا کا ایران کو آخری پیغام؟ ٹرمپ نے فوجی کارروائی کا اشارہ دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے اشاروں کے بعد وائٹ ہاؤس نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کر لے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران کے لیے دانشمندی اسی میں ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان عمان کی ثالثی میں حالیہ دنوں میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مذاکرات اُس وقت تعطل کا شکار ہو گئے تھے جب اسرائیل نے گزشتہ سال ایران پر حملے کیے تھے، جس کے بعد 12 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اس ہفتے کے آخر تک ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تیار ہو سکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو مختلف فوجی آپشنز پر بریفنگ بھی دی جا چکی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنیوا میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں چند بنیادی اصولوں پر اتفاق ہوا ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن وہ دباؤ قبول نہیں کرے گا۔
ادھر عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی سے بھی ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ ہوا ہے، جس میں جوہری پروگرام سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے، جبکہ ایران نے بھی آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال انتہائی نازک قرار دی جا رہی ہے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims