Today News
Poland instructs its citizens to leave Iran immediately
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی باعث اور ممکنہ جنگ کے خدشات کے بعد پولینڈ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے باعث ممکن ہے آئندہ چند گھنٹوں میں انخلا بھی ممکن نہ رہے۔
وارسا سے جاری بیان میں پولش وزیراعظم نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ایران چھوڑ دیں اور فی الحال کسی بھی صورت اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر یقینی ہیں اور سیکیورٹی صورتحال اچانک مزید خراب ہو سکتی ہے۔
پولینڈ کی جانب سے یہ ہنگامی انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ممکنہ عسکری تصادم کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اس ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کر رہا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
BREAKING:
Polish PM Tusk has urged all Polish citizens in Iran to leave immediately, warning that in a few hours it may no longer be possible to evacuate them. pic.twitter.com/GgX3zb7FTA
— Current Report (@Currentreport1) February 19, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام مختلف فوجی اور سیاسی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں اور عسکری تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ خطے میں تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ شہریوں کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محفوظ پناہ گاہوں اور بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں حالات کسی بھی وقت سنگین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔
Today News
محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کی تردید کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مسائل کے حل تک معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
بعد ازاں محسن نقوی نے صدارت سنبھالنے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کردیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا تاہم اس بحران کے خاتمے تک کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھوں گا۔
قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگائی جس کے تحت وہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی نہیں کھیل سکیں گے۔
طارق بگٹی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ روپے ریلیز کیے تاہم پرو لیگ کے لیے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس تھے جو معاملات سنبھالنے میں ناکام ہوا۔
طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ دورہ آسٹریلیا میں سب مینیج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے اسٹیٹ بینک نے رقم وقت پر ادا نہیں کی اور دو ماہ کی مہلت مانگی۔
طارق بگٹی نے آسٹریلیا میں ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے کمیٹی بناکر تحقیقات کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ 6 سال بعد ہماری پرو لیگ میں انٹری ہوئی۔ ہماری ورلڈ رینکنگ 18 سے بہتر ہو کر 13 پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہاکی کو بہت پروموٹ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔
Source link
Today News
کالے جادو کے الزام پر ہجوم کا حملہ، ماں اور ایک سالہ بچے کو زندہ جلا دیا
بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں 32 سالہ خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے کو مبینہ طور پر جادو کرنے کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی ضلع سنگھ بھوم کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جو ویسٹ سنگبھم میں واقع ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے کچھ افراد خاتون کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور شور شرابہ شروع کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق جب خاتون کا شوہر باہر نکلا تو مشتعل افراد نے حملہ کر دیا اور خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے پر مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے میں شوہر بھی زخمی ہوا تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا اور اگلے روز پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق خاتون اور بچہ جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پر جادو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے شوہر کی شکایت پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Today News
کراچی: بغیر نمبر پلیٹ کی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی، وزیر داخلہ کا سخت نوٹس
سرجانی ٹاؤن میں بغیر نمبر پلیٹ کی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی اور سی آئی اے گارڈن میں شہریوں کو یرغمال بنانے اور رقم کے عوض رہائی کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی ویسٹ کو فوری طور پر جملہ تفصیلات سے آگاہ کرنے، فرض شناس ٹیم تشکیل دے کر معاملے کی جامع تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں کسی طور بھی ناقابل برداشت ہیں۔ جرم کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تاجر سے لوٹی گئی اشیاء و مال قواعد و ضوابط کے مطابق واپس کیا جائے۔ انکوائری اور اس میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات بھی جلد فراہم کی جائیں اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے ناموں کی فہرست ارسال کی جائے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims