Connect with us

Today News

prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب نواف اسلام کو فون کرکے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اظہار یک جہتی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سےٹیلیفونک رابطہ ہوا اور گفتگو کے دوران لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے اسرائیلی حملوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور لبنانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یک جہتی کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے لبنانی قیادت کو لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور امن کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں اور برادر خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے بعد خطے میں حالیہ کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے جلد از جلد خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نواف سلام نے اس مشکل وقت میں لبنان کے ساتھ اظہار یک جہتی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے، فیلڈ مارشل

Published

on



راولپنڈی:

آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، انہیں مغربی سرحد اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آپریشن غضب للحق میں تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جنوبی وزیرستان میں وانا کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس بیسڈ جاری آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل کو جاری آپریشن غضب للحق اور پاکستان افغانستان سرحد پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور جاری جھڑپوں کے دوران ان کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کے ثابت قدم عزم کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے اس بات پر زور دیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے اور سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان امن صرف اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کر دیں۔

پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل نے پاکستان افغانستان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاری، ہم آہنگی مکمل اعتماد کا اظہار کیا، وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں متفرق درخواستیں سماعت کیلئے منظور

Published

on



اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں میں متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کل سماعت کریں گے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ابھی تک برقرار ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت میں اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی اور اب توشہ خانہ ٹو کیس اپیلوں کو نمبر لگانے کی متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

سونا سستا، چاندی مہنگی، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی جب کہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 10ہزار روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 5لاکھ 39ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573روپے گھٹ کر 4لاکھ 62ہزار 930روپے ہو گئی۔

دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 9ہزار 004 روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 86روپے کے اضافے سے 7ہزار 719روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Trending