Connect with us

Today News

prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation

Published

on


وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دورے میں میزبان ملک کے ساتھ ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ، ثقافت اور عالمی سفارت کاری کے شہر ویانا میں پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے چانسلر کرسچن اسٹاکر کے ساتھ اپنی ملاقات کا منتظر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے ساتھ بھی بات چیت کا خواں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم کی قیادت کے ساتھ پرامن جوہری توانائی، انسداد منشیات اور جرائم پر قابو پانے، پائیدار صنعتی ترقی اور مشترکہ پیش رفت میں اپنے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بھی دلچسپی رکھتا ہوں۔

 

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور دیگر کے ہمراہ ویانا پہنچے ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹاکر کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ویانا پہنچ گئے ہیں اور ویانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آسٹریا کی مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو سلامی پیش کی۔

وزیرِ اعظم آسٹرین چانسلر کرسچئین اسٹاکر سے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے، وزیرِ اعظم اور آسٹریا کے چانسلر دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے معروف کاروباری افراد کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

وزیرِاعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب کریں گے، وزیرِاعظم ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ “پائیدار ترقی، عالمی امن و خوش حالی کا راستہ” کے موضوع پر خصوصی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیرِاعظم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹرجنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے، شائقین کا مطالبہ

Published

on



ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست پر عوام ٹیم پر برس پڑے اور مطالبہ کیا کہ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کرکٹ مداحوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن اس طرح کی شکست ناقابل قبول ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے، ہمارے کھلاڑی دباؤ برداشت نہیں کر سکے۔

شائقین کہا کہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم میں صفائی کا وقت آگیا ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم سے فارغ کیا جائے، انجری کے شکار فاسٹ بولر نے قیمتی رنز دے کر بھارت کی فتح کی بنیاد رکھی اور اسپنرز بھی اپنا کردار ادا نہیں کر سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن نے بہت نا امید کیا، اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کے ساتھ بابراعظم بھی امیدوں کا مرکز تھے، شاداب خان بھی امیدوں پر پورا نہیں اترے اور وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح سے ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ بولرز کی ذمہ داری بیٹرز نے ادا کی اور بیٹرز نے بولرز کا کردار ادا کیا۔

شائقین نے بتایا کہ فخر زمان کو تینوں میچز میں کھیلنے کا موقع نہ دینا حیران کن ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم نے پروفیشنل انداز میں کھیل کر فتح حاصل کی۔

کرکٹ کے مداحوں کا کہنا تھا کہ سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو نمیبیا کی کمزور ٹیم کے خلاف بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترنا پڑے گا، ایسا نہ ہو کہ شکست قومی کرکٹ ٹیم کا مقدر بنے۔



Source link

Continue Reading

Today News

باجوڑ میں فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

Published

on



پشاور:

باجوڑ میں ملزمان کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے جنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین باجوڑ میں گزشتہ رات تحصیل واڑہ ماموند کے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے، شہید کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لغڑئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ  ادا کی گئی۔

باجوڑ میں 2009ء کے آپریشن کے دوران شہید ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین کے والد جمعہ دین بھی نختر چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں شہد ہوئے تھے۔

ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین شہید نے سوگواروں میں بیٹا عبد الرشید، بھائی تاج محمد، اسرار اور نیاز محمد کو چھوڑا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کے سات کھلاڑی مل کر 20 رنز بھی نہ بناسکے

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت کے بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ سات بلے باز 20 رنز بھی اسکور نہ کر سکے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے سات بیٹرز نے مجموعی طور پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب 6، بابر اعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز 4، عثمان طارق، ابرار احمد اور صاحبزادہ فرحان 0 صفر پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کو بھارت کے خلاف 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending