Connect with us

Today News

ukraine announced defense agreement with saudi arabia

Published

on


یوکرین کے صدر ویلادیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا کہ ہم یوکرین کی وزارت دفاع اور سعودی عرب کی وزارت دفاع کے درمیان دفاعی تعاون کے اہم معاہدے تک پہنچ گئے ہیں اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات سے قبل دستاویز پر دستخط کردیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دستاویز مستقبل میں معاہدوں، ٹیکنالوجیکل تعاون اور سرمایہ کاری کی بنیاد فراہم کرتی ہے اور اس سے یوکرین کا دفاعی حوالے سے دنیا میں کردار کا تاثر بھی مضبوط ہو رہا ہے۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنی مہارت اور نظام فراہم کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، یوکرین گزشتہ 5 برس سے بلیسٹک میزائلز اور ڈرونز کے اسی طرح کے دہشت گردی کے حملوں کی مزاحمت کررہا ہے، جیسے اس وقت ایران کی حکومت مشرق وسطیٰ اور خلیج میں حملے کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس بھی ایسی صلاحیت ہے جو یوکرین کے مفاد کا باعث ہے اور یہ تعاون دونوں کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

زیلنسکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے حوالے سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ اور خلیج میں مجموعی صورت حال، روس کی ایرانی حکومت کو مدد، تیل کی مارکیٹ میں پیش رفت اور توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر 28 فروری کو کیے گئے حملوں کے بعد سے اب تک ایران سے داغے گئے سیکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائل ناکارہ بنا دیے ہیں اور صرف جمعے کو تقریباً 6 میزائل روکے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طویل عرصے سے روس کے ڈون حملوں کا نشانہ بننے والے یوکرین نے ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر حملوں کے ساتھ ان ممالک سے دفاعی معاہدوں کی خواہش ظاہر کی تھی اور رواں ماہ زیلنسکی نے بتایا تھا کہ ایرانی حملوں کے خلاف دفاع میں تعاون کے لیے 201 اینٹی ڈرون ماہرین کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا گیا ہے۔

یوکرین کے ایئر ڈیفنس کور فورسز کے ڈپٹی کمانڈر یوری چیرریواشینکو نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں ڈرونز کو ریت کے طوفان جیسے خطرناک چیلنجز کا سامنا ہے لیکن کامیابی سے روکنے کا انحصار پائلٹ کی مہارت پر ہے۔

یوکرین ماسکو کے ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اہم سستا مگر مؤثر انٹرسیپٹر ڈرون تیار کرنے والا ملک بن گیا ہے اور روسی ڈرون حملوں میں 2024 کے آخر سے شدت آگئی ہے اور صرف رواں برس سردیوں میں روس نے یوکرین پر 19 ہزار سے زائد ڈرون حملے کیے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

شدید بارش اور آندھی نے امارات کو ہلا دیا، سڑکیں زیر آب، سیلاب کا الرٹ جاری

Published

on


ابوظہبی / دبئی: متحدہ عرب امارات میں شدید طوفانی نظام کے باعث گرج چمک، موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں، جبکہ حکام نے فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے مطابق ملک بھر میں ایک کم دباؤ کے نظام کے باعث غیر مستحکم موسم پیدا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی، ابوظہبی اور شمالی امارات میں رات بھر بجلی کی چمک اور گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

رپورٹس کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ پر بجلی گرنے کے مناظر بھی دیکھے گئے، جبکہ متعدد علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ٹریفک متاثر ہوا۔ مشرقی علاقوں، خصوصاً فجیرہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے مشکلات پیدا ہوئیں۔

حکام کے مطابق بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس کے باعث درخت گرنے اور عمارتوں سے ملبہ اڑنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ سمندر میں بھی طغیانی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، جس سے بحری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کم کر کے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی ہے، جبکہ ایمرجنسی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ فیلڈ ٹیمیں مختلف علاقوں میں پانی کے جمع ہونے کی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، سیلابی علاقوں، ندی نالوں اور کمزور درختوں سے دور رہیں، اور شدید بارش کے دوران ڈرائیونگ سے گریز کریں۔

حکام نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ خطرناک مقامات پر جمع ہونا، سیلابی پانی میں داخل ہونا یا ریسکیو ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالنا قابل سزا جرم ہے، جس پر جرمانہ اور گاڑی ضبط ہونے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خراب موسمی صورتحال جمعہ تک برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم ہفتے سے موسم میں بتدریج بہتری آنے کی توقع ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ولی عہد کویت کا وزیراعظم کا فون، ایران امریکا مذاکرات میں کوششوں پر پاکستان کی حمایت

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کو آج کویت کے ولی عہد، عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ گرم جوش اور خوش گوار گفت گو کے دوران وزیراعظم نے کویت پر ہوئے حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور ان مشکل حالات میں کویت کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے کویتی قیادت کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے موجودہ بحران میں کویت کے ساتھ پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کویتی قیادت کے نام وزیراعظم کے حالیہ اظہارِ یکجہتی کے خط پر بھی اظہار تشکر  کیا اور حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

وزیراعظم نے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں گھریلو مسائل سے تنگ شہری ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا

Published

on



کراچی:

ابراہیم حیدری میں گھریلو مسائل سے تنگ شہری ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا۔

تفصیلات کےمطابق زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے ابراہیم حیدری پاسبان چوک کے قریب ایک شہری ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا جسے ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بہلا پھسلا کر نیچے اتار لیا۔ موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق پول پر چڑھنے والے شہری کی شناخت عبد الحکیم کے نام سے کی گئی جو علی اکبر گوٹھ ابراہیم حیدری کا رہائشی ہے۔ عبد الحکیم نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا۔

ریسکیو اہلکار سیڑھی کے ذریعے پول پر چڑھے اور شہری کو بات چیت کے بعد اترنے پر آمادہ کیا۔ پولیس نے اسے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا جہاں اسے اس کے بھائی کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے بھائی کو ہدایت کی کہ اس کا اسپتال میں معائنہ کرایا جائے۔





Source link

Continue Reading

Trending