Connect with us

Today News

Which Roads in Karachi Will Be Closed Tomorrow for the Youm-e-Quds Rally?

Published

on


کراچی میں کل جمعہ کو ایک دینی جماعت کی جانب سے ’’یوم القدس ریلی‘‘ نکالی جائے گی جس کے سبب ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی نمائش چورنگی سے اماں ٹاور تک جائے گی، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل راستوں کا انتخاب کریں تاکہ ٹریفک کے دباؤ اور ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ تین ہٹی سے ٹاور جانے والے شہری گرومندر سے سولجر بازار اور بہادر یار جنگ روڈ کے راستے ہولی فیملی اسپتال یا بنوری سنگل سے پی پی چورنگی اور کوریڈور تھری کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

اسی طرح، ناظم آباد سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن اور سول اسپتال کے راستے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فریسکو چوک اور عیدگاہ چوک سے نمائش کی جانب آنے والی ٹریفک کو تبت چوک سے ریگل چوک، ایمپریس مارکیٹ یا جوبلی کے راستے آغا خان انکل سیریا اور کوسٹ گارڈ سے سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا۔

داؤد پوتہ روڈ اور لکی اسٹار سے نمائش کی طرف آنے والے شہریوں کو پریڈی چوک سے صدر دواخانہ کے راستے پی پی چورنگی یا ریگل چوک کی جانب بھیجا جائے گا جبکہ گارڈن چڑیا گھر سے زیب النساء اسٹریٹ کی جانب جانے والے شہری آغا خان سوئم روڈ، کوسٹ گارڈ، بہادر یار جنگ روڈ اور سولجر بازار یا انکل سیریا اسپتال سے سعید منزل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

کسی بھی رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا، واٹس ایپ نمبر 03059266907 اور ایف ایم ریڈیو 88.6 کے ذریعے بھی ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی خواتین و نوجوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام 

Published

on


یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی خواتین اور نوجوانوں نے قوم کے نام عزم و ہمت سے بھرپور پیغام دیا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی خواتین کا کہنا تھا کہ پاکستانی مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہر میدان میں خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں، پاکستان کی باہمت خواتین  نے اہم ترین کردار سے ملک کی ترقی میں اپنی اہمیت کو واضح کیا۔

خواتین کے مطابق 23 مارچ یاد دلاتا ہے کہ ملک کے قیام میں قوم کا عزم، ہمت اور قربانیاں شامل ہیں، پاکستان کی خواتین  نے ملکی ترقی کو عزم و محنت کا پیش خیمہ قرار دیا۔ خواتین نے یوم پاکستان کی مناسبت سے محنت اور حوصلے سے ملک کا مستقبل مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب 23 مارچ کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھی وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

اس موقع پر نوجوانوں نے اپنے  خصوصی پیغامات میں کہا کہ ہم اس دھرتی سے ہیں جہاں کھیت سنہری ہوتے ہیں اور وطن سے محبت خوشبو بن کر  فصلوں میں مہکتی ہے۔ ہم اس سرزمین سے ہیں جہاں دریا تاریخ سناتے ہیں اور ثقافت وقت کے ساتھ بہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وسعت سے ہیں جہاں ہمارے حوصلے،  ارادے اور  وعدے چٹان کی طرح مضبوط ہوتے ہیں۔ ہم ان پہاڑوں سے ہیں جہاں غیرت، مہمان نوازی اور عزم ایک ساتھ ہماری روایت بن کر کھڑے ہیں۔

ایک نوجوان نے کہا کہ ہم ان بلندیوں سے ہیں جہاں برف پر بھی امید اگتی ہے اور راستے ہمت بن جاتے ہیں۔ 23 مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے  کہ ہماری بولیاں مختلف ہیں مگر پیغام ایک ہے۔ ہماری ثقافت جدا صحیح  لیکن ہماری پہچان ،  ہمارا یقین ،ہمارا پاکستان ایک ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعلیٰ سندھ نے عید کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی معافی دے دی

Published

on



وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہرسال کی طرح امسال بھی صوبے کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو عید کے موقع پر سزا میں 90 روز کی معافی دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی، جاسوسی، سب ورژن اور ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا، اس کے علاوہ قتل، زیادتی اور اغوا برائے تاوان کے سنگین جرائم کے قیدی رعایت سے محروم رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈکیتی، رہزنی اور مالی غبن کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی کوئی رعایت نہیں ملے گی جبکہ منشیات ایکٹ (نارکوٹکس) اور فارنرز ایکٹ کے تحت سزا پانے والے قیدی اس معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور مالی بدعنوانی کے قیدیوں کے لیے بھی کوئی رعایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر قید کے قیدیوں کی سزا میں رعایت سے ان کی 15 سالہ کم از کم سزا کی مدت متاثر نہیں ہوگی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سزا میں رعایت کا اطلاق ان قیدیوں پر ہوگا جو جیل قوانین (رول 789) کی شرائط پر پورا اترتے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو سزا میں کمی کے احکامات پر فوری عمل درآمد اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معمولی جرائم میں ملوث قیدی جلد اپنی سزا مکمل کر کے اپنے پیاروں کے پاس واپس جائیں، سزا میں رعایت کا مقصد قیدیوں کو معاشرے کا ایک بہتر اور کارآمد شہری بننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمر قید کے قیدیوں کے لیے عدالتی فیصلوں اور جیل مینوئل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، اچھے اخلاق اور جیل کے اندر مثبت رویہ رکھنے والے قیدیوں کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے، ہم سندھ کی جیلوں کو محض قید خانہ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اصلاحی مراکز بنانا چاہتے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے ٹھکانے فراہم کرنے پر افغان طالبان کیخلاف عوام کا شدید ردعمل

Published

on


پاکستان کے غیور عوام نے پاک فوج کیخلاف افغان طالبان رجیم کے گمراہ کن پروپیگنڈا کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے یا حوالگی کے حوالے سے پاکستان کی ڈیمانڈ بالکل جائز ہے۔ افغان طالبان کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج پاکستان میں معصوم شہریوں کو مساجد میں شہید کرتے ہیں۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کابل میں اسلحہ کے ڈیپو کو تباہ کیا یہی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتا تھا، پاک فوج کا حق ہے کہ پاکستان کیخلاف دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے والے بارودی ڈیپو کو تباہ کرے۔ 

پاکستانی عوام نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں یا ہمارے حوالے کریں، افغان طالبان یہ نہیں کریں گے تو پاک فوج بھرپور کارروائی کرے گی۔ دہشت گردی کا فروغ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے افغان طالبان کو چاہیے کہ امن کیلئے پاکستان کی شرائط پر عمل کرے۔

شہری نے کہا کہ افغان طالبان کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہم ہرگز کمزور ملک نہیں ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending