Connect with us

Today News

آبنائے ہرمز  دوبارہ کھولنے کیلیے لندن میں 30  سے زائد ممالک کی عسکری منصوبہ بندی شروع

Published

on



برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک کثیرالملکی فوجی اتحاد کے قیام کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جس کے تحت 30 سے زائد ممالک کے عسکری منصوبہ ساز لندن میں اہم اجلاس میں شریک ہوں گے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ اجلاس بدھ کے روز لندن میں نارتھ ووڈ کے مقام پر واقع پرمننٹ جوائنٹ ہیڈکوارٹرز میں شروع ہو گا اور دو روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں شریک ممالک اپنی عسکری صلاحیتوں، کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے اور خطے میں افواج کی ممکنہ تعیناتی کے طریقہ کار پر غور کریں گے۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اس اجلاس میں تیار کیے جانے والے فوجی منصوبے کسی پائیدار جنگ بندی کے بعد حالات سازگار ہونے پر فوری طور پر عملی شکل دیے جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے 51 ممالک پر مشتمل ایک ورچوئل سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی، جس میں آبنائے ہرمز کو کھولنے اور بحری آمدورفت کے تحفظ کے لیے ایک آزاد اور مکمل طور پر دفاعی کثیرالملکی مشن کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ اصل چیلنج یہ ہے کہ سفارتی اتفاق رائے کو عملی منصوبے میں تبدیل کیا جائے تاکہ آبنائے ہرمز میں بحری آزادی کو یقینی بنایا جا سکے اور دیرپا جنگ بندی کو سہارا دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اس اہم آبی گزرگاہ کی بندش کے بعد عالمی توانائی منڈیوں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے جبکہ تیل اور گیس کی ترسیل میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں پہنچ چکی ہے، ٹرمپ کی امریکی اخبار کے مضمون پر تنقید

Published

on



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں پہنچ چکی ہے جبکہ ایران کی فضائی و دفاعی صلاحیتیں بھی تباہ چکی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے ایک تجزیاتی مضمون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت انہیں سادہ لوح سمجھتی ہے، تاہم ایران گزشتہ 47 سال سے میرے علاوہ باقی تمام امریکی صدور کا فائدہ اٹھاتا رہا ہے۔

ٹرمپ نے لکھا کہ میں نے انہیں کیا دیا؟ ایک تباہ حال ملک دیا ور میری پالیسیوں کے نتیجے میں ایران کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، فضائیہ تباہ ہو گئی ہے جبکہ فضائی دفاعی نظام اور ریڈار مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں، ایران کے جوہری لیبارٹریز اور ذخیرہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کے باعث ایران روزانہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے اس سے قبل بھی ایران کی عسکری صلاحیتوں کی تباہی سے متعلق متعدد دعوے کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس دوران ایران کی جانب سے خطے میں کارروائیوں میں کشیدگی کی رپورٹس بھی سامنے آتی رہی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

Anne Hathaway named most beautiful actress of 2026

Published

on


ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے کو عالمی شہرت یافتہ ’’پیپل میگزین‘‘ نے سال 2026 کی ’’دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار‘‘ قرار دے دیا ہے، جو ان کے طویل اور کامیاب کیریئر میں ایک اور بڑا سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

میگزین کے سرورق پر این ہیتھوے کی دلکش تصویر شائع کی گئی، جس میں وہ چاندی کی نفیس کڑھائی والے بیک لیس آف شولڈر لباس میں نہایت پُرکشش نظر آئیں۔ اس موقع پر اداکارہ نے اپنے فلمی سفر، یادگار کرداروں اور ہالی ووڈ میں خوبصورتی اور اداکاری کے بدلتے معیار پر کھل کر گفتگو بھی کی۔

این ہیتھوے نے اپنی مشہور فلم ’دی ڈیول ویئرز پراڈا‘ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شدید دباؤ کے باوجود یہ ان کے کیریئر کا ایک ناقابلِ فراموش تجربہ رہا۔ انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں کا ذکر کرتے ہوئے ایملی بلنٹ کو شاندار شخصیت قرار دیا، اسٹینلے ٹوسی کو بے حد مزاحیہ اور حاضر جواب کہا، جبکہ لیجنڈری اداکارہ میرل اسٹریپ کے بارے میں کہا کہ وہ نہایت قابلِ احترام ہیں اور ان کی بے حد عزت کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اسی فلم کا سیکوئل یکم مئی کو ریلیز ہونے جا رہا ہے، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

این ہیتھوے کو اپنے کیریئر کے دوران متعدد بڑے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے، جن میں اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا، گولڈن گلوب اور پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ شامل ہیں۔ ان کی فلمیں عالمی باکس آفس پر 6.8 ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کر چکی ہیں، جبکہ 2015 میں وہ دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں بھی شامل رہی ہیں۔ یہ نیا اعزاز نہ صرف ان کی خوبصورتی بلکہ ان کی اداکاری، محنت اور فلمی دنیا میں نمایاں مقام کا بھی اعتراف ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

معرکہ حق، بھارتی فوج کی متعدد اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا

Published

on


معرکۂ حق کے دوران لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے مؤثر اور بروقت جوابی کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں بھارتی فوج کی متعدد اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس پر بھارتی فوجی اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کے دوران  دشمن کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے بعد پاکستان آرمی نے دفاعی حکمت عملی کے تحت بھرپور ردعمل دیا۔

کارروائی کے دوران جدید آرٹلری کا استعمال کرتے ہوئے اُن مقامات کو ٹارگٹ کیا گیا جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی۔ ان کارروائیوں میں درجن کے قریب بھارتی پوسٹیں تباہ یا شدید متاثر ہوئیں جبکہ دشمن کو جانی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

فوجی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ شہری آبادی محفوظ رہے اور صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جائے جبکہ جدید نگرانی کے نظام، بشمول ڈرونز، کے ذریعے دشمن کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی۔

دوسری جانب سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے مسلسل نگرانی جاری ہے جبکہ مسلح افواج کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔

معرکۂ حق کے دوران لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی پوزیشنز پر نمایاں دباؤ دیکھا گیا، ایک اہم پیش رفت میں بھارتی چیک پوسٹ پر سفید پرچم لہرائے گئے۔

شدید گولہ باری اور پاکستانی فورسز کی درست نشانہ بازی کے باعث مذکورہ بھارتی چوکی پر موجود اہلکاروں نے پسپائی اختیار کی اور چوکیوں کو خالی کر دیا۔ سفید پرچم لہرانا عام طور پر جنگی صورتحال میں ہتھیار ڈالنے یا مزاحمت ختم کرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

فوجی حلقوں کے مطابق پاکستان آرمی کی کارروائیاں صرف اُن مقامات تک محدود رہیں جہاں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا تھا جبکہ بھرپور کوشش کی گئی کہ غیر متعلقہ اہداف کو نقصان نہ پہنچے۔

تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران دشمن کو متعدد مقامات پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور کئی چوکیوں سے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

پاکستانی مسلح افواج نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔





Source link

Continue Reading

Trending