Connect with us

Today News

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر پاکستانی اداکار کا ردعمل

Published

on



امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر پاکستانی اداکار وٹی وی میزبان احسن خان کی جانب سے موجودہ حکومت کی تعریف کی گئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے انسٹاگرام پیچ پر نامور اداکار احسن خان کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اپنا ردعمل دیا۔ 

ویڈیو میں احسن خان نے امریکا اور ایران کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح اٹھ کر بہت اچھی خبر سننے کو ملی ، آج بہت اچھا دن ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرواکر عالمی امن کے حوالے سے جو پاکستان نے کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

احسن خان نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں اس کامیابی پر جشن منانا چاہیے اور خاص طور پر ہماری حکومت مبارکباد کی سب سے زیادہ مستحق ہے کیوں کہ انہوں نے ایسا کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آگے بھی اسی طرح چلیں اور ابھی بھی وقت ہے ہم سب کو متحد ہوجانا چاہیے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتے کی جنگ بندی ہوگئی۔

امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کی اعلیٰ قیادت 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کریں گے۔  



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

Published

on


مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور وفاقی PSDP پورٹ فولیو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 140 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ پیش کیا گیا جس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات جام خان شورو، وزیر تعمیرات حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں سڑکوں کے پانچ بڑے منصوبوں پر 140.9 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ رواں مالی سال میں اب تک 17.94 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں اور کام تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس میں سندھ کوسٹل ہائی وے کی توسیع، روہڑی-گڈو بیراج روڈ کی بہتری، مہران ہائی وے کی ڈبلنگ اور سانگھڑ-روہڑی (N-5) روڈ کی بہتری کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ سڑکوں کے تمام بڑے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی انتظامی یا تکنیکی تاخیر کو ہرگز قبول نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس پائپ لائنوں اور بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کو فاسٹ ٹریک کیا جائے جبکہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جاری کاموں کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکیں معیشت کی لائف لائن ہیں، اور بہتر انفراسٹرکچر زراعت، صنعت اور ساحلی تجارت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

اجلاس میں جیکب آباد سے کندھ کوٹ، ٹھٹہ سے بدین تک سڑکوں کی ڈبلنگ اور دادو سے ڈوکری تک 84 کلومیٹر ڈوئل کیریج وے بنانے کی تجاویز بھی منظور کی گئیں، جو زیریں اور بالائی سندھ کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے تمام ترقیاتی اسکیموں کی سخت نگرانی اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

سوات: رحیم آباد میں کار پر فائرنگ کرکے2 افراد کو قتل کردیا گیا

Published

on


سوات کے علاقے رحیم آباد میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کے پی کے میڈیکل ٹیچنگ اداروں میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزیوں کا انکشاف

Published

on


خیبر پختونخوا کے میڈیکل ٹیچنگ اداروں میں نئے قوانین کے تحت مقررہ اوقاتِ کار کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایم ٹی آئی قوانین کے نفاذ کے باوجود ہسپتالوں میں پرانے اوقات کار رائج تھے جس پر پالیسی بورڈ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ ایم ٹی آئیز اداروں کو طبی عملے کو صبح 8 بجے سے سہہ پہر 4 بجے تک ڈیوٹی پر موجودگی کو لازمی قرار دے دیا۔

اس سلسلے میں پالیسی بورڈ نے ہسپتالوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پالیسی بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر نوشیروان برکی نے مختلف ایم ٹی آئیز کے حالیہ جائزے کے دوران یہ بات نوٹ کی کہ متعدد ادارے ایم ٹی آئی آر ایکٹ اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیشتر اسپتال اب بھی پرانے اوقاتِ کار یعنی صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک، ہفتے میں 6 دن کام کر رہے ہیں جس کے باعث دوپہر 2 بجے کے بعد سوائے ہنگامی حالات کے اسپتال عملاً بند ہو جاتے ہیں اور عملہ صرف 6 گھنٹے یومیہ ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ قواعد (آئٹم 23) کے مطابق ملازمین کے باقاعدہ اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے شام 4 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے جس میں 30 منٹ کا وقفہ برائے دوپہر کا کھانا شامل ہے جبکہ ہفتے میں 5 دن کام کیا جائے گا۔

تاہم شفٹوں میں کام کرنے والے شعبہ جات کے لیے اوقات مختلف ہو سکتے ہیں کیونکہ اسپتال تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پالیسی بورڈ نے تمام بورڈ آف گورنرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں ان اوقاتِ کار پر عملدرآمد کی تصدیق کریں اور اسے یقینی بنائیں۔





Source link

Continue Reading

Trending