Connect with us

Today News

ایران سے دہائیوں پر محیط بداعتمادی فوری ختم نہیں ہو سکتی، جے ڈی وینس

Published

on



واشنگٹن:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کا فقدان کئی دہائیوں پر محیط ہے، جسے مختصر وقت میں ختم کرنا ممکن نہیں۔

یونیورسٹی آف جارجیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ایک طویل عرصے بعد بحال ہوئے ہیں تاہم تقریباً نصف صدی پر محیط بداعتمادی ایک ہی رات میں ختم نہیں کی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ کسی محدود یا عارضی معاہدے کے بجائے ایک جامع اور دیرپا ڈیل کے خواہاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب تک حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بات چیت کے دوران پیشرفت ضرور ہوئی مگر ابھی مکمل معاہدہ طے ہونا باقی ہے۔

ان کے مطابق مجوزہ ڈیل کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے اور خطے میں کسی بھی قسم کی ریاستی سطح کی مداخلت یا دہشتگردی میں ملوث نہ ہو۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر ایک مضبوط اور قابلِ عمل معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ایران کو عالمی معیشت کا حصہ بننے کا موقع ملے گا جس کے بعد امریکا بھی ایران کے ساتھ ایک معمول کے ملک جیسا اقتصادی رویہ اختیار کرے گا۔

آخر میں نائب امریکی صدر نے کہا کہ موجودہ مذاکراتی صورتحال پر وہ محتاط طور پر پُرامید ہیں اور اس وقت جنگ بندی برقرار ہے، جو آگے بڑھنے کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتیں کم ہو گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 778 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کے نتیجے میں نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 162 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے گھٹ گئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ  ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 59 روپے کی کمی سے 8ہزار 358 روپے کی سطح پر آگئی  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 51روپے کی کمی سے 7ہزار 165روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ والی کارکردگی دہرانے کی کوشش کریں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گزشتہ سال 2025 میں قدرتی آفات سے 1600 افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

Published

on


گزشتہ سال 2025 میں قدرتی آفات سے 16 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی ایونٹس کے ڈیٹا بیس کے مطابق گزشتہ سال 358 آفات دیکھنے میں آئیں جن کے نتیجے میں 16,000 سے زیادہ اموات ہوئیں۔

ان آفات میں 110.2 ملین افراد متاثر ہوئے اور 169.68 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

میانمار اور افغانستان میں بڑے زلزلوں کی وجہ سے تباہی سے متعلق اموات کا غیر متناسب طور پر بڑا حصہ ایشیا کا ہے۔

اسی طرح سال 2025 میں شام میں ریکارڈ توڑ خشک سالی بھی دیکھی گئی جس کی وجہ سے 80 فیصد آبادی کو امداد کی ضرورت پڑی۔

دوسری جانب Palisades اور Eaton Fires (جنگلاتی آگ) کے واقعات رونما ہوئے جو عالمی سطح پر اور امریکا میں اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی اور نقصان دہ جنگلاتیآگ میں سے ایک تھی۔





Source link

Continue Reading

Trending