Connect with us

Today News

دھماکا خیز بارودی مواد برآمدگی کیس؛ کالعدم تنظیم کے رکن کو 5سال قید بامشقت کی سزا

Published

on



انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے دھماکا خیز بارودی مواد برآمدگی کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن ملزم اطلس خان کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج  منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو سزا سنائی گئی۔

ملزم اطلس خان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو فیصلے کے بعد واپس جیل بھجوا دیا۔ سی ٹی ڈی شیخوپورہ نے ملزم اطلس خان کا چالان جمع کرا رکھا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضہ سے دھماکا خیز بارودی مواد برآمد ہوا، ملزم کا کالعدم تنظیم سے تعلق ہے، ملزم دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی شیخوپورہ نے 2025 مین مقدمہ درج کیا تھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ والی کارکردگی دہرانے کی کوشش کریں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گزشتہ سال 2025 میں قدرتی آفات سے 1600 افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

Published

on


گزشتہ سال 2025 میں قدرتی آفات سے 16 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی ایونٹس کے ڈیٹا بیس کے مطابق گزشتہ سال 358 آفات دیکھنے میں آئیں جن کے نتیجے میں 16,000 سے زیادہ اموات ہوئیں۔

ان آفات میں 110.2 ملین افراد متاثر ہوئے اور 169.68 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

میانمار اور افغانستان میں بڑے زلزلوں کی وجہ سے تباہی سے متعلق اموات کا غیر متناسب طور پر بڑا حصہ ایشیا کا ہے۔

اسی طرح سال 2025 میں شام میں ریکارڈ توڑ خشک سالی بھی دیکھی گئی جس کی وجہ سے 80 فیصد آبادی کو امداد کی ضرورت پڑی۔

دوسری جانب Palisades اور Eaton Fires (جنگلاتی آگ) کے واقعات رونما ہوئے جو عالمی سطح پر اور امریکا میں اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی اور نقصان دہ جنگلاتیآگ میں سے ایک تھی۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، 15 افغان باشندے گرفتار

Published

on


راولپنڈی میں حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، تھانہ رتہ امرال پولیس کی چیکنگ کے دوران 15 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تمام افراد کو افغان ریپٹری ایشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ کارروائی سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending