Today News
مجھ پر کوئی دباؤ نہیں لیکن ایران سے معاہدہ جلد اور اوباما دور سے اچھا ہوگا؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اختتام بدھ کی شام ہوجائے گا تاہم ایران کے ساتھ امن معاہدہ نسبتاً جلدی طے پا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کیا، انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کسی دباؤ میں آکر نہیں کر رہے ہیں۔ یہ ہرگز درست نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے فخریہ انداز میں کہا کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کرنے جا رہا ہے جو سابق امریکی صدور کے دور میں ہونے والے معاہدوں سے کہیں بہتر ہوگا۔
امریکی صدر نے اپنے اس معاہدے کو 2015 میں ایران کے ساتھ امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی کے طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے بڑی کامیابی قرار دیا۔
تاہم امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اختتام (22 اپریل) تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو سیز فائر میں توسیع کا بہت کم امکان ہے۔
بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی اس تک برقرار رہے گی جب تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں ہوجاتا۔
امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جنگ بندی کے اختتام تک معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر بہت سارے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے۔
Today News
ایران نے تہران کے بڑے ایئرپورٹس دوبارہ کھول دیے
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران بند کیے گئے دارالحکومت تہران کے اہم ہوائی اڈے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے خامنہ ای انٹرنیشنل ائرپورٹ اور مہر آباد ائرپورٹ کو پروازوں کے لیے بحال کر دیا ہے، جو سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کو بھی مرحلہ وار کھولنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ فضائی آپریشنز بتدریج معمول پر لائے جا سکیں۔
جن شہروں کے ایئرپورٹس کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے ان میں یزد، راشت، شیراز، ابادان، کرمانشاہ، ارمیا، گورگان شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ایئرپورٹس کی بحالی کا مقصد اندرون و بیرون ملک پروازوں کی بحالی اور عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشنز کو مرحلہ وار مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔
Today News
دنیا کا معمر ترین برطانوی خرگوش
برطانوی جوڑے کے پالتو خرگوش نے دنیا کے معمر خرگوش کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ہربی نامی اس خرگوش کی عمر کی تصدیق 10 نومبر 2025 کو کی گئی۔ اس وقت اس کی عمر 15 برس اور 82 دن تھی۔
حال ہی میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خرگوش کی عمر کی تصدیق کرتے ہوئے ہربی کو دنیا کا سب سے معمر خرگوش قرار دے دیا ہے۔
سرے سے تعلق رکھنے والے ہربی کے مالکان رچرڈ اور میلیسا ڈنہم نے بتایا کہ انہوں نے ہربی کو اس وقت گود لیا تھا جب اس کی عمر صرف آٹھ ہفتے تھی۔
Source link
Today News
ستوکتلہ: پالتو کتے کا 9 سالہ بچے پر حملہ، مالک گرفتار
ستوکتلہ کے علاقے میں پالتو کتے کے حملے سے 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی 15 پر کال کی گئی جس پر ستوکتلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔
پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی میں پالتو کتے نے 9 سالہ شہباز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بچے کے پیٹ اور کمر پر شدید زخم آئے اور وہ لہولہان ہو گیا۔ زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او ستوکتلہ اقرار شاہ کے مطابق بچے کے والد محمد اعجاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک عثمان علی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا ہے کہ پالتو جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنا انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، شہری اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
Unusually Strong Winds in Karachi: What Will the Weather Be Like Over the Next 3 Days?