Connect with us

Today News

ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان

Published

on


ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے اپنی مشہور فلم سیریز ٹاپ گن کے مداحوں کو ایک بار پھر جوش میں مبتلا کر دیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اعلان میں انہوں نے بتایا کہ ’ٹاپ گن‘ اور اس کا سیکویل ’ٹاپ گن: میوریک‘ محدود مدت کے لیے دوبارہ سینما گھروں میں پیش کی جائیں گی۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں دونوں فلموں کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلمیں 13 مئی سے صرف ایک ہفتے کے لیے بڑی اسکرین پر واپس آ رہی ہیں۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے پرانی یادوں کو تازہ کرنے کا سنہری موقع قرار دیا۔

یاد رہے کہ ٹاپ گن‘ پہلی بار 1986 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ ’ٹاپ گن: میوریک‘  36 سال بعد 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دونوں فلموں میں ٹام کروز نے بطور نیول پائلٹ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب ’ٹاپ گن 3‘پر کام جاری ہے، جس کی تصدیق ’سینما کون 2026‘ میں کی گئی، اور ٹام کروز ایک بار پھر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال

Published

on


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چین کے سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے روابط کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس اقدام کی تعریف کی۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان-چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

اپنوں کو نہ جوڑیں اور دوسروں کی صلح کرائیں اسی طرح ملک ترقی نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر

Published

on



راولپنڈی:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسیران کی فیملیز سے ملاقات ہوئی نورین نیازی سے بھی ملاقات ہوئی ہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، بشریٰ بی بی چونکہ بیمار ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں ان کی رہائی جلد ہو، ہم نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مردان جلسے میں اچکزئی صاحب کیوں نہیں آئے اس بارے ان سے ابھی بات نہیں ہوئی، سہیل آفریدی سے میری ملاقات ہوئی ہے اس کی تفصیل نہیں بتاسکتا، اچکزئی صاحب کو بانی نے ذمہ داری دی ہے، بانی کی ہدایات ہیں اچکزئی صاحب جو فیصلہ کریں گے انہیں فالو کرنا ہے، اچکزئی صاحب کی اگر کوئی ناراضی ہے ہم دور کریں گے، سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں پی ٹی آئی کا موقف لیڈر شپ پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ہر منگل کو ہم اڈیالہ جیل آتے ہیں، 16 اکتوبر 2025ء کے بعد ہماری ملاقاتیں نہیں ہورہیں، اتنی بڑی پارٹی کے لیڈر کی ملاقاتیں روکنا جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں، ہماری خواہش ہے پاکستان ترقی کرے اور اس ملک کو عزت ملے، ہمیں خوشی ہے دنیا کے بڑے چودھری صلح کے لیے پاکستان آرہے ہیں آپسی تناو ختم ہونا چاہیے ورنہ یہ تناؤ نفرت میں بدلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، خوشی ہے بشریٰ بی بی کی سرجری کے بعد ان  کی فیملی کی ملاقات ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے بشری بی کی مکمل صحتیابی تک انہیں اسپتال منتقل کیا جائے، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ہو، اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر ہماری واضح موقف ہے اسے ختم ہونا چاہیے، دہشت گردوں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی فیملی ہمارے لیے قابل عزت ہے ہم سے جو کچھ بن پارہا ہے ہم کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نو اپریل کا جلسہ منسوخ کرنے سے متعلق خان صاحب کا پیغام آیا تھا، بانی کی فیملی کو سیاست کو شوق ہے نہ وہ کسی عہدے کے لیے یہ سب کررہے ہیں، بانی کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر فیملی کا کنسرن ضرور ہے، سب کو کہا ہے جو بھی بات ہو پارٹی کے اندر کریں باہر نہ کریں، بانی کی بہنوں کے حوالے سے کسی کو سخت لہجہ استعمال نہیں کرنا چاہیئے، میں جب سے چئیرمین ہوں علیمہ خان نے کبھی کوئی ہدایات مجھے نہیں دیں، علیمہ خان نے جب بھی مجھ سے بات کی بانی سے متعلق کی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

Published

on


مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور وفاقی PSDP پورٹ فولیو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 140 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ پیش کیا گیا جس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات جام خان شورو، وزیر تعمیرات حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں سڑکوں کے پانچ بڑے منصوبوں پر 140.9 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ رواں مالی سال میں اب تک 17.94 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں اور کام تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس میں سندھ کوسٹل ہائی وے کی توسیع، روہڑی-گڈو بیراج روڈ کی بہتری، مہران ہائی وے کی ڈبلنگ اور سانگھڑ-روہڑی (N-5) روڈ کی بہتری کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ سڑکوں کے تمام بڑے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی انتظامی یا تکنیکی تاخیر کو ہرگز قبول نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس پائپ لائنوں اور بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کو فاسٹ ٹریک کیا جائے جبکہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جاری کاموں کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکیں معیشت کی لائف لائن ہیں، اور بہتر انفراسٹرکچر زراعت، صنعت اور ساحلی تجارت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

اجلاس میں جیکب آباد سے کندھ کوٹ، ٹھٹہ سے بدین تک سڑکوں کی ڈبلنگ اور دادو سے ڈوکری تک 84 کلومیٹر ڈوئل کیریج وے بنانے کی تجاویز بھی منظور کی گئیں، جو زیریں اور بالائی سندھ کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے تمام ترقیاتی اسکیموں کی سخت نگرانی اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔





Source link

Continue Reading

Trending