Today News
پشاور ہائی کورٹ: سی این جی اسٹیشنز بندش کے خلاف دائر درخواست خارج
پشاور ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز بندش کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
جسٹس اعجاز انور نے سماعت کے دوران کہا کہ یہ عدالت ہے کوئی سیاسی جلسہ گاہ نہیں جس کے لیے اپ لوگوں کو سوشل میڈیا پرمدعو کریں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سی این جی کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بند کردیا جاتا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وکیل نے کہا کہ سی این جی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول وینز، ایمولینس سمیت دیگر نظام زندگی مفلوج ہو جاتا ہے۔ سی این جی کی بندش کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔
جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ نے درخواست دائر کرکے سوشل میڈیا پر گرما گرمی شروع کی، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔
Today News
وزیراعلیٰ سندھ کا مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا کی غلطیوں کی بنیاد پر تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سبسڈی عمل درآمد کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، مکیش چاولہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ آصف اکرام، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسدا ضامن،سیکریٹری ایکسائیز سلیم راجپوت اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں فیول سبسڈی اسکیم کے تحت 3ہزار 976 گاڑیوں کو ادائیگی کی گئی، جس کی رقم 14 کروڑ 67 لاکھ روپے بنتے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد کیسز کی ڈیٹا میں غلطیوں کے باعث تصحیح کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تصدیقی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی کہ 11ہزار 980 اہل گاڑیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اور ایکسائز محکموں کو وفاق سے قریبی رابطے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ شناختی کارڈ، آئی بی این اور دیگر ڈیٹا غلطیوں کو فوری درست کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایکسائیز ڈپارٹمنٹ کی موٹر رجسٹریشن، پی ٹی اے اور آر ٹی اے نظام کی خودکاری کا عمل جاری ہے۔
سید مراد علی شاہ نے ٹریفک اور موٹروے پولیس کے ساتھ نظام کے انضمام کی ہدایت دی۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی بہتر بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بغیر روٹ پرمٹ یا فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے روٹ پرمٹ لازمی قرار دے دیا۔ انہوں نے فیلڈ چیکنگ اور جرمانوں کا نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مؤثر رابطے جبکہ سبسڈی شفاف، بروقت اور مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت کی۔
Source link
Today News
پوڈکاسٹ میں نامناسب سوالات پر میرا انٹریو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں
پاکستانی اداکارہ میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سائکو‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ میرا ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی۔
فلم کی پروموشن کے سلسلے میں وہ مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔
حال ہی میں وہ ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے متنازع اور ذاتی نوعیت کے سوالات کیے گئے۔
ان سوالات میں ان کی ماضی کی ذاتی زندگی اور مختلف افواہوں کا ذکر شامل تھا جن کا جواب دینے میں میرا کو مشکل پیش آئی۔
انہوں نے بار بار گفتگو کو اپنی فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی مگر میزبان نے مسلسل حساس موضوعات کو چھیڑے رکھا۔
صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب میزبان نے انہیں طنزیہ انداز میں ’سائیکو‘ کہا اور ماضی کے تنازعات بھی اٹھائے۔
بالآخر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو چھوڑ دیا۔
اداکارہ مشی خان نے بھی اس رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی کو اس طرح کے سوالات سے گریز کرنا چاہیے تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس انٹرویو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
Today News
ایف زیڈ ای کو پاکستان کی فضائی دیکھ بھال کی کمپنی میں حصص کے حصول کی منظوری مل گئی
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی میسرز انٹرنیشنل بزنس کمپنی (ایف زیڈ ای) کو پاکستان کی فضائی دیکھ بھال کی کمپنی میسرز ناردرن ٹیکنک (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے جس سے ملک کے ہوا بازی کے شعبے میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
ناردرن ٹیکنک کمرشل ایئر لائنز کو فضائی جہازوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتی ہے جبکہ اماراتی کمپنی بین الاقوامی تجارت اور مشاورتی خدمات کے شعبے میں سرگرم ہے، یہ لین دین ناردرن ٹیکنک میں نمایاں حصص کے حصول پر مشتمل ہے۔
کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت مرحلہ اول کے جائزے کے بعد قرار دیا کہ اس معاہدے سے مارکیٹ میں مسابقت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
سی سی پی نے متعلقہ مارکیٹ کو پاکستان میں فضائی جہازوں کی لائن مینٹیننس خدمات قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ متعدد سروس فراہم کنندگان کی موجودگی کے باعث مسابقتی اور منتشر ہے۔
سی سی پی کے مطابق حاصل کنندہ اور ہدف کمپنی کی سرگرمیوں میں کوئی براہِ راست مماثلت نہیں، اس لیے اس معاہدے سے مارکیٹ کے ڈھانچے یا حصص میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
کمیشن نے مزید کہا کہ یہ لین دین نہ تو کسی کمپنی کو غالب حیثیت دے گا اور نہ ہی مسابقتی رکاوٹیں پیدا کرے گا چنانچہ کمیشن نے اس معاہدے کو کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 31 کے تحت منظور کر لیا ہے جبکہ سی سی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شفاف اور مؤثر جائزہ عمل کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ منصفانہ مسابقت کو یقینی بنایا جاتا رہے گا۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports1 week ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News2 weeks ago
ایران جنگ اور ملکی نقصان
-
Sports2 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Today News7 days ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Injured Naseem Shah out of action – Newspaper