Connect with us

Today News

کوئٹہ میں خواتین امتحانی مراکز سے متعلق اہم فیصلہ

Published

on


کوئٹہ میں خواتین امتحانی مراکز سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان نے ایچ ایس ایس سی (انٹر) سالانہ امتحانات 2026 کے دوران خواتین مراکز میں مرد افسران اور اہلکاروں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی مرد افسر یا مانیٹرنگ ٹیم کے رکن کو خواتین امتحانی مراکز میں داخلے، معائنے یا انسپکشن کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ تمام نگرانی کا کام صرف خواتین افسران انجام دیں گی۔

یہ فیصلہ اس واقعے کے بعد سامنے آیا جب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے مرد اہلکاروں کو خواتین مراکز میں بھیجا گیا، جس پر طالبات اور عملے میں تشویش پیدا ہوئی اور معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث آیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈائریکٹر کالجز اور چیئرمین بی بی آئی ایس ای کو اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین طالبات کے لیے محفوظ، باوقار اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس فیصلے کو طالبات کے تحفظ کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے، جبکہ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ نقل کی روک تھام کے اقدامات جاری رہنے چاہئیں لیکن انہیں صرف خواتین عملے کے ذریعے ہی انجام دیا جائے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکی افواج بے تاب ہیں، گن لوڈڈ ہیں، حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی؛ ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان ایک بڑے معاہدے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک بالآخر ایک عظیم ڈیل تک پہنچ جائیں گے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم ایک بہترین معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ امریکا نے ایران کی قیادت اور ان کی فوجی صلاحیت کو ختم کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے سے صورتحال ایک طرح سے پیچیدہ ضرور ہوئی لیکن ایران کی نئی قیادت زیادہ معقول ہو سکتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ عمل دراصل “ریجیم چینج” کے مترادف ہے چاہے اسے کسی بھی نام سے پکارا جائے حالانکہ رجیم چینج صدر ٹرمپ کے ابتدائی وعدوں میں شامل نہیں تھا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدھ کو ختم ہونے والی سیز فائر میں توسیع نہیں کرنا چاہتے۔ 

امریکہ کے صدر نے دھمکی دی کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو امریکی فوج دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں۔ ہم نے اس وقفے (2 ہفتوں کی جنگ بندی) کو اپنی تیاری بڑھانے کے لیے استعمال کیا اور ممکن ہے ایران نے بھی کچھ حد تک ایسا کیا ہو۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ  ہماری فوج پوری طرح تیار، متحرک اور بے تاب ہے کہ حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردے۔ گن لوڈڈ ہیں۔

تاہم انھوں نے ایک بار پھر اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا خاتمہ ایک عظیم ڈیل پر ہوگا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

کیا خیبرپختونخوا میں لوگوں کو مفت تعلیم، اچھا اسپتال اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں میسر ہیں؟ نواز شریف

Published

on



مری:

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 15 سال سے کے پی میں ایک الگ حکومت ہے کیا وہاں کا رہنے والا سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ کیا وہاں کے لوگوں کو مفت تعلیم، اچھا اسپتال، مفت دوائی اور اچھی ٹرانسپورٹ میسر ہے؟ وہاں کی حکومت سے پوچھا جائے۔

یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے مری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، مریم نواز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ن لیگ نے جی بی میں عوام کی خدمت کی ہے، گلگت بلتستان میں سات ارب کی لاگت سے بننے والی سڑک کے سبب فاصلے کم ہوئے ہیں،یہ مجھے اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا عزیز ہیں۔

اس موقع پر نواز شریف نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ سال سے کے پی میں ایک الگ حکومت ہے وہاں کا رہنے والا کیا سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ کسی کو اپنی توقع کے مطابق زندگی بسر کرنے کا موقع مل رہا ہے؟ کیا کسی کو مفت دوائی مل رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کسی کا علاج ہورہا ہے؟ کسی کو ٹرانسپورٹ مل رہی ہے؟ کیا اچھی تعلیم اور اسپتال مل رہے ہیں؟ میں تنقید نہیں کررہا ایک جائز بات کررہا ہوں، وہاں کی حکومت سے پوچھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں منتخب ہوئے ن لیگ کے نمائندے خدمت کرنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں بادشاہت کرنے کے لیے نہیں، شہباز شریف کا جذبہ بالکل میری طرح ہے آپ انہیں بلائیں یہ کام کروائیں گے، فنڈز کی کمی بیشی کو شہباز شریف دیکھیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ حالات بہتر نہیں ہیں تیل مہنگا ہونے پر وفاق اور صوبوں نے اربوں روپے کا اپنا حصہ ڈالا ہے یہ ترقیاتی فنڈ تھا جو تیل کی سبسڈی میں چلا گیا پھر بھی ہم سے جو کچھ ہوسکا ہم دیں گے، شہباز شریف سے پیسے لے کر میں آپ کو دوں گا سب سے پہلا آپ کا سفارشی میں ہوں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد گرفتار

Published

on


کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران نیٹ ورک کے اہم سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا۔

پشاور میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور حساس مواد برآمد ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ نیٹ ورک کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہونے اور باہمی روابط کے شواہد ملے ہیں۔

کراچی میں ملزمان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending