Connect with us

Today News

ایران امریکا جنگ بندی پر خیر مقدم کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Published

on



لاہور:

پنجاب اسمبلی میں ایران امریکا جنگ بندی کے خیرمقدم کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ایوان وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

متن کے مطابق پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور پاکستان کی پرامن سفارتی کاوشوں کو آج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

قرارداد کے مطابق جس پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، آج وہی پاکستان دنیا کے اہم فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اسلامی دنیا کے ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں کی تائید کرتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

Published

on



انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

میٹا کے مطابق واٹس ایپ پلس نامی یہ سبسکرپشن مکمل طور پر اختیاری ہوگی اور اس سے ایپ کے بنیادی فیچرز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ صارفین بدستور مفت میسجنگ، کالنگ اور پرائیویسی فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق وٹس ایپ پلس زیادہ تر ذاتی نوعیت (پرسنلائزیشن) کے فیچرز پر مشتمل ہے، جن میں پیڈ اسٹیکرز، کسٹم رنگ ٹونز، تھیمز، وال پیپرز اور ایپ آئیکنز شامل ہیں۔ تاہم،  یہ تمام تبدیلیاں صرف صارف کو نظر آئیں گی، چیٹ کرنے والے دوسرے افراد کو نہیں۔

مزید برآں، سبسکرائبرز کو 20 چیٹس پن کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی، جو کہ عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ لچک فراہم کرے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کے پی اسمبلی کے اجلاس پر کتنی لاگت آئیگی؟

Published

on



پشاور:

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس پر کتنی لاگت آئی؟ سوشل میڈیا پر بحث چل پڑی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا، ایک دن کے اجلاس پر کتنا خرچہ آیا؟ یہ وہ سوال ہے جو سوشل میڈیا پر کیا جارہا ہے۔

ایونٹ کو آرگنائزڈ کرنے والے کنٹریکٹر کے مطابق تیاریوں کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اس پر 15 لاکھ کے قریب خرچہ آیا جس میں کھانے پینے اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا خصوصی اجلاس عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا جسے عوامی اسمبلی کا نام دیا گیا، ارکان اسمبلی کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں لگائی گئیں، اجلاس کی ویڈیو ریکارڈنگ ہوئی، ساؤنڈ سسٹم لگایا گیا، عام شہریوں کو اجلاس دیکھنے کی اجازت دی گئی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مردان جلسے میں اسمبلی کا اجلاس کھلے میدان میں منعقد کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسمبلی رولز 30 کے سب سکیشن (آئی) کے تحت اجلاس عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں طلب کیا۔

اجلاس کے لیے اسٹیڈیم میں اسمبلی کی طرز پر تیاری کی گئی، اسپیکر کے دائیں طرف حکومت اور بائیں طرف اپوزیشن ارکان کے لیے کرسیاں لگائی گئیں، ارکان اسمبلی کے لیے کرسیاں اسمبلی سے اسٹیڈیم منتقل کی گئیں۔

اجلاس کی کارروائی کے لیے ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا، ہر رکن کے لیے الگ الگ مائیک لگایا گیا، سرکاری افسران اور میڈیا کے لیے الگ الگ نشستیں مختص کی گئیں، ارکان اسمبلی اور مہمانوں کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا بندوبست کیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پیٹ میں جلن، بھوک کی کمی؟ السر کی خاموش علامات سے ہوشیار رہیں

Published

on



معدے کا السر ایک ایسا مرض ہے جو بظاہر عام تکلیف محسوس ہوتا ہے، مگر بروقت توجہ نہ دی جائے تو یہ سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔

اس بیماری میں معدے یا چھوٹی آنت کی اندرونی جھلی پر زخم بن جاتا ہے، جسے طبی زبان میں پیپٹک یا گیسٹرک السر کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ اکثر ایک مخصوص بیکٹیریا ہیلیکوبیکٹر پائلوری یا درد کش ادویات کے مسلسل استعمال کے باعث پیدا ہوتا ہے، جو معدے کی حفاظتی تہہ کو متاثر کر دیتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری روزمرہ عادات بھی اس بیماری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ زیادہ مرچ مصالحے والی غذا، فاسٹ فوڈ، ذہنی دباؤ، تمباکو نوشی اور الکحل کا استعمال معدے میں تیزابیت بڑھا کر السر کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ 

اسی طرح اسپرین یا آئبوپروفین جیسی ادویات کا طویل استعمال بھی معدے کی دیوار کو کمزور کر دیتا ہے، جس سے زخم بننے لگتے ہیں۔

السر کی علامات ابتدا میں معمولی محسوس ہوتی ہیں، اسی لیے اکثر لوگ اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔ پیٹ میں جلن یا درد، خاص طور پر خالی پیٹ یا کھانے کے فوراً بعد، تیزابیت، بار بار ڈکاریں، متلی اور بھوک میں کمی اس کی عام نشانیاں ہیں۔ بعض افراد میں وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے، جو ایک خطرناک اشارہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر پاخانہ سیاہ یا خون آلود ہوجائے یا خون کی الٹی آئے تو یہ صورتحال انتہائی سنجیدہ ہوسکتی ہے اور فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین صحت اس مرض سے بچاؤ کےلیے سادہ مگر مؤثر احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیتے ہیں۔ متوازن اور کم مصالحے والی غذا، ذہنی دباؤ میں کمی، تمباکو اور الکحل سے پرہیز، اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ادویات کے استعمال سے گریز معدے کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر علامات مسلسل برقرار رہیں تو خود علاج کے بجائے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی دانشمندی ہے، کیونکہ بروقت تشخیص ہی اس بیماری سے بچاؤ کا بہترین راستہ ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending