Today News
واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
میٹا کے مطابق واٹس ایپ پلس نامی یہ سبسکرپشن مکمل طور پر اختیاری ہوگی اور اس سے ایپ کے بنیادی فیچرز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ صارفین بدستور مفت میسجنگ، کالنگ اور پرائیویسی فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق وٹس ایپ پلس زیادہ تر ذاتی نوعیت (پرسنلائزیشن) کے فیچرز پر مشتمل ہے، جن میں پیڈ اسٹیکرز، کسٹم رنگ ٹونز، تھیمز، وال پیپرز اور ایپ آئیکنز شامل ہیں۔ تاہم، یہ تمام تبدیلیاں صرف صارف کو نظر آئیں گی، چیٹ کرنے والے دوسرے افراد کو نہیں۔
مزید برآں، سبسکرائبرز کو 20 چیٹس پن کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی، جو کہ عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ لچک فراہم کرے گی۔
Source link
Today News
متحدہ عرب امارات نے امریکا سے کرنسی سویپ کی درخواست کی ہے؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت ’’کرنسی سویپ‘‘ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی مالی مدد پر غور کر رہی ہے۔
اس بات کا دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این بی سی کو دیئے گئے اپنے ایک طویل انٹرویو میں کیا جس میں ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی بات کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت متحدہ عرب امارات کی ایک درخواست پر غور کر رہی ہے جس کا مقصد امارات کو ڈالر کی دستیابی میں مدد دینا ہے۔
صدر ٹرمپ کے بقول مجھے حیرت بھی ہوئی کہ متحدہ عرب امارات جیسے امیر ملک کو بھی مالی مدد کی ضرورت پڑ رہی ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ (اماراتی حکومت) بہت امیر ہے لیکن میں ان کی مدد کر سکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ مدد ’’کرنسی سویپ‘‘ کے ذریعے دی جا سکتی ہے یعنی امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ ہوگا۔ جس سے امارات کو ڈالر حاصل کرنے میں آسانی ہو جائے۔
صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی متحدہ عرب امارات کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
کرنسی سویپ کیا ہوتا ہے؟
یہ ایک مالی معاہدہ ہوتا ہے جس میں ایک ملک دوسرے ملک کو اپنی کرنسی یا ڈالر دیتا ہے اور بعد میں یہ رقم واپس کردی جاتی ہے۔ جس سے اُس ملک کو وقتی طور پر مالی آسانی مل جاتی ہے۔
اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو متحدہ عرب امارات کو ڈالر حاصل کرنے میں آسانی ہوگی، معیشت کو وقتی سہارا مل سکتا ہے اور مالی نظام زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران جنگ کے باعث خطے کے ممالک میں مالی دباؤ بڑھا ہے۔ کچھ ممالک کو ڈالر کی دستیابی میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
Today News
پیک آورز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوگیا ہے، وزارت توانائی
وزارت توانائی کے مطابق 17 اپریل کے بعد ملک بھر میں بجلی کی فراہمی میں ہبتری آئی جبکہ ایل این جی کی دستیابی کے بعد چوری اور نقصانات کی بنیاد پر بجلی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔
ترجمان پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 17اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، ڈیموں سے صوبوں کی طلب پر پن بجلی کے اخراج میں اضافے سے رات کے پیک اوقات میں 5000میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق ملک کے جنوب سے بھی 400میگاواٹ گرڈ میں زیادہ بجلی کی موجودگی سے استحکام سے سینٹر میں لانے میں مدد ملی ہے، جس کے باعث 17 ,18 اور 19 اپریل کو رات کے پیک اوقات میں کوئی لوڈمنیجمنٹ نہیں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق 20اپریل کو ملک کے بیشتر بجلی تقسیم کارکمپنوں نے رات کے اوقات صرف ایک گھنٹے کے لوڈمنیجمنٹ کی، صرف گیپو اور سیپکو کی جانب سے رات کے پیک اوقات میں دو گھنٹے کی لوڈ منجمنٹ کی گئی۔
ترجمان وزارت توانائی کے مطابق ملک میں ایل این جی سے چلنے والے 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی، جیسے ہی ایل این جی دستیابی ممکن ہوگی ان تمام پلانٹس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی ۔
وزارت توانائی نے کہا کہ ملک میں بجلی تقسیم کارکمپنوں میں چوری اور دیگر نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی، چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈمنیجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے جس کا پیک لوڈمنیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ ایل این جی کی دستیابی کے بعد بھی چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی۔
Source link
Today News
امریکی گلوکار 15 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار، سزائے موت کا امکان
امریکی موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ گلوکار ڈیوڈ انتھونی برکی المعروف D4vd ایک ہولناک مقدمے میں پھنس گئے ہیں، جہاں ان پر 15 سالہ لڑکی کے قتل سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر سیلسٹے ریواس ہرنینڈز نامی لڑکی کے قتل کا باقاعدہ فردِ جرم عائد کیا جا چکا ہے، تاہم گلوکار نے عدالت میں تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی لاش گزشتہ سال ستمبر میں ایک ایسی گاڑی سے برآمد ہوئی تھی جو گلوکار کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ رپورٹ کے مطابق لاش بری طرح مسخ شدہ حالت میں تھی اور اس کے ٹکڑے کیے جا چکے تھے، جس نے کیس کو مزید سنگین بنا دیا۔
مقدمے میں صرف قتل ہی نہیں بلکہ کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور لاش کی بے حرمتی جیسے الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو ملزم کو عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نیتھن ہوچمین کے مطابق سزائے موت کی درخواست کے حوالے سے حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی اپریل 2025 میں گلوکار کے گھر گئی تھی، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی تھی، جبکہ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ 2023 سے مسلسل زیادتی کا شکار رہی۔
دوسری جانب ملزم کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا مؤکل بے قصور ہے اور عدالت میں اس کی بے گناہی ثابت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ D4vd نے 2022 میں اپنے ایک گانے کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، تاہم اس کیس کے منظرِ عام پر آنے کے بعد انہوں نے اپنے تمام میوزک ٹورز بھی منسوخ کر دیے ہیں۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا اور موسیقی کی دنیا میں شدید بحث کا باعث بن چکا ہے، جہاں مداح اور ناقدین دونوں اس کیس کے انجام کے منتظر ہیں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Sports4 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper