Today News
9 مئی ریڈیو پاکستان نذر آتش کیس، صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے ریکارڈ مانگ لیا
سانحہ 9 مئی کو پشاور میں قائم ریڈیو پاکستان کو ںذر آتش کرنے کے مقدمات کی رپورٹ صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون آفتاب عالم کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پارلیمانی کمیٹی نے تمام ایف آئی آرز، تفتیشی ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات کی مصدقہ نقول اگلے اجلاس تک مانگ لیں۔
وزیرقانون نے کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جائے تاکہ حقائق کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔
Today News
ٹرمپ ڈھٹائی پر قائم؛ پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی قیادت اور عوام کے دباؤ کے باوجود کتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم سے اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ جس پر انھیں کسی قسم کی معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پوپ لیو کو جرائم اور دیگر معاملات پر بہت کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد صرف پوپ لیو کی بے جا تنقید کا جواب دینا تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے پاس معافی مانگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، میرے نزدیک پوپ لیو اس معاملے پر غلط ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک تصویر شیئر کی جسے بعد میں حذف کر دیا۔
جس کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس میں انھیں حضرت عیسیٰؑ کے طور پر نہیں بلکہ ایک ڈاکٹر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسے ایک ڈاکٹر کے طور پر دیکھا تھا۔ صرف فیک نیوز ہی اس کو اس طرح پیش کر سکتی ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اسی پوسٹ میں دعویٰ بھی کیا تھا کہ میں لوگوں کو شفا دیتا ہوں۔
یاد رہے کہ پوپ لیو نے ایران کے خلاف جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امن پیغام کا دیتا ہوں۔ جنگ کہیں بھی ہو اور کسی کی بھی ہو، قابل مذمت ہے۔
جس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے پوپ لیو کو خارجہ پالیسی جیسے نازک موضوع کے لیے ناموزوں قرار دیتے کہا کہ پوپ لیو ایسے ملک کی حمایت کر رہے ہیں جس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور وہ جارحانہ عزائم بھی رکھتا ہے۔
آج پوپ لیو نے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر کہا کہ وہ امریکی صدر کے ساتھ الجھنا نہیں چاہتے لیکن وہ ٹرمپ انتظامیہ سے خوف زدہ بھی نہیں کہ انجیل کی امن کی مقدس تعملیات کو بیان سے کترائیں۔
Today News
کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک کے حادثات میں 3 جاں بحق، دو بہنیں بھی شامل
کراچی کے دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو سگی بہنیں اور ایک کمسن بچہ شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 10 سالہ عبد المصور نامی بچہ جاں بحق ہوا۔
حادثے میں موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوا، ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب ناظم آباد سبحان بیکری کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو بہنیں 22 پہیوں والے ٹرک تلے کچل کر جاں بحق ہوگئیں۔
جاں بحق لڑکیوں کی شناخت ایسٹر اوراینجل کےنام سے ہوئی ہے جبکہ دونوں حادثے کے وقت بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوارتھیں۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر سے پیش آیا، موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے تینوں سڑک پر گری تو دونوں بہنیں آئل ٹینکر کے پچھلے ٹائروں تلے کچل گئیں جبکہ موٹرسائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
حادثے کے بعد پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
Source link
Today News
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
برطانوی پارلیمںٹ میں ایران امریکا جنگ بندی، امن کیلیے کاوشیں اور ثالثی پر پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا گیا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن محمد افضل خان نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بات کی اور ایوان کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے امریکا ، ایران کے درمیان جنگ بندی، مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، ایسے وقت میں، وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ برطانوی حکومت پاکستان کی کس طرح سے ساتھ دے رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کی جس پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بتائیں کہ اتحادی ہونے کے ناطے برطانیہ نے امن کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان کا کتنا ساتھ دیا۔
UK parliament today👇
“Pakistan is playing a leading role in efforts to end the United States–Iran conflict by prioritising peace.
Today, I asked the Prime Minister how the United Kingdom is supporting the Pakistani government in its effort to secure a lasting and sustainable… pic.twitter.com/aRtjRdhg9c
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 13, 2026
اس پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایوان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری وزیراعظم شہباز شریف سے آخری بار تین روز قبل بات ہوئی تھی، کوئی شک نہیں مذاکرات اور امن کے حوالے سے پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا جس پر اُن کے شکر گزار ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امن مذاکرات کے حوالے سے برطانیہ کا تعاون مانگا تھا اور ہم اس عمل میں اُن کے ساتھ ہیں۔
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes ‘voluntary’ fine of Rs1m on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی