Connect with us

Today News

کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک کے حادثات میں 3 جاں بحق، دو بہنیں بھی شامل

Published

on



کراچی کے دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو سگی بہنیں اور ایک کمسن بچہ شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 10 سالہ عبد المصور نامی بچہ جاں بحق ہوا۔

حادثے میں موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوا، ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ 

دوسری جانب ناظم آباد سبحان بیکری کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو بہنیں 22 پہیوں والے ٹرک تلے کچل کر جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق لڑکیوں کی شناخت ایسٹر اوراینجل کےنام سے ہوئی ہے جبکہ دونوں حادثے کے وقت بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوارتھیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر سے پیش آیا، موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے تینوں سڑک پر گری تو دونوں بہنیں آئل ٹینکر کے پچھلے ٹائروں تلے کچل گئیں جبکہ موٹرسائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

حادثے کے بعد پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

School Party Mother In Trouble

Published

on


ارجنٹائن میں اسکول پارٹی کے لیے بچے کو انوکھے انداز سے تیار کرنے نے ماں کو مشکل میں پھنسا دیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیٹکس پینٹ سے رنگے بچے سے رنگ اتارنے کی کوشش جاری ہے۔

بچے کی والدہ نے اسکول کاسٹیوم (لباس) پارٹی کے لیے اپنے بیٹے کو لیٹکس پینٹ سے رنگ دیا تھا۔

ان کا خیال تھا کہ اس پینٹ کو باآسانی سے صاف کیا جا سکے گا۔ تاہم، متعدد کوششوں کے باوجود رنگ صاف نہیں ہو سکا۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد میں سابق ایف سی اہلکار نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کو گولی مارلی

Published

on



اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں میں 40 سالہ سابق ایف سی اہلکار نے خود کو گولی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود جھنگی سیداں میں 40 سالہ سابق ایف سی اہلکار نے اپنی 30 بور پستوؒ سے خود کو سینے میں گولی ماری۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں پمز منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص بیوی کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا اور مبینہ طور پر گھریلو مسائل کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخس چار سال قبل ایف سی سے برخاست ہوا تھا۔
 



Source link

Continue Reading

Today News

فائیوجی اسپکٹرم کی نیلامی کے باوجود سست انٹرنیٹ سروس پر وزیراعظم کا نوٹس، اہم ہدایت جاری کردی

Published

on



وفاقی حکومت نے ملک میں فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی کے باوجود موبائل انٹرنیٹ رفتار میں نمایاں بہتری نہ آنے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ وزیراعظم نے پی ٹی اے سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے باوجود انٹرنیٹ اسپیڈ بہترنہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اےسےموبائل انٹرنیٹ رفتارسےمتعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے رپورٹ طلب کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی اے کی جانب وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دی گئی ہے۔

وزیراعظم کو دی جانے والی اس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیلی کام آپریٹرز نیٹ ورک انفرا اسٹرکچربہتری کیلئ ے4 اور5 جی آلات درآمد کے مرحلے میں ہیں، آلات ملنے کے بعد تنصیب کا عمل شروع ہوجائےگا جس میں چند ماہ لگنےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ٹیلی کام انفرا اسٹرکچرمیں بہتری سے انٹرنیٹ اسپیڈ میں واضح بہتری آئے گی، پہلےمرحلےمیں اسلام آباد اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فائیوجی سروس شروع ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ فائیو جی کے ساتھ فورجی انٹرنیٹ کی رفتارمیں نمایاں بہتری آئے۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عوام کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، ڈیجیٹل نیشن پاکستان کےویژن کیلئےتیزترین انٹرنیٹ ناگزیرہے۔

شہباز شریف نے پی ٹی اے کو ٹیلی کام آپریٹرز کیلئے مقررہ اہداف پرعمل درآمد یقینی بنانےکی بھی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے یقین دہانی کرائی ہےکہ ریگولیٹری کردار ادا کرتے ہوئے موثرچیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending