Today News
بحیرہ عرب میں سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن،20 کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی شراب ضبط
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاک بحریہ،اینٹی نارکوٹکس فورس اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹرکےساتھ مشترکہ آپریشن کےدوران کھلے سمندر سے غیرملکی شراب کی 4ہزاربوتلیں تحویل میں لے لی،پکڑی گئی شراب کی مالیت 20کروڑ روپے سےزائد ہے۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےمطابق پی ایم ایس اے،پاکستان نیوی،اے این ایف اورجےایم آئی سی سی نےانٹیلیجنس پرمبنی مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران بحیرہ عرب میں ایک بےریاست لانچ کوروکا،جس کی تلاشی کےدوران اندرچھپائی گئی،غیرملکی شراب کی 4ہزاربوتلوں کی کھیپ تحویل میں لے لی۔
ترجمان اے این ایف کےمطابق پکڑی گئی شراب کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 20کروڑ روپے سےزائد ہے،ضبط شدہ شراب خطےمیں سرگرم اسمگلنگ نیٹ ورکس کےلیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
اس آپریشن کی کامیابی بروقت انٹیلیجنس شیئرنگ، حقیقی وقت کی کوآرڈینیشن اور شریک اداروں کی مربوط کارروائی کے باعث ممکن ہوئی،ضبط شدہ شراب مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دی گئی۔
Source link
Today News
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد:
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
اس حوالے سے سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 28 اپریل کو سماعت کرے گا، جس میں قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے دوران 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جب کہ مارچ کے لیے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی پیداوار میں مختلف ذرائع کا حصہ شامل رہا، جن میں پانی سے 23.55 فیصد، مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اسی طرح درآمدی کوئلے سے 13.80 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
سی پی پی اے کے مطابق فرنس آئل سے 1.02 فیصد اور مقامی گیس سے 11.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ مارچ میں جوہری ایندھن سے 21.95 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔ مزید برآں ہوا سے 3.46 فیصد اور سولر سے 1.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجوزہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، جس کے بعد پہلے ہی مہنگائی کے ستائے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
Today News
شاہدرہ میں ورکرز کنونشن؛ پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر
شاہدرہ میں 25 اپریل کو ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
رجسٹرار آفس نے درخواست سماعت کے لیے 20 اپریل کو مقرر کر دی۔
جسٹس فاروق حیدر 20 اپریل کو اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے اعتراض پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
رجسٹرارآفس کا اعتراض ہے کہ درخواست متعلقہ فورم پر رجوع کیے بغیر دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 25 اپریل کو شاہدرہ میں ورکرز کنونشن کرنا ہے لہٰذا پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور عدالت ورکرز کنونشن کی اجازت دینے کا حکم دے۔
Source link
Today News
فیفا سیریز: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو آئیوری کوسٹ کے ہاتھوں شکست
فیفا سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو آئیوری کوسٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آئیوری کوسٹ کے الاسانے اوٹارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئیوری کوسٹ نے پاکستان کو 0-2 سے زیر کیا۔
A performance that filled our hearts with pride, even though we didn’t end up on the winning side. Superb performances from Kayla Siddiqi, Isra Khan and Zeeyana Jivraj against the world #72. pic.twitter.com/DJO18pxCrr
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) April 16, 2026
پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آئیوری کوسٹ کو زیادہ گول نہ کرنے دیے تاہم عالمی سطح پر ناتجربہ کاری کے باعث گول کرنے کے مواقع بھی ضایع ہوگئے۔
31’ Inexperience showing as Pakistan are struggling to keep the ball. But where we’ve been good is being disciplined in maintaining our shape. Ivory Coast haven’t had any clear cut opportunities so far. 0-0
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) April 16, 2026
66’ Mariam gets her first opportunity of the game but she rushes into the shot from outside the box. Easily saved by the keeper
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) April 16, 2026
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شکست کے باجود قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی نے ہمارے دلوں کو فخر سے بھر دیا۔
کائلہ صدیقی، اسرا خان اور زیانہ جیوراج کی شاندار پرفارمنس نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔
یاد رہے کہ فیفا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے ترکس اینڈ کائکوس آئی لینڈز کے خلاف 0-8 سے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو موریطانیہ کے خلاف 0-1 سے شکست ہوئی تھی۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport