Today News
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کا آغاز کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان
یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا پانچویں سیزن 22 نومبر سے 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس بار لیگ کو پہلے سے بھی جلد شیڈول کیا گیا ہے، گزشتہ سیزن دسمبر، جنوری میں ہوا تھا۔
ایونٹ میں اس بارمجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ان میں 30 لیگ اسٹیج اور 4 پلے آف مقابلے شامل ہیں۔
یہ مقابلے دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں ہوں گے، ہمیشہ کی طرح فائنل کی میزبانی دبئی ہی کرے گا۔
آئی ایل ٹی 20 کے شیڈول کو تبدیل کرنے کی بڑی وجہ دیگر بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز سے ٹکراؤ سے بچنا ہے، جس میں ایس اے ٹوئنٹی بھی شامل ہے جو 10 جنوری کے بعد شروع ہوگی۔
لیگ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے سیزن 4 کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ براڈ کاسٹ نمبرز، شائقین کی دلچسپی اور بڑے کھلاڑیوں کی شرکت نے لیگ کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
اس بار بھی ٹائٹل کے لیے 6 ٹیموں ڈیزرٹ وائپرز، گلف جائنٹس، ایمرٹس ایم آئی، دبئی کیپیٹلز، شارجہ واریئرز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ ہوگا۔
Today News
اپنوں کو نہ جوڑیں اور دوسروں کی صلح کرائیں اسی طرح ملک ترقی نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسیران کی فیملیز سے ملاقات ہوئی نورین نیازی سے بھی ملاقات ہوئی ہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، بشریٰ بی بی چونکہ بیمار ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں ان کی رہائی جلد ہو، ہم نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مردان جلسے میں اچکزئی صاحب کیوں نہیں آئے اس بارے ان سے ابھی بات نہیں ہوئی، سہیل آفریدی سے میری ملاقات ہوئی ہے اس کی تفصیل نہیں بتاسکتا، اچکزئی صاحب کو بانی نے ذمہ داری دی ہے، بانی کی ہدایات ہیں اچکزئی صاحب جو فیصلہ کریں گے انہیں فالو کرنا ہے، اچکزئی صاحب کی اگر کوئی ناراضی ہے ہم دور کریں گے، سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں پی ٹی آئی کا موقف لیڈر شپ پیش کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ہر منگل کو ہم اڈیالہ جیل آتے ہیں، 16 اکتوبر 2025ء کے بعد ہماری ملاقاتیں نہیں ہورہیں، اتنی بڑی پارٹی کے لیڈر کی ملاقاتیں روکنا جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں، ہماری خواہش ہے پاکستان ترقی کرے اور اس ملک کو عزت ملے، ہمیں خوشی ہے دنیا کے بڑے چودھری صلح کے لیے پاکستان آرہے ہیں آپسی تناو ختم ہونا چاہیے ورنہ یہ تناؤ نفرت میں بدلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، خوشی ہے بشریٰ بی بی کی سرجری کے بعد ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے بشری بی کی مکمل صحتیابی تک انہیں اسپتال منتقل کیا جائے، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ہو، اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر ہماری واضح موقف ہے اسے ختم ہونا چاہیے، دہشت گردوں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی فیملی ہمارے لیے قابل عزت ہے ہم سے جو کچھ بن پارہا ہے ہم کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نو اپریل کا جلسہ منسوخ کرنے سے متعلق خان صاحب کا پیغام آیا تھا، بانی کی فیملی کو سیاست کو شوق ہے نہ وہ کسی عہدے کے لیے یہ سب کررہے ہیں، بانی کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر فیملی کا کنسرن ضرور ہے، سب کو کہا ہے جو بھی بات ہو پارٹی کے اندر کریں باہر نہ کریں، بانی کی بہنوں کے حوالے سے کسی کو سخت لہجہ استعمال نہیں کرنا چاہیئے، میں جب سے چئیرمین ہوں علیمہ خان نے کبھی کوئی ہدایات مجھے نہیں دیں، علیمہ خان نے جب بھی مجھ سے بات کی بانی سے متعلق کی ہے۔
Today News
مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور وفاقی PSDP پورٹ فولیو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں 140 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ پیش کیا گیا جس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات جام خان شورو، وزیر تعمیرات حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں سڑکوں کے پانچ بڑے منصوبوں پر 140.9 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ رواں مالی سال میں اب تک 17.94 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں اور کام تیزی سے جاری ہے۔
اجلاس میں سندھ کوسٹل ہائی وے کی توسیع، روہڑی-گڈو بیراج روڈ کی بہتری، مہران ہائی وے کی ڈبلنگ اور سانگھڑ-روہڑی (N-5) روڈ کی بہتری کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ سڑکوں کے تمام بڑے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی انتظامی یا تکنیکی تاخیر کو ہرگز قبول نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سوئی گیس پائپ لائنوں اور بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کو فاسٹ ٹریک کیا جائے جبکہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جاری کاموں کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکیں معیشت کی لائف لائن ہیں، اور بہتر انفراسٹرکچر زراعت، صنعت اور ساحلی تجارت کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔
اجلاس میں جیکب آباد سے کندھ کوٹ، ٹھٹہ سے بدین تک سڑکوں کی ڈبلنگ اور دادو سے ڈوکری تک 84 کلومیٹر ڈوئل کیریج وے بنانے کی تجاویز بھی منظور کی گئیں، جو زیریں اور بالائی سندھ کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے تمام ترقیاتی اسکیموں کی سخت نگرانی اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔
Today News
سوات: رحیم آباد میں کار پر فائرنگ کرکے2 افراد کو قتل کردیا گیا
سوات کے علاقے رحیم آباد میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper