Connect with us

Today News

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

Published

on


امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، لیوی ٹیکس عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام ایک لیٹر پیٹرول پر سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، جنگ بندی پر سوچ رہے تھے کہ وزیراعظم پرانی قیمت پر پیٹرول لے آئیں گے لیکن بارہ روپے کم کیا جو افسوسناک ہے۔

 حافظ نعیم الرحمن پیٹرول کی قیمت ڈھائی سو روپے لیٹر تک لائی جائے، لیوی ٹیکس ختم ہوگا تو معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی جس کا فائدہ ملک کو ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھرب پتی ٹیکس بچا رہے ہیں اور موٹرسائیکل چلانے والا ٹیکس دے رہا ہے، حکومت لیوی ٹیکس سے پانچ  چھ سو ارب روپے کما رہی ہے اسے ختم ہونا چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں ایران امریکا مذاکرات خوش آئند بات تھی، ہم چاہتے ہیں کہ ایران امریکا مذاکرات کامیاب ہوں، پاکستان نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے اور مزید ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات بھی آئیں کہ فریقین معاہدے کے قریب تھے لیکن امریکی نائب صدرکو فون آیا اور وہ معاہدہ کیے بغیر چلے گئے، شیطان کی پوجا کرنیوالواں نے امریکا کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ والی کارکردگی دہرانے کی کوشش کریں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گزشتہ سال 2025 میں قدرتی آفات سے 1600 افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

Published

on


گزشتہ سال 2025 میں قدرتی آفات سے 16 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی ایونٹس کے ڈیٹا بیس کے مطابق گزشتہ سال 358 آفات دیکھنے میں آئیں جن کے نتیجے میں 16,000 سے زیادہ اموات ہوئیں۔

ان آفات میں 110.2 ملین افراد متاثر ہوئے اور 169.68 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

میانمار اور افغانستان میں بڑے زلزلوں کی وجہ سے تباہی سے متعلق اموات کا غیر متناسب طور پر بڑا حصہ ایشیا کا ہے۔

اسی طرح سال 2025 میں شام میں ریکارڈ توڑ خشک سالی بھی دیکھی گئی جس کی وجہ سے 80 فیصد آبادی کو امداد کی ضرورت پڑی۔

دوسری جانب Palisades اور Eaton Fires (جنگلاتی آگ) کے واقعات رونما ہوئے جو عالمی سطح پر اور امریکا میں اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی اور نقصان دہ جنگلاتیآگ میں سے ایک تھی۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، 15 افغان باشندے گرفتار

Published

on


راولپنڈی میں حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، تھانہ رتہ امرال پولیس کی چیکنگ کے دوران 15 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تمام افراد کو افغان ریپٹری ایشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ کارروائی سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending