Today News
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد اسلام آباد میں شروع ہوسکتا ہے، رائٹرز کا دعویٰ
اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ مذاکرات کا اگلا دور اسی ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے۔
اس سے قبل بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، جہاں دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی میں غیر معمولی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں ہو رہے تھے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں متوقع مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری بھی اس عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
Today News
لاہور: بیویوں کو قتل کرنے والے 2 شوہر گرفتار
لاہور میں پولیس نے اپنی بیویوں کو قتل کرنے والے 2 شوہروں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ ضلع ساہیوال سے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم آصف کو گرفتار کرلیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ بی بی 5 بچوں کی ماں اور سادھوکی گاؤں میں رہائش پذیر تھی، صائمہ بی بی اور ملزم کے مابین اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔
ملزم آصف نے ایک ہفتہ قبل اپنے ساتھی سے مل کر چھری سے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کیا، مرکزی ملزم قتل کے بعد ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کردیا گیا جبکہ اسکے دوسرے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے شاہدرہ کے علاقہ میں اسکول ٹیچر بیوی کو قتل کرنیوالے سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا۔
ایس پی سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ انسپکٹر اختر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
Today News
حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، ہزاروں پاکستانی عازمین روانہ
ملک بھر سے جاری حج فلائٹ آپریشن میں تیزی آ گئی ہے اور عازمینِ حج کی روانگی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 21 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار 250 سرکاری عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آج منگل کے روز مزید 13 حج پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 510 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ان پروازوں میں اسلام آباد سے 4 جبکہ کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے 2، 2 پروازیں روانہ کی جائیں گی، اس کے علاوہ سیالکوٹ سے بھی ایک حج پرواز اڑان بھرے گی۔
حکام کے مطابق سرکاری حج آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال حصہ لے رہی ہیں۔ عازمینِ حج کی سہولت کے لیے ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں مرحلہ وار تربیت، سفری دستاویزات کی فراہمی اور ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
مزید برآں عازمین کی رہنمائی کے لیے پاکستانی اور سعودی ایئرپورٹس پر وزارت مذہبی امور کا عملہ 24 گھنٹے تعینات ہے تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے فوری نمٹا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق حج فضائی آپریشن 31 مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
Today News
لاہور: بچی پر تشدد کرنے والا بس کنڈکٹر گرفتار
لاہور کے علاقے چوہنگ میں بچی پر تشدد کرنے والے بس کنڈکٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ چوہنگ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے احکامات پر اسپیڈو بس کے کنڈکٹر سجاد علی کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم نے دورانِ سفر ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر واقعہ نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper